دوبیویاں رکھنے والے مردوں کواماراتی حکومت الاؤنس دے گی

ابوظہبی جدت ویب ڈیسک:متحدہ عرب امارات کی حکومت نےایسے افراد جن کی دوبیویاں ہیں انہیں ہاؤسنگ الاؤنس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے اقدام کا مقصد ملک میں غیر شادی شدہ خواتین کی تعداد کم کرنا ہے،اس بات کا اعلان ڈاکٹر عبداللہ وزیر برائے ترقیاتی انفرااسٹرکچر نے فیڈرل نیشنل کونسل کے اجلاس کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ الائونس کے خواہش مند افراد کو اس بات کا پابند کیا کہ وہ دوسری بیوی کو اسی معیار کی رہائشی سہولیات فراہم کریں جو پہلی بیوی کو حاصل ہیں۔ساتھ ہی نیشنل کونسل اجلاس میں مردوں کےلئے دوسری شادی ممکن بنانے کے طریقہ کار کو آسان بنانے پر زور دیا گیا اورکہا گیاکہ اس پروگرام کی مدد سے غیر شادی شدہ خواتین کی تعداد میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.