پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین آل راؤنڈر کون ہے؟ شعیب اختر نے سابق کرکٹر عبدالرزاق کی یادگار تصویر شیئر کی۔

راولپنڈی: پاکستان کی تاریخ میں اچھے اور کامیاب کرکٹر گزرے ہیں لیکن کچھ ٹائم سے سفارشیوں نے ملکی کرکٹ کا تو جنازہ ہی نکال دیا ہے قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے عبدالرزاق کو پاکستان کی تاریخ کا بہترین آل راؤنڈر قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر مداحوں کے لیے سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں نے مختلف سوالات کیے۔

ایک مداح نے شعیب اختر نے پوچھا کہ ’پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین آل راؤنڈر کون ہے؟‘

مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شعیب اختر نے سابق کرکٹر عبدالرزاق کی یادگار تصویر شیئر کی۔

شعیب اختر نے عبدالرزاق کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’عبدالرزاق پاکستان کی تاریخ کے بہترین آل راؤنڈر ہیں۔‘

واضح رہے کہ عبدالرزاق 2 دسمبر 1979 کو لاہور میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 5 نومبر 1999 کو برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف کیا اور 2006 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

آل راؤنڈر نے ون ڈے کیریئر کا آغاز یکم نومبر 1996 کو لاہور میں زمبابوے کے خلاف کیا اور آخری ون ڈے میچ 18 نومبر 2011 کو دبئی میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔

واضح رہے کہ عبدالرزاق کا شمار دنیائے کرکٹ کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے اور انہوں نے متعدد بار عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پاکستان کو فتوحات دلوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا

۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.