چیف جسٹس کا ضیاء الدین اسپتال کا دورہ شرجیل میمن کا کمرہ سیل،سینٹرل جیل منتقل

جدت ویب ڈیسک ::تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری آمد سے قبل کراچی کے دو اسپتالوں کا دورہ کیا اور وہاں موجود سیاسی قیدیوں کے وارڈز کا معائنہ کیا۔,شرجیل میمن کے کمرے سے تین شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی ہیں۔ شرجیل میمن سے پوچھا تو کہنے لگے کہ یہ بوتلیں میری نہیں ہیں”- شرجیل میمن کے کمرے سے شراب اور منشیات برآمد ہونے پر چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما شرجیل انعام میمن کے کمرے میں چھاپہ مارا، جس کے دوران وہاں سے مبینہ طور شراب کی بوتل، سگریٹس اور منشیات برآمد ہوئیں۔
نیوز کے مطابق جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری آمد سے قبل کراچی کے اسپتالوں میں سیاسی قیدیوں کے کمروں پر چھاپے مارے۔ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران کمرے سے شراب کی بوتل، سگریٹس اور دیگر منشیات برآمد ہوئیں۔کلفٹن کے بعد چیف جسٹس نے ادارہ برائے امراض قلب میں زیرعلاج سیاسی قیدی انور مجید کے کمرے میں بھی چھاپا مارا۔
چیف جسٹس نے انور مجید کے کمرے میں مختلف اشیاء کا جائزہ لیا اور کچھ ریکارڈ بھی قبضے میں لیا۔ادارہ برائے امراض قلب کے دورے کے بعد چیف جسٹس پاکستان جناح اسپتال گئے، اس موقع پر ڈاکٹر سیمی جمالی بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
چیف جسٹس سب سے پہلے کلفٹن کے نجی اسپتال کی پہلی منزل پر سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے کمرے میں گئے، تاہم ذرائع کے مطابق وہاں کوئی ڈاکٹر یا نرس موجود نہیں تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.