اے آئی جی محمد اشرف نور کی نماز جنازہ پولیس لائن پشاور میں ادا کر دی گئی

جدت ویب ڈیسک :اے آئی جی محمد اشرف نور کی نماز جنازہ پولیس لائن پشاور میں ادا کر دی گئی، حیات آباد میں زرغونی مسجد کے قریب بم دھماکا ہواہے جس کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر محمداشرف نور شہید اور 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں صبح 9 بجے ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر اشرف نور اپنے گھر سے دفتر جارہے تھے کہ راستے میں زرغونی مسجد کے سامنے ان کی گاڑی کو بم سے اڑادیا گیا۔ حملے میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر محمد اشرف نور شہید اور 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ سی سی پی او پشاور طاہر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسے خودکش حملہ قراردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.