اگر 25 لاکھ کا انعامی بانڈ نکل آئے تو قربانی کیلئے 5 لاکھ کا اونٹ لیکر باقی غریبوں کو دوں گی: میرا

ویب ڈیسک ::اداکارہ میرا کا کہنا ہےکہ اگر ان کا 25 لاکھ کا انعامی بانڈ نکل آئے تو قربانی کیلئے 5 لاکھ کا اونٹ لے کر باقی 20 لاکھ غریبوں میں بانٹ دیں گی۔

 گفتگو میں میرا نے کہا کہ قربانی کے گوشت کی ایک بوٹی بھی فریج میں نہیں رکھنا چاہیے، قربانی کا سارا گوشت لوگوں میں تقسیم کرنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں میرا کا کہنا تھا کہ انہیں کھانا بنانے کا کوئی شوق نہیں اور یہ ان کی جاب نہیں۔

شادی سے متعلق سوال پر اداکارہ نے کہا کہ کبھی بھی شادی نہیں کریں گی، ان کی شادی میں کوئی دلچسپی نہیں کیونکہ کوئی اس قابل ہے ہی نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.