عالیہ اور ورون کا ایک ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی وڈ کی رومانوی جوڑی عالیہ بھٹ اور ورون دھون نے ایک ساتھ فلموں میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔دونوں نوجوان اداکاروں نے 2012 میں فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور دونوں کی اداکاری کو مداحوں نے بے حد پسند کیا۔اس کے بعد بھی دونوں کی فلمیں ہمٹی شرما کی دلہنیا اور بدری ناتھ کی دلہنیا نے باکس آفس پر خوب دھوم مچائی اور دونوں کی کیمسٹری کو مداحوں کی جانب سے بھی پزیرائی ملی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ورون اور عالیہ نہیں چاہتے کہ فلم نگری میں انہیں ایک رومانوی جوڑی کے طور پر جانا جائے لہذا دونوں نے کیرئیر کے عروج پر کچھ نیا اور مختلف کرنے کے لیے فلموں میں ایک ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.