سعودی عرب میںخواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت، امریکہ کا خیر مقدم

واشنگٹن جدت ویب ڈیسک سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ملک میں خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد پابندی ختم کرنے کے فیصلے پر عالمی سطح پر مثبت رد عمل سامنے آیا ہے۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے شاہ سلمان کے فیصلے کو اہم اقدام اور درست سمت میں اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیذر نویرٹ نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ ہم شاہ سلمان کے تاریخی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، یہ ایک عظیم اقدام ہے اور درست سمت میں غیرمعمولی اہمیت کا حامل فیصلہ ہے۔ شاہ سلمان کی جانب سے خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد پابندی اٹھانے کے بعد وزارت داخلہ، خزانہ، وزارت محنت اور سماجی بہبود پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو خواتین کے گاڑی چلانے کے شاہی فرمان پر عمل درآمد کے انتظامات کو یقینی بنائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.