سعودی کمپنی نے حج سے قبل ایئر کنڈیشنڈ چھتری متعارف کرادی

جدت ویب ڈیسک :سعودی ذرائع کے مطابق حج کے دوران حجاج کرام کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حجاج کرام کی اس مشکل کو دیکھتے ہوئے سعودی عرب کی کمپنی نے ایئرکنڈیشنڈ چھتری متعارف کرادی ہےچھتری کے نیچے پانی کی بوتل نصب ہوجاتی ہے جس کے ذریعے ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا ملتی ہے۔حج کے موقع پر ایئر کنڈیشنڈ چھتری سے حجاج کرام سخت گرمی میں خود کو تھکاوٹ سے محفوظ رکھ سکیں گے، چھتری کی بیٹری مسلسل 8گھنٹے تک کام کرتی ہے جس کے بعد اسے دوبارہ چارج کیا جاسکتا ہے۔ چھتری میں پنکھا نصب ہے جو بیٹری سے چلتا ہے۔جو حجاج کرام کو شدید گرمی سے محفوظ رکھے گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.