سیونتھ اسکائی انٹر ٹینمنٹ کے نئے ڈرامے کی تیاریاں مکمل “خانی”نومبر سے آن ایئر ہوگا

کراچی ( جدت ویب ڈیسک ) عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی نگرانی میں پاکستان میں کام کرنے والے سب سے بڑے آزاد پروڈکشن ہاوس سیونتھ اسکائی کے تحت بننے والے ڈرامے “خانی”کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، ثنا جاوید اور فیروز خان کے مرکزی کرداروں پر مشتمل ڈرامہ اگلے ماہ نومبر میں آن ایئر ہو گا۔ یادرہےکہ شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ڈرامے “محبت تم سے نفرت ہے”کے اختتام کے بعد شائقین نے “خانی”سے بھی بڑی امیدیں وابستہ کرلی ہیں، سیونتھ اسکائی انٹر ٹیمنٹ کی دیگر معروف کہانیوں میں “خالی ہاتھ،حدت، تم کون پیا اور نور زندگی “شامل ہیں جن کی بااثر کہانیوں نے شائقین ڈرامہ کو اپنے حصار میں جکڑ رکھا ہے۔خانی کی ہدایات ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر انجم شہزاد نے دیں ہیں جبکہ کہانی اسما نبیل نے تحریر کی ہے، ڈرامے کے ٹیزر سے محسوس ہوتا ہے کہ کہانی ایک منفرد لواسٹوری پر مشتمل ہے، جو اپنے دیکھنے والوں کو جذبات کے سمندر میں بہا لے جائے گی۔ ڈرامے کا ٹائٹل سانگ اب تک متعدد سپر ہٹ ڈراموں کے ٹائٹل سانگ گانے والے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے گایا ہے ۔ ڈرامے کے دیگر کرداروں میں محمود اسلم، صنم انصاری، قوی خان، سلمہ حسن ، راشد فاروقی، محمد علی، سیمی پاشا، شہزاد ملک اور شانزے شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.