پاکستان اورامریکا کے تعلقات میں اتارچڑھائو آتے رہے ہیں، اعزاز چودھری

واشنگٹن جدت ویب ڈیسک امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان اورامریکا کے تعلقات میں اتارچڑھائو آتے رہے ہیں،جب بھی ایساہوامل کرکام کرنے کی خواہش سے بہتری آئی، نجی ٹی وی سے گفتگو میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کاخواہش منداورکوئی نہیں،افغان امن عمل کےلئے دونوں ملکوں کومل کرکام کرنا چاہئے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی افغان پالیسی کے اعلان میں پاکستان پر الزامات عائد کئے تھے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہیں موجود ہیں اور اسلام آباد دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کیلئے کارروائی کرے جبکہ پاکستان نے امریکی الزامات کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.