افغان دارالحکومت میں یکے بعد دیگرے تین خوفناک دھماکے, 30 افراد ہلاک متعدد زخمی

کابل : افغان دارالحکومت میں یکے بعد دیگرے تین خوفناک دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت میں قائم اسکول کے بالمقابل یکے بعد دیگر تین کار بم دھماکے ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 52 شہری زخمی ہوئے جنہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹرز نے زخمیوں میں سے 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق  کردی۔دھماکوں کے بعد شہریوں نے آسمان پر دھوئیں کے سیاہ بادل دیکھے۔

دھماکوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری  جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقے کو سیل کر کے شواہد اکھٹے کیے جبکہ زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔

آخری اطلاعات آنے تک کسی بھی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی جبکہ حکومت نے مسلح جدوجہد کرنے والے گروہ کو اس کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ پولیس ترجمان اور وزارتِ داخلہ کے حکام نے بھی دھماکوں کی تصدیق کی۔ پولیس ترجمان نے خدشہ ظاہر کیا کہ دھماکے راکٹ داغنے کے نتیجے میں ہوئے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.