آئل ٹینکرز نے تیل کی سپلائی بند کردی، جانیے

جدت ویب ڈیسک :پنجاب حکومت کا اپنے وعدوں سے مکرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آئل ٹینکرز اسٹیک ہولڈرز کو خدمات پر سولہ فیصد سیلز ٹیکس کے معاملہ پر درجہ حرارت ایک بار پھر بڑھ گیا۔ مطالبہ پورا نہ ہونے کی وجہ سے پنجاب میں تیل کی سپلائی بند کرنا شروع کر دی۔ پنجاب حکومت اور آئل ٹینکرز اسٹیک ہولڈرز کی خدمات پرسیلز ٹیکس کے معاملے پر ٹھن گئی ۔۔ انور سادات نے کہا کہ ہم نے حکومت پنجاب کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔ حکومت پنجاب کے سر پر جوں تک نہیں رینگی۔ تیل کی ترسیل بند ہونے سے عوام کو درپیش مسائل کی تمام تر ذمے دار وزیر اعلی پنجاب پرعائد ہوتی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.