آباد ایکسپو کل ہوگی‘ 155کمپنیاں مصنوعات پیش کرینگی‘ محسن شیخانی

کراچی جدت ویب ڈیسک ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی فورتھ انٹرنیشنل ایکسپو 2017 کی لانچنگ تقریب کل گورنر ہائوس میں منعقد ہوگی جس کا افتتاح گورنر سندھ محمد زبیر کریں گے۔تقریب میں میئر کراچی وسیم اختر، ڈی جی نیب سندھ محمد الطاف باوانی، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ دیگر سرکاری افسران اور آباد کے ممبران شرکت کریں گے۔آباد کے چیئرمین محسن شیخانی نے بتایا کہ تعمیراتی صنعت کے اس عالمی شو میں 155 کمپنیاں اپنی مصنوعات پیش کریں گی جن میں یورپی ممالک،مڈل ایسٹ،ملائشیا ،انڈونیشیا ودیگر انٹرنیشنل کمپنیاں شامل ہیں جبکہ اس میں تعمیراتی صنعت سے وابستہ 5 لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔محسن شیخانی نے کہا کہ اس میگا ایونٹ میں مختص تقریبا تمام ہالز میں اسٹالز بک ہوچکے ہیں اور اب بھی مختلف مقامی و بین الاقوامی کمپنیاں اسٹال کے لیے رابطے کررہی ہیں۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ تعمیراتی شعبے کے اس عالمی شو سے 500ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.