پکوڑے بیچنے والے کاغذات سپریم کورٹ میں پیش کیے گئے، عابد شیر علی

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی خود ساختہ رپورٹ میں حقائق کو مسخ کیا گیا۔سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ ہم عدالتوں اور ججز پر مکمل اعتماد کرتے ہیں، پکوڑے بیچنے والے کاغذات آج پھر سپریم کورٹ میں آئے ہیں، جے آئی ٹی کی خود ساختہ رپورٹ میں حقائق کو مسخ کیا گیا۔ عابد شیر علی نے کہا کہ مخالفین کے پاس حقائق پر مبنی کوئی چیز نہیں اور ہماری قیادت بالکل بے قصور ہے، نواز شریف کا پاناما اسکینڈل میں نام شامل نہیں۔وزیر مملکت پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید جیسے چپڑاسی âنá لیگ میں نہیں اور اس جیسا جھوٹا شخص نہیں دیکھا، جبکہ مشرف نامہ، عمران نامہ، شیخ رشید نامہ ماضی کا حصہ بن جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.