بااثر شخصیات عابد باکسر کو دبئی سے پاکستان نہ لانے کے لیے متحرک ہوگئی

جدت ویب ڈیسک ::جعلی پولیس مقابلوں اوراداکارہ نرگِس پرتشدد کےمعاملے سے شہرت پانے والےدبئی میں موجود سابق انسپکٹرعابدباکسر کا کیس سردخانے کی نذرکرنے کامنصوبہ بنالیاگیا ۔ عابد باکسر کو واپس لانے کیلئے انٹرپول کو خط تک نہیں لکھاگیا۔پنجاب کے انکاؤنٹر اسپیشلسٹ عابد باکسر کی پاکستان منتقلی کیلئے پنجاب حکومت یا پولیس کی کوئی ٹیم تاحال دبئی روانہ نہیں ہوئی ۔ حکومت نے بھی انٹر پول کو کوئی خط نہیں لکھا اور نہ ہی پاکستان منتقلی کے حوالے سے رابطہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اعلیٰ حکام نے عابد باکسر کی واپسی ہر حال میں روکنے کی ہدایت کی ہے، عابد باکسر کو لانے میں رکاوٹوں کامقصدجعلی پولیس مقابلوں پر پردہ ڈالنا ہے۔ذرائع کے مطابق بااثر شخصیات عابد باکسر کو دبئی سے پاکستان نہ لانے کے لیے متحرک ہوگئی ہیں ۔ بتایاگیاہے کہ وزارت داخلہ یا پاکستانی حکام کی جانب سے انٹر پول کو تا حال کوئی خط نہیں لکھا گیا نہ ہی کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.