گیسٹ ہاؤس میں چھاپے کے دوران بیگم نوازش علی گرفتار، اداکارہ میرا کی موجودگی کا انکشاف، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

کراچی ( جدت ویب ڈیسک ) کراچی کے علاقے کلفٹن میں پولیس نے چھاپہ مارا تو معروف اداکار علی سلیم عرف بیگم نوازش علی کو گرفتار کر لیا گیا اور ساتھ ہی اس کے کمرے سے شراب کی بوتلیں بھی برآمد کی گئیں جس پر اس نے پولیس اہلکاروں کیساتھ بدتمیزی بھی کی۔پولیس کیساتھ بدتمیزی کرنے کے بعد تھانے میں ہی ایس ایچ او کے کمرے میں صحافیوں کے سامنے علی نوازش نے ایک ویڈیو پیغام بھی ریکارڈ کروایا جس میں اس کا کہنا تھا کہ علی سلیم نے کہا کہ میں نے غلط فہمی کی بنیاد پر کچھ جذباتی ردعمل دیا اور اب اس ویڈیو کا مقصد صرف یہ بتانا ہے کہ ہم اپنے ملک کے سپاہیوں اور قانون کے محافظوں کی دل سے عزت کرتے ہیں اور مجھے امید ہے کہ افسران بھی ہم فنکاروں کی عزت کرتے ہیں اور ہم ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔ آج جو کچھ ہوا وہ بدقسمتی ہے اور اب معاملات بہتر ہو گئے ہیں۔س موقع پر ایس ایچ او کلفٹن نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ ہمارے فنکار ہیں اور ان کے کمرے سے شراب کی بوتلیں ملیں جبکہ ان کیساتھ ایک اور ساتھی تھے لہٰذا معاملے کی مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔واضح رہے کہ چھاپے کے دوران اداکارہ میرا کی موجودگی کا انکشاف بھی ہوا تھا جبکہ علی سلیم نوازش نے صحافیوں کے پوچھنے پر اثبات میں جواب دیا تھا تاہم ان کو چھوڑ دینے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ پولیس کا کہناہے کہ گیسٹ ہاؤس میں کوئی خاتون نہیں تھی ،ان کے کمرے سے شراب کی دو بوتلیں برآمد ہوئیں اورعلی سلیم کا الکوحل ٹیسٹ پازٹیو نکلا ہے۔

Image result for ali saleem

 

Image result for ali saleem

https://www.facebook.com/AllPakistanDramaPageOfficial/videos/324211421475730/

Leave a Reply

Your email address will not be published.