جے آئی ٹی کی رپورٹ مکمل حقائق پر مبنی ہے ، اعتزاز احسن

لاہور جدت ویب ڈیسک سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہاہے کہ سپریم کورٹ جے آئی ٹی کی رپورٹ کو تسلیم کرنے کی پابند نہیں لیکن رپورٹ میں شریف خاندان کے خلاف تمام حقائق سامنے آچکے ہیں۔اعتزاز احسن نے حیرت کا اظہار کیا کہ نوازشریف وزیراعظم ہوتے ہوئے کسی دوسرے ملک میں ملازمت بھی کرتے رہے ہیں. اعتزاز احسن نے دعوی کیا کہ مریم نواز اپنے خلاف الزامات کا دفاع نہیں کرسکیںاعتزاز احسن نے باور کرایا کہ وہ نواز شریف اور شہباز شریف سے کہیں زیادہ ٹیکس ادا کرتے ہیں اب کیس حتمی مراحل میں داخل ہوگیاہے۔ نواز شریف کی نااہلی کے امکانات واضح ہیں۔اعتزاز احسن نے مزید کہاکہ حسن اور حسین نواز کی آمدنی میں جسطرح اضافہ ہوا جے آئی ٹی نے اس کا انکشاف کر دیا ہے. پیپلز پارٹی کے رہنما نے دعوی کیا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ مکمل حقائق پر مبنی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.