الوادع ،انگلینڈ کے سابق کپتان ایلسٹر کک نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

جدت ویب ڈیسک ::انگلینڈ کے سابق کپتان ایلسٹر کک نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ کک ہوم سیریز اوول میں بھارت کے خلاف کیرئیر کا آخری ٹیسٹ کھیلیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیسٹر کک نے کرکٹ کو خیر باد کہنے کا فیصلہ چند ماہ کے سوچ بچار کے بعد کیا۔ انہوں نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ بھارت کے خلاف جاری سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ کے بعد کرکٹ چھوڑ دوںگا۔الیسٹر کک نے کہا کہ ان کے لئے آج کا دن افسردہ کردینے والا ہے ،لیکن وہ اپنی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ چہرے پر مسکراہٹ کے ساتھ کر رہے ہیں۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے 33 سالہ سابق کپتان نے کہا کہ انہوں نے اپنے تصور سے کہیں زیادہ حاصل کیا اور انگلینڈ کی جانب سے طویل عرصے تک کھیلنے پر فخر ہے، تاہم یہ وقت مناسب ہے کہ نئے کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع دیا جائے۔الیسٹر کک کا کہنا تھا کہ وہ انگلینڈ کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلیں گے، تاہم کاؤنٹی کرکٹ میں ایسیکس ٹیم کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔ سابق کپتان نے انگلینڈ کی جانب سے 160 ٹیسٹ، 92 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں 12ہزار 254،ون ڈے میں 3ہزار 204 اور ٹی ٹوئنٹی میں 61رنز اسکور کئے۔ایلسٹر کک ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کے کامیاب ترین بیٹسمین ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 32 سنچریاں اور56 نصف سنچریاں جب کہ ایک روزہ کرکٹ میں کک نے سینچریاں اور 19 نصف سنچریاں بھی بنائیں۔ 160 ٹیسٹ میچز میں 12 ہزار سے زائد رنز بنائے، جب کہ 5 ڈبل سینچریاں بھی بنائیں۔سابق انگلش کپتان کی عمر تو صرف تینتس برس ہے مگر آخری نو ٹیسٹ میچ میں ان کی بیٹنگ اوسط صرف اٹھارہ رنز فی اننگ رہی۔انہوں نے انسٹھ ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کی قیادت کی،جس میں سے ٹیم نے چوبیس میچز جیتے اور بائیس ہارے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں چوالیس کی اوسط سے بارہ ہزاردو سو چوون رنز بنانے والے کُک کا سب سے بڑا اسکور دوسو چورانوے رنز رہا۔

Image result for Alastair Cook resigns as England cricket captain, Joe Root likely successor

Image result for Alastair Cook resigns as England cricket captain, Joe Root likely successor

Leave a Reply

Your email address will not be published.