جیکولین نے عالیہ کے بارے میں اب کیا کہا؟

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا کہ ان کے اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں۔ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ میرے اداکارہ عالیہ بھٹ سے کشیدہ تعلقات ہیں،یہ خبریں سراسر غلط ہیں جو لوگوں کو گمراہ کر رہی ہیں میرے عالیہ سے دوستانہ روابط بدستور برقرار ہیں، ہم دونوں کی جب بھی ملاقات ہوتی ہے ہم اچھے سے ملتی ہیں اور ایک دوسرے کے کام کو بھی سراہتی ہیں، اداکارہ عالیہ ان دنوں فلم راضی جبکہ اداکارہ جیکولین فرنینڈٰس ان دنوں فلم جڑواں۔ٹو کی عکسبندی میں مشغول ہیں،ان فلموں کی عکسبندی جلد ہی مکمل کر لی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.