امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ17 افراد ہلاک

واشنگٹن جدت ویب ڈیسک امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں17 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایرانی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں گن وائیلینس آرکائیو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران امریکا کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 70 واقعات پیش آئے ہیں جن میں 17 افراد ہلاک اور 69 زخمی ہوئے ہیں۔ فائرنگ کے زیادہ تر واقعات کیلیفورنیا، شکاگو اور نیویارک میں پیش آئے ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ اڑتالیس گھنٹے میں امریکا کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے ایک سو اٹھانوے واقعات پیش آئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.