Ashraf Ghani

ہم امن کیلئے تیار ‘اب بال پاکستان کے کورٹ میں ہے،افغان صدر 

کابل جدت ویب ڈیسک افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان امن کیلئے تیار ہے تاہم اب بال پاکستان کے کورٹ میں ہے۔کابل میں امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس اور نیٹو جنرل سیکرٹری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتہا پسند افغان امن عمل میں شامل ہوجائیں۔انہوںنے کہاکہ بھارت، روس اور دیگر ممالک خطے کے امن کیلئے مل کر کام کریں۔انہوںنے کہاکہ افغان حکومت نے چار سالہ فوجی منصوبہ تیار کیا ہے جسے نیٹو کی منظوری مل گئی ہے۔اس موقع پر امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں سے متعلق الزامات پر امریکا پاکستان سے بات کرنا چاہتا ہے جبکہ نئی امریکی پالیسی پاکستان کیلیے شورش سے لڑنے کا موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ القاعدہ، حقانی اور دیگر انتہا پسند گروپوں کو قدم جمانے نہیں دیں گے ¾اتحادیوں کے ساتھ مل کر افغانستان کو محفوظ بنانے کیلئے کوشش کی جائیں گی۔جیمز میٹس نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں عدم استحکام دنیا کیلئے خطرہ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.