پاشا کا تماشا ختم، ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم عدنان پاشا کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا

جدت ویب ڈیسک ::گذشتہ ہفتے نوجوان عدنان پاشا نے کراچی کی اہم ترین سڑک شارع فیصل پر رات کے اوقات میں سرعام فائرنگ کی اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی تھی۔ نوجوان نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج کیا تھا جس کے بعد آئی جی سندھ کے نوٹس لینے پر نوجوان کو گرفتار کیا گیا۔کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں نوجوان کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی جس دوران پولیس نے ملزم کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔عدالت نے پولیس کے بیان کے بعد ملزم عدنان پاشا کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے شارع فیصل پر کھلے عام فائرنگ کی تھی، ملزم نے ویڈیو میں ذیشان سعید کو شارع فیصل پر دھمکی دی تھی، ملزم عدنان کو ذیشان کی مدعیت میں درج ہونے والے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف فائرنگ اور قتل کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے جب کہ ملزم کے مزید 2 ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.