سپریم کورٹ کے جج کے خلاف ریفرنس کی خبر تشویشناک تھی ، علی محمدخان

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ میڈیا میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے سپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی افواہیں گردش کرنا تشویشناک ہے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ اسپیکر کا دفتر پارلیمنٹ کا دل ہوتا ہے اور اگر دل ہی بند ہوجائے تو پورا نظام ختم ہوجاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر تو یہ خبر غلط تھی تو اچھی بات ہے لیکن اس طرح کی خبر کے میڈیا پر آنے سے کافی سوالوں نے جنم لیا کہ آیا کچھ تو ایسا ہے جس پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوںتے کہاکہ اگر اسپیکر کا دفتر کام کررہا ہو تو حکومت چاہے کتنی ہی خراب کیوں نہ ہو وہ چلتی رہتی ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی افسوس کی بات ہے کہ جس قوم کی بنیاد ہی عدل کے نام پر رکھی گئی ہو ¾ وہاں پر اس قسم کی خبریں سامنے آئیں ¾ایسا تو مغربی ممالک تک میں نہیں ہوتا۔انھوں نے کہا کہ اگر آپ عدل کے ایوانوں کو اس طرح سے نشانہ بنائیں گے تو اس سے ملک کی دیواریں ہل جائیں گی۔علی محمد خان نے کہاکہ اگرچہ ہمارا پیپلز پارٹی کے ساتھ اختلاف ہے لیکن جب ذولفقار علی بھٹو کو پھانسی ہوئی تو انھوں نے کبھی اس فیصلے پر سپریم کورٹ کے اوپر حملے نہیں کیے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر اب حکومت ریفرنس کی خبر کی تردید کررہی ہے تو یہ بہت اچھی بات ہے کیونکہ جس طرح کا اس پر ردِ عمل آیا ہے اْس انھیں ایسا کرنے پر مجبور کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.