چیک باؤنس کیوں ہوا؟ متحدہ عرب امارات کی عدالت نے ابراج گروپ کے سی ای او کو تین سال قید کی سزا سنادی

ابو ظہبی: جدت ویب ڈیسک ::متحدہ عرب امارت کی عدالت میں ابراج گروپ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر عارف نقوی کے خلاف اکاؤنٹ میں ناکافی فنڈز کے باوجود چیک جاری کرنے کا کیس زیر سماعت ہے۔
واضح رہےکہ عارف نقوی اور رفیق لاکھانی کے دستخط سے 21کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا چیک جاری کیا گیا تھا۔  عارف نقوی کے وکیل کا مؤقف تھا کہ فریقین کے درمیان معاہدہ طے پا چکا تھا تاہم عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عارف نقوی کو تین سال قیدکی سزا سنائی جب کہ عدالت نے حکم دیا کہ عارف نقوی اور رفیق لاکھانی کو قانونی کارروائی کے اخراجات بھی ادا کرنےہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.