عبد الرزاق کی کرکٹ بورڈ کو مدد کی پیشکش

لاہور جدت ویب ڈیسک پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر عبد الزاق نے کہا ہے کہ اب بھی مکمل فٹ ہوں اور خواہش ہوگی کہ ورلڈ الیون کے مقابلوں میں شرکت کروں،پاکستان نے بہت کچھ دیا اور اب اسے لوٹاناچاہتے ہیں ،آل رائونڈرز بنانے کےلئے کھلاڑیوں اور بورڈ کی مدد کرنے کے لئے تیا رہوں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب کرکٹ بدل چکی ہے اور ٹی ٹونٹی کی وجہ سے کرکٹ میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ اب موجودہ دور کی کرکٹ بھی تیز ہو گئی ہے ۔ موجودہ دور میں تیز کھیلنے والے کھلاڑیوں کی ڈیمانڈ زیادہ ہے ۔انہوںنے کہا کہ میر ے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ابھی میری کرکٹ باقی تھی ،سابق کوچ وقار یونس نے میرے کیرئیر کو نقصان پہنچایا حالانکہ میںمزید کرکٹ کھیل سکتا تھا۔ انہوںنے کہا کہ بڑی ہٹ مارنا ایک تکنیک ہے جس کےلئے کھلاڑیوں کو بتانے کی ضرورت ہے اور میں اس کے لےئے بورڈ اور کھلاڑیوں کی مدد کے لئے تیار ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.