Daily archive

July 20, 2021

جمائما خان کے ٹویٹ پر مریم نواز کا رد عمل

/

ویب ڈیسک ::پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کی ذاتی زندگی سے مجھے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق مریم نواز نے جمائما کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آپ، آپ کے بیٹوں یا آپ کی ذاتی زندگی سے قطعا دلچسپی نہیں ہے۔ کیونکہ میرے پاس کرنے اور کہنے کے لئے بہتر کام ہیں، آپ صرف اپنے سابقہ شوہر کو الزام دیں۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے ٹویٹر پر لکھا تھا کہ ایک دہائی تک میڈیا اور سیاستدانوں کی طرف سے یہود دشمنی پر مبنی حملوں (جن میں قتل کی دھمکیاں اور میرے گھر سامنے مظاہرے شامل تھے) کے بعد2004ء میں پاکستان چھوڑ دیا تھا لیکن حملوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ مریم نواز شریف نے آج اعلان کیا ہے کہ میرے بچے یہودیوں کی گود میں پلے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران تقریر میں وزیراعظم عمران خان اور ان کے بیٹوں پر تنقید کی تھی۔مریم نواز نے حویلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم کہتا ہے کہ میاں نواز شریف نواسہ (جنید) باہر جا کر پولو کھیل رہا ہے۔ اس کے پاس کھیل کھیلنے کے پیسے کہاں سے آئے۔ میں بچوں تک نہیں جانا چاہتی تھی،لیکن جیسی بات کرو گے اب منہ توڑ جواب ملے گا۔ جنید نواز شریف کا نواسہ ہے، گولڈ سمتھ کا نواسہ نہیں ہے۔ وہ یہودیوں کی گود میں نہیں پل رہاہو

Increases Bike Prices Again in Pakistan

Web Desk ::Pakistan’s motorcycle market has been on the rise after production and sales were at an all-time high in 2020 as Honda took the biggest share of sales at 35%. With the increased sales, Honda had increased its prices and had been doing so incrementally. Just last month, Atlas Honda had announced a hike in motorcycle prices.

 

BikesOld Price (Rs.)Revised Price (Rs.)Price Increase (Rs.)
CD 7084,50086,9002,400
CD  70 Dream90,50093,5003,000
Honda Pridor117,500120,5003,000
CG 125139,500142,5003,000
CG 125 S167,500170,5003,000
CB 125 F200,500205,5005,000
CB 150 F259,500264,5005,000

Honda is increasing its prices with little to no justification and the latest price hike has customers scratching their heads once again.

اگر 25 لاکھ کا انعامی بانڈ نکل آئے تو قربانی کیلئے 5 لاکھ کا اونٹ لیکر باقی غریبوں کو دوں گی: میرا

/

ویب ڈیسک ::اداکارہ میرا کا کہنا ہےکہ اگر ان کا 25 لاکھ کا انعامی بانڈ نکل آئے تو قربانی کیلئے 5 لاکھ کا اونٹ لے کر باقی 20 لاکھ غریبوں میں بانٹ دیں گی۔

 گفتگو میں میرا نے کہا کہ قربانی کے گوشت کی ایک بوٹی بھی فریج میں نہیں رکھنا چاہیے، قربانی کا سارا گوشت لوگوں میں تقسیم کرنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں میرا کا کہنا تھا کہ انہیں کھانا بنانے کا کوئی شوق نہیں اور یہ ان کی جاب نہیں۔

شادی سے متعلق سوال پر اداکارہ نے کہا کہ کبھی بھی شادی نہیں کریں گی، ان کی شادی میں کوئی دلچسپی نہیں کیونکہ کوئی اس قابل ہے ہی نہیں۔

انگلینڈ سے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن مقابلہ آج ہوگا

/

لاہور:جدت ویب ڈیسک: گرین شرٹس خواب غفلت سے جاگ کرفتح کیلئے کوشاں ہیں تاہم انگلینڈ سے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن مقابلہ آج ہوگا۔
دوسرے مقابلے میں گرین شرٹس پچ کا مزاج سمجھنے میں غلطی کرگئے، پیسرز مار کھاتے رہے تو اسپنرز خاص طور شاداب خان نے وکٹیں اڑانے کے بجائے دفاعی بولنگ کی،گراونڈ فیلڈنگ بھی ناقص ہونے کی وجہ سے میزبان ٹیم کو رنز بنانے میں آسانی ہوئی اور پاکستان کو 201رنز کے ہدف کا تعاقب کرنا پڑا۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے اپنی تاریخ کا ریکارڈ ٹوٹل حاصل کرتے ہوئے انگلش بیٹنگ لائن کو زیر بھی کرلیا،اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے 150رنز کی شراکت قائم کردی تو دیگر بیٹسمینوں نے بھی دل کھول کر اسٹروکس کھیلے،بولرز نے غلطیاں کیں تو وکٹیں بھی اڑاتے رہے۔
بابر اعظم نے محمد رضوان کے ہمراہ اچھا آغاز کیا مگر ان کی وکٹ گرتے ہی میزبان اسپنرز حاوی ہوگئے،مطلوبہ رن ریٹ بڑھنا اور وکٹیں گرنا شروع ہوئیں تو گرین شرٹس کی میچ میں واپسی کا راستہ بند ہوگیا۔تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،پاکستان ٹیم کو غلطیوں سے سبق سیکھ کر اعتماد بحال کرتے ہوئے سخت جان میزبان حریف کا مقابلہ کرنا ہوگا،ان فارم بابر اعظم اور محمد رضوان کی کوشش ہوگی کہ اس بار بہتر آغاز کو بڑے اسکور میں بدلیں۔

واٹس ایپ نے فون کے بغیر آن لائن ورژن پر غور شروع کردیا

/

سان فرانسسو:جدت ویب ڈیسک: واٹس ایپ نے عرصہ دراز سے کیے جانے والے عوامی مطالبے کو پورا کرتے ہوئے اب آف لائن واٹس ایپ پر غور شروع کردیا، بعض اطلاعات کے مطابق اندرونی طور پر اس کی آزمائش بھی جاری ہے۔
واٹس ایپ نے مزید کہا ہے کہ کل چار آلات (موبائل، مثلا پی سی، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ) پر ایک ساتھ واٹس ایپ چلانا ممکن ہوگا لیکن یہ طے ہے کہ اسے آزمائش کے طورپر واٹس ایپ کا بی ٹا ورژن صرف چند افراد کے لیے ہی پیش کیا جائے گا جو استعمال کے بعد اس کی افادیت کا فیصلہ کرے گا۔ ان تجربات کی روشنی میں آپشن کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔واٹس ایپ کے مطابق ایک سرے سے دوسرے سرے کی جانب اینکرپشن (خفیہ کاری) کی سہولت پہلے کی طرح موجود رہے گی۔ واضح رہے کہ واٹس ایپ کے صارفین بار بار اس سہولت کا مطالبہ کررہے تھے جن کی مجموعی تعداد دو ارب سے زائد ہے۔
فی الحال واٹس ایپ فون سے جڑا ہوتا ہے اور اسی کی بدولت بھی ڈیسک ٹاپ ورژن کام کرتا ہے۔ یعنی فون بند ہوتے یا فون کا انٹرنیٹ غیرفعال ہوتے ہی ڈیسک ٹاپ ورژن بھی بند ہوجاتا ہے لیکن اب واٹس ایپ کمپنی نے ایک بہت معنی خیز بات کی ہے کہ شاید فون کی بیٹری بند ہونے کی صورت میں بھی واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن ہوگا۔
فیس بک کے انجینئروں کے مطابق اس ضمن میں واٹس ایپ کے استعمال کو ازسرِنو دیکھا جارہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ واٹس ایپ کا موجودہ ورژن کا مرکز اسمارٹ فون ہے۔ عموما اسی پر کال کی جاتی ہیں اور اسی پر پیغامات بھیجے اور وصول کیے جاتے ہیں۔ اس طرح ڈیسک ٹاپ پر بھی فون کے اسکرین بطور آئینہ ہی دکھائی دیتا ہے۔لیکن اس میں کئی خامیاں ہیں کیونکہ واٹس ایپ ویب ایپ کا بار بار فون سے رابطہ منقطع ہوجاتا ہے لیکن نئے آپشن میں اس رکاوٹ کو دور کیا جائے گا اور اسمارٹ فون کی مرکزیت ختم ہوجائے گی۔ اس کے باوجود ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ پر واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن ہوگا۔دیگر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ واٹس ایپ کو کثیرپلیٹ فارم پر منتقل کرنے سے لوگوں پر اس کے ذمے داری ختم ہوسکتی ہے۔ پھر بچے بھی اسے استعمال کرسکتے ہیں اور کسی نہ کسی طرح بچوں سے آن لائن غلط روابط کو فروغ مل سکتا ہے۔

پاکستان میں پہلی بار پی ٹی سی ایل گروپ کا کامیاب فائیو جی تجربہ

/

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: پی ٹی سی ایل گروپ نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا محدود ماحول میں کامیاب تجربہ کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیمی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا پی ٹی سی ایل کا تجربہ خوش آئندہ ہے، متحدہ عرب امارات آئی ٹی کے شعبہ اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں خاص مقام حاصل کرنے کے کئے کوشاں ہے، اور عرب ریجن میں پہلا ملک ہے جو فائیو جی ٹیکنالوجی کا تجربہ کررہا ہے، جب کہ دنیا میں پانچواں کامیاب ملک ہے جس کا مریخ کا مشن مکمل کیا۔
تقریب کے شرکا کو 5 جی ٹیکنالوجی پر بریفنگ دی گئی، جب کہ ریموٹ سرجری، کلاڈ گیمنگ اور فائیو جی ٹیکنالوجی ایپلیکشن کا جائزہ پیش کیا گیا۔اماراتی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، دونوں ممالک کے قائدین اس بات پر متفق ہیں کہ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون بڑھایا جائے، مستقبل اور آنے والی نسلوں کے لئے اچھے معاشی مواقع پیدا کرنے کے لئے قدامات کررہے ہیں۔
پاکستان میں پہلی بار پی ٹی سی ایل گروپ نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا محدود ماحول میں کامیاب تجربہ کیا، اور پہلی بار ریموٹ سرجری کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق، وفاقی سیکرٹری آئی ٹی شعیب صدیقی، چئیرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ عامر عظیم باجوہ اور متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیمی الزبی بھی تقریب میں شریک تھے۔سیکرٹری آئی ٹی شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کے پابند ہیں، پی ٹی سی ایل گروپ کا کامیاب فائیو جی تجربہ اہم قدم ہے، فائیو جی ٹیکنالوجی بہت سے شعبوں میں نئی راہیں کھولے گی۔

نظامِ شمسی کا سب سے دور چھوٹا سیارہ دریافت

/

ہوائی:جدت ویب ڈیسک: جس کا قطر صرف 400 کلومیٹر کے لگ بھگ ہے۔ سورج سے اس کا موجودہ فاصلہ تقریبا 20 ارب کلومیٹر، یعنی زمین کے مقابلے میں 132 گنا زیادہ ہے اور اسی وجہ سے سائنسدانوں نے اسے فار فار آٹ یعنی دور، بہت دور کا نام دیا ہے۔

اس وقت نظامِ شمسی میں دیگر دور ترین فلکی اجسام میں فار آٹ کا سورج سے فاصلہ 124 فلکیاتی اکائیوں جتنا اور گوبلن کا فاصلہ 80 فلکیاتی اکائیوں کے برابر ہے؛ لیکن سائنسدانوں نے حساب لگایا ہے کہ ان میں گوبلن کا مدار سب سے بڑا ہے اور سورج سے اس کا زیادہ سے زیادہ فاصلہ 2300 فلکیاتی اکائیوں تک پہنچ سکتا ہے۔ماہرینِ فلکیات نے اندازہ لگایا ہے کہ فار فار آٹ اور نیپچون کے مدار ایک دوسرے سے قریب آتے رہتے ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ فار فار آٹ کا مدار اتنا زیادہ لمبوترا اور بیضوی ہوگیا ہے۔
اسے 2018 میں یونیورسٹی آف ہوائی کی رصدگاہ سے دریافت کرنے کے بعد ماہرینِ فلکیات نے 2018 اے جی 37 کا عارضی نام دیا تھا، لیکن تب انہیں بھی معلوم نہیں تھا کہ سورج سے اس کا فاصلہ کتنا ہے کیونکہ آسمان میں اس کی جگہ بہت آہستگی سے تبدیل ہورہی ہے۔
مختلف دوربینوں سے دو سال تک اس کا محتاط مطالعہ کرنے کے بعد سائنسدانوں پر انکشاف ہوا کہ سورج سے اس کا موجودہ فاصلہ 132 فلکیاتی اکائیوں جتنا (تقریبا 20 ارب کلومیٹر) ہے۔
واضح رہے کہ زمین اور سورج کے اوسط درمیانی فاصلے کو ایک فلکیاتی اکائی کہا جاتا ہے جو تقریبا 15 کروڑ کلومیٹر فاصلہ بنتا ہے۔اب تک کی تحقیق سے فار فار آٹ کے بارے میں مزید یہی معلوم ہوسکا ہے کہ سورج کے گرد اس کا مدار انتہائی بیضوی (کسی لمبوترے انڈے جیسا) ہے۔یہی وجہ ہے کہ اس کا سورج سے زیادہ سے زیادہ فاصلہ 175 فلکیاتی اکائیوں جتنا، جبکہ کم سے کم فاصلہ صرف 27 فلکیاتی اکائیوں جتنا رہ جاتا ہے، جو سیارہ نیپچون اور سورج کے درمیانی فاصلے سے بھی کم ہے۔واضح رہے کہ سورج سے پلوٹو کا زیادہ سے زیادہ فاصلہ 49 فلکیاتی اکائیوں جتنا ہوتا ہے۔فار فار آٹ پر مزید تحقیق ابھی جاری ہے، جس کے بعد اس کی مزید خصوصیات پر بھی روشنی ڈالی جاسکے گی۔ تاہم اس میں مزید کچھ سال لگ جائیں گے۔اس کے بعد ہی اسے کوئی باقاعدہ نام دیا جائے گا۔

کراچی: مویشیوں کا بیوپاری اپنی جمع پونجی سے محروم

//

کراچی: جدت ویب ڈیسک:مویشی منڈی کراچی میں نامعلوم ملزمان بیوپاری کی جمع پونجی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی ملیر سے جانور فروخت کرکے شہر کی جانب آنے والے بیوپاری سے اسلحے کے زور پر ساٹھ لاکھ روپے چھین لئے گئے،ملزمان نے جاتے جاتے گاڑی پر فائرنگ بھی کی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثے پر پہنچ گئیں اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔پولیس کے مطابق سچل تھانے کی حدود میں سپرہائی وے پر مویشیوں کا بیوپاری لٹ گیا، مسلح ملزمان بیوپاری سے ساٹھ لاکھ کیش چھین کر فرار ہوگئے۔

امریکی ادارے ڈارپا نے ایک نئے ڈرون لانگ شاٹ پر کام شروع کروا دیا

/

واشنگٹن ڈی سی:جدت ویب ڈیسک: دفاعی تحقیق کے امریکی ادارے ڈارپا نے ایک نئے ڈرون لانگ شاٹ پر کام شروع کروا دیا ہے جو میزائلوں سے لیس ہوگا اور جسے بلندی پر اڑتے ہوئے کسی طیارے سے چھوڑا جاسکے گا۔
اسی طرح کے ڈرونز کا ایک اور منصوبہ گریملن کے عنوان سے تکمیل کے مراحل طے کر رہا ہے۔ ممکنہ طور پر مستقبل میں یہ دونوں منصوبے یکجا کر دیئے جائیں گے کیونکہ دونوں کے مقاصد کم و بیش ایک ہی جیسے ہیں۔ڈارپا پروگرام مینیجر، لیفٹیننٹ کرنل پال کیلہون کے مطابق، لانگ شاٹ پروگرام کے تحت بننے والے ڈرونز فضا سے فضا میں مار کرنے والے موجودہ اور جدید تر، دونوں طرح کے ہتھیار استعمال کرنے کے قابل ہوں گے جن کی بدولت میدانِ جنگ میں امریکی برتری اور بھی مستحکم ہوگی۔لانگ شاٹ پر ابتدائی کام اور ڈیزائن کا ٹھیکہ تین بڑے اداروں کے سپرد کیا گیا ہے۔ ان میں جنرل اٹامکس، لاک ہیڈ مارٹن اور نارتھروپ گرومین شامل ہیں۔اس حوالے سے ڈارپا کی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ لانگ شاٹ غیر انسان بردار طیارے (ڈرون) کا مقصد فضائی مشن کی طویل فاصلوں تک رسائی اور کامیابی کو یقینی بنانے کے علاوہ قیمتی طیاروں اور پائلٹوں کو نقصان سے محفوظ بنانا ہے۔