سنجے دت دھمال سیریز کی تیسری فلم سے آؤٹ ،اجے دیوگن ان

جدت ویب ڈیسک :بالی ووڈ اداکارسنجے دت کو دھمال سیریز کی تیسری فلم سے باہر کردیا گیاہے۔ دھمال سیریز کی 2 فلموں میں سنجے دت، رتیش دیش مْکھ اور ارشد وارثی کی جاندار اداکاری اورفیملی کامیڈی نے مداحوں کو بہت محظوظ کیا تھا۔اس بار فلم کے پروڈیوسر نے اسٹار کاسٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، خبریں ہیں کہ تیسرے سیکوئل میں سنجے دت اور رتیش دیش مکھ فلم کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ ان کی جگہ اجے دیو گن کو کاسٹ کرلیا گیاہے۔اس کے علاوہ رتیش دیش مکھ بھی اپنی دیگر زیر تکمیل فلموں میں مصروف ہیں۔ اس لئے اب ان دونوں اداکاروں کی جگہ انیل کپور اور اجے دیوگن کام کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ’’ٹوٹل دھمال‘‘ میں کام کے حوالے سے فلم پروڈیوسر نے سنجے دت سے بات کی لیکن دونوں کے درمیان معاملات طے نہ ہوسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.