ٹیکساس میں سمندری طوفان ہاروی کی تباہ کاریاں ، صدر ٹرمپ کی اپیل

واشنگٹن جدت ویب ڈیسک برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملک کے جنوبی علاقوں میں آنے والے ‘ہاروی’ سمندری طوفان کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے کانگریس سے امدادی فنڈ جاری کرنے کی درخواست کریں گے۔خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق صدر ٹرمپ کانگریس میں تقریباً چھ ارب ڈالر کی امدادی رقم جاری کرنے تجویز لے کر جائیں گے۔اس سے پہلے ٹیکساس کے گورنر نے کہا تھا کہ ریاست کو تعمیرِ نو کے 125 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ذاتی طور پر دس لاکھ ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکساس میں آنے والے سمندری طوفان کی وجہ سے ایک لاکھ مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ہوم لینڈ سکیورٹی کے مشیر ٹام بوزیرز کا کہنا کہ صدارتی دفتر نے کانگریس سے کہا کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر فنڈ جاری کریں تاکہ اْن افراد کی مدد کی جا سکے جن کی انشورنس نہیں ہے۔ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے کم سے کم 33 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔امدادی کارکن ریلیف آپریشن کے دوران گھر گھر جا کر تلاشی لے رہے ہیں۔سیلاب کی وجہ سے تیل صاف کرنے کی ریفائنریاں بند پڑی ہیں جبکہ ہوسٹن کے قریب ایک کیمیکل پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.