American actress

جنیفر لارنس کا21سال بڑے مردسے شادی کا فیصلہ

لاس اینجلس جدت ویب ڈیسک ٹی وی اور فلم سلسلے ہنگر گیمزسے شہرت حاصل کرنے والی ہالی وڈ اداکارہ جنیفر لارنس نے اپنی عمر سے 21سال بڑے ڈیرن ارونسفکی سے شادی کا فیصلہ کر لیا۔ہالی وڈ ذرائع کے مطابق خوبرو 27 سالہ جینفر لارنس کی فلمبلیک سوانکے ڈائریکٹر ڈیرن ارونسفکی سے گزشتہ ایک سال سے دوستی چل رہی تھی اور چند ماہ قبل انھوں نے خاموشی سے منگنی بھی کی تھی۔جنیفر نے ایک ٹی وی شو میں اس بات کا اظہار کیا ہے کہ وہ اداکاری سے دو سال کی بریک لے گی جس دوران ان کاشادی کا ارادہ ہے۔آسکر ایوارڈ یافتہ اور ہالی وڈ کی سب سے زیادہ معاضہ لینے والی جینفر سے ان کا منگیتر عمر میں اکیس سال بڑا ہے۔دونوں کی پہلی ملاقات فلممدرکے سیٹ پر ہوئی جس کے ہدایتکار 48 سالہ ارونسفکی تھے۔جنیفر کے ان سے قبل اداکارہ گینتھ پالٹرو کے سابق شوہر کرس مارٹن کے ساتھ لمبا عرصہ معاشقہ رہا جبکہ ارونسفکی اداکارہ ریچل ویز کے ساتھ رہے جن سے ان کا گیارہ سال کا بیٹا بھی ہے۔ذرائع کے مطابق جنیفر ان دنوں شادی کی تاریخ طے کرنے کے لئے صلاح و مشورے کر رہی ہیں،وہ اور ان کے منگیتر دھوم دھام سے شادی کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.