کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب خودکش حملہ

کابل جدت ویب ڈیسک : : افغان دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب خودکش حملے کےنتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب بینک کے باہر خودکش حملے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔خیال رہے کہ کابل میں حالیہ کچھ عرصے میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ ایک ہفتے کے دوران یہ تیسرا خودکش حملہ ہےافغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کے مطابق خودکش حملہ آور نے بینک کے باہر خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا اور یہ بینک سفارت خانے کے قریب تھا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.