Daily archive

July 19, 2021

ہر روز ادرک کے بڑے ٹکڑے کھانے کی ضرورت نہیں,ادرک سے مدافعتی نظام کو تقویت ملتی ہے ،ماہرین

/

 

ویب  ڈیسک ::ایک ماہ تک روزانہ ادرک کھانے سے صحت کو کئی فائدے حاصل ہوتے ہیں، جسم کو تازگی ملتی ہے اور تحول تیز ہوجاتا ہے۔
سائنس الرٹ ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ’ادرک کا فائدہ حاصل کرنے کے لیے ہر روز ادرک کے بڑے ٹکڑے کھانے کی ضرورت نہیں ہے۔‘
ادرک کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا جوس یا چائے میں شامل کرنے سے جسم کو کئی فائدے پہنچ سکتے ہیں۔

اینٹی سوزش اور متلی 

ادرک جسم سے سوزش تیزی سے ختم کرتی ہے۔
ادرک کھانے سے صبح کی متلی کا احساس کم ہونے میں بھی مدد ملتی ہے، خاص طور پر حاملہ خواتین اور کیمو تھراپی سے گزرنے والے افراد کے لیے ادرک روزانہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

پٹھوں کے درد میں کمی اور آنتوں کے لیے مفید 

ادرک پٹھوں کے درد کو کم کرنے میں معاون ہے، اسے روزانہ کھانے سے درد آہستہ آہستہ کم ہو جاتا ہے۔
روزانہ کی بنیاد پر ادرک کے استعمال سے آنتوں کی نقل وحرکت بہتر ہوتی ہے، جو باقاعدہ قبض سے دوچار افراد کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہے۔

کولیسٹرول میں کمی 

ایک ماہ تک ادرک کے باقاعدگی سے استعمال سے جسم میں ’خراب‘ کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ادرک میں موجود مادوں سے خون میں ٹرانگلیسرائیڈ کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔
ادرک سے مدافعتی نظام کو تقویت ملتی ہے جس سے آپ کو نزلہ زکام یا وائرس سے جلد بحالی میں مدد مل سکتی ہے۔

Ginger (Adrak) Benefits And Its Side Effects | Lybrate

 

کیا کبھی آپ نے دودھ بیگن گوشت بنایا ؟ نہیں تو اب بنایئے

/

کراچی ۔ ویب ڈیسک ::کیا کبھی آپ نے دودھ بیگن گوشت بنایا ؟ نہیں تو اب بنایئے

دودھ میں بینگن گوشت بنانے کی ترکیب
بینگن گوشت دودھ میں
وقت :60 سے 70 منٹ
4 سے 5 افراد کے لئے
اجزائے ترکیبی مقدار
مٹن ………… ½کلو
بینگن ………… ½کلو
تیل ………… ½کپ
پیاز (کٹے ہوئے) ………… ½کپ
ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 1 کھانے کا چمچ
ٹماٹر (چھلے اور کٹے ہوئے) ………… 1کپ
نمک ………… حسب ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر ………… 2چائے کے چمچ
ہلدی پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ
زیرہ کٹا ہوا ………… 1چائے کا چمچ
لونگ ………… 4سے 6عدد
موٹی الائچی ………… 2عدد
خشک دھنیا پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ

سجاوٹ کے لئے:
ہری مرچیں (قتلے) ………… 1 کھانے کا چمچ
طریقہ کار:
مٹن کو درمیانے سائز کی بوٹیوں میں کاٹ کر الگ رکھ لیں۔ برتن میں تیل گرم کریں پیاز کو ہلکا براؤن کرکے ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے مزیدایک سے دو منٹ تک پکائیں۔ ٹماٹر اور تمام مصالحے ڈال کر مصالحہ تیار ہونے اور گھی چھوڑنے تک 10سے12 منٹ پکائیں۔ اب اس میں مٹن شامل کرکے بھونیں اور ہلکابراؤن کریں۔ دودھ شامل کرکے ہلکی آنچ پر 25 سے 30 منٹ 80% فیصد مٹن پکنے تک پکائیں۔ اب بینگن شامل کرکے مزید 10سے 12منٹ تک پکائیں حتیٰ کہ بینگن اور گوشت مکمل پک جائیں۔ اب 5سے6 منٹ تک پکا کر اتار لیں۔ ہری مرچوں سے سجائیں روٹی یا نان کے ساتھ پیش کریں۔ دودھ کا پاؤڈر استعمال نہ کریں۔

 

Hyderabadi Baghare or Bagara Baingan Recipe [Step by Step بگھارے بینگن]

مہوش حیات نے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا

/

ویب ڈیسک ::اداکارہ مہوش حیات آج کل اپنے بالوں سے شدید پریشان ہیں جس پر انہوں نے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا
پاکستان کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات کو ان کے بالوں نے مشکل میں ڈال دیا جس کی وجہ سے وہ پریشان ہیں اور انہوں نے اپنے مداحوں سے رائے مانگ لی ہے کہ بال کٹوائیں یا بڑھنے دیں ؟
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنی نئی سیلفی شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کے بالوں کی لمبائی بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے مداحوں سے رائے طلب کرتے ہوئے لکھا کہ دوستو، میرے بالوں کی لمبائی بڑھ رہی ہے اور میں تھوڑی الجھن میں ہوں۔
اداکارہ نے مداحوں کی رائے دریافت کرتے ہوئے لکھا کہ کیا مجھے اپنے بالوں کی لمبائی کو بڑھانا چاہیے یا پھر اپنا ایک اچھا ہیئر کٹ کروا کر بالوں کی لمبائی چھوٹی کروالوں؟‘
اُنہوں نے لکھا کہ اس مشکل فیصلے میں میری مدد کریں۔اداکارہ کی اس پوسٹ پر صارفین نے انہیں مختیلف مشورے دیئے کسی نے کہا کہ وہ بال کٹوا دیں جبکہ زیادہ تر مداحوں نے مہوش حیات کو بال لمبے رکھنے کا مشورہ دیا اور کچھ نے کہاکہ آپ پر تو ہر طرح کا ہیئر اسٹائل اچھا لگتا ہے۔البتہ، ان میں سب سے دلچسپ تبصرہ متھیرا کا ہے جس میں انہوں نے مہوش حیات کو بال بڑھانے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ’آپ جانتی ہیں کہ آپ ہر چیز کو اسٹائل اسٹیٹمنٹ بنا سکتی ہیں۔ بالوں کو بڑھنے دیں۔‘جبکہ انوشے اشرف اور صوفیا خان نے لمبے بالوں کو ہی خوبصورت قرار دیا-

اب خون نہیں نکلےگا، شوگر چیک کرنے کے لیے ماہرین نے کون سا نیا طریقہ بتا دیا؟

/

ویب ڈیسک ::آسٹریلیا کے ماہرین کی جانب سے ایک ایسا حیران کن طریقہ تلاش کیا گیا ہے جس کے بعد شوگر چیک کرنے کے لیے خون نہیں بلکہ مریض کے لعاب سے ہی بلڈ شوگر لیول کی جانچ کرلی جائے گی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ طریقہ آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف نیو کاسل کے ماہرین نے نکالا گیا۔
پہلے شوگر چیک کروانے لیے ڈاکٹرز خون نکالتے تھے لیکن اب ایک آسٹریلوی ماہر یننے ایسا طریقہ ڈھونڈ نکالا جس کے لیے خون کی نکالنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔آسٹریلوی ماہرین نے چھوٹی انگلی کے سائز کی خاص پٹی (اسٹرپ) بنائی ہے، جس پر اگر کسی فرد کاتھوک لگایا جائے تو خون میں گلوکوز کی مقدار پتہ چل سکے گی۔
ماہرین کے مطابق مریض جب اس پٹی پر اپنی زبان کو رکھے گا تو شوگر کا نتیجہ اُسے اسمارٹ فون کی ایپلیکیشن کے ذریعے معلوم ہوجائے گا۔
اس دلچسپ اسٹرپ کو بنانے والی ماہرین کی گروپ ٹیم کے پروفیسر دستور نے کہا کہ اس پٹی میں ایسے انزائم کو شامل کیا گیا ہے، جس کی مدد سے گلوکوز کی مقدارآسانی کے ساتھ چیک کیا جاسکے گا۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ شوگر چیک کرنے کی مشین میں بھی اسی طرح کے مرکب شامل کیے جاتے ہیں۔ پروفیسر کے مطابق اسٹرپ میں موجود الیکٹرانک مواد سیاہی پر مشتمل ہیں، جس کی مدد سے مزید اسٹرپ تیار کرسکیں گے۔مزید انہوں نے بتایا کہ اس اسٹرپ کی مدد سےصرف شوگر ہی معلوم نہیں ہوگی بلکہ کووڈ ٹیسٹ، الرجی، ہارمون اور کینسر کی تشخیص کرنے میں بھی مدد مل سکے گی

اللہ کی رحمت سے وہی مایوس ہوتا ہے جو گمراہ ہو چکا ہو، خطبہ حج

//

عرفات:جدت ویب ڈیسک: امام کعبہ نے خطبہ حج میں کہا ہے کہ امت کو چاہیے ایک دوسرے سے شفقت کا معاملہ رکھے۔
امام کعبہ نے خطبہ حج میں کہا کہ اللہ نے جیسے تم پر احسان کیا ویسے تم لوگوں پر کرو، اللہ کی رحمت احسان کرنے والوں کے قریب ہے، اللہ نے والدین کے ساتھ بھلائی کا راستہ اختیار کرنے کا حکم دیا، اللہ کا حکم ہے کہ والدین کے بعد رشتے داروں سے اچھا رویہ اختیار کرو، رسول ۖنے فرمایا اپنے ملازمین کے ساتھ احسان کا معاملہ اختیار کرو، خادموں پران کی طاقت سے زیادہ بوجھ مت ڈالنا، اللہ نے فرمایا اپنے حقوق اوروعدوں کو پورا کرو، تمارے لئے کتاب کو بھیجا گیا ہے تاکہ تم ہدایت پا اور اللہ جسے چاہتا ہے ہدایت دے دیتا ہے، اپنے نفس کا تزکیہ کرو اور تقوی اختیار کرو، اپنے رب کی ایسے عباد ت کرو جیسے اللہ تمہیں دیکھ رہا ہے۔امام کعبہ نے کہا کہ اللہ زمین پر فساد کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا، قرآن میں فرمایا گیا ہے کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقے میں نہ پڑو، آپس میں ہمدردی کے تعلقات قائم کرو اور عداوت و نفرت کو ختم کرو، معاشرے میں مساوات قائم کرو، اللہ کی رضا کے لیے ایک دوسرے کو معاف کرو۔
امام کعبہ نے میدان عرفات میں مسجد نمرہ سے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ اللہ نے فرمایا میرے سوا کسی کو نہ پکارو اور کسی کو شریک نہ ٹھہرا، رسول ۖنے فرمایا، تم زمین والوں پر رحم کرو، اللہ تم پر رحم فرمائے گا، امت کو چاہیے ایک دوسرے سے شفقت کا معاملہ رکھے، اللہ کی رحمت سے وہی مایوس ہوتا ہے جو گمراہ ہو چکا ہو، اللہ کریم نے کہا میری رحمت میرے عذاب پر غالب ہے، رسول ۖنیفرمایا، جنت میں اللہ کے رحم و فضل کے بغیر کوئی داخل نہیں ہو گا۔
امام کعبہ کا کہنا تھا کہ اللہ سے ڈرتے رہو اور اپنی نمازوں کی حفاظت کرو اور اپنے وعدوں کو اللہ کی رضا کے لیے پورا کرو، اللہ تعالی نے فرمایا کہ شیطان تمہیں گمرا ہ کرنے کی کوشش کرے گا، اگر اللہ کا فضل نہ ہوتا تو سب شیطان کی ہی اتباع کرتے، رسول ۖنیفرمایا، جنت میں اللہ کے رحم و فضل کے بغیر کوئی داخل نہیں ہو گا۔

رابی پیرزادہ عیدالاضحیٰ پر زیادہ گھروں میں گوشت تقسیم کرنے کی خواہاں

/

لاہور::: شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی اداکارہ وگلوکارہ رابی پیرزادہ عیدالاضحیٰ پر زیادہ گھروں میں گوشت تقسیم کرنے کی خواہاں ہیں اور اس مقصد کیلئے انہوں نے بکرے کے بجائے گائے خرید لی ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پراپنی گائے کیساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری گائے بہت مہنگی اور بڑی نہیں، اتنے پیسوں میں بڑا بکرا لے کر شو آف کرنے سے اچھا تھا میں گائے لے کر زیادہ گھروں تک گوشت بانٹ سکوں۔ان کا کہنا تھا کہ مسلمان عیدالضحیٰ کے موقع پر جانور ذبح کر کے غریبوں کا پیٹ بھرتے ہیں، اللہ میری نیت اورمیری قربانی قبول فرمائیں ،آمین

 

سندھ میں کورونا کی چوتھی لہر شروع ہوگئی، مراد علی شاہ

//

کراچی: جدت ویب ڈیسک:وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے انڈونیشیا کے قونصل جنرل سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ ہمارے ہاں کورونا کی چوتھی لہر شروع ہوگئی ہے۔
ملاقات کے دوران کورونا کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، قونصل جنرل انڈونیشیا نے بتایا کہ انڈونیشیا میں کورونا کی دوسری لہر شروع ہوگئی ہے جب کہ 57 ملین ویکسین خوراکیں لگ چکی ہیں، جس پر وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہمارے ہاں کورونا کی چوتھی لہر شروع ہوگئی ہے، کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے ہم نے الگ اسپتال بنائے ہیں۔
کراچی میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل نے ملاقات کی، اس موقع پر باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قونصل جنرل انڈونیشیا نے سندھ میں فشریز او ر دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کی خواہش کااظہار کیا۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ انڈونیشیا سے ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں مضبوط تعلقات کا آغاز ہوا، صدر سوئیکارنو اور ذوالفقار بھٹو نے دونوں برادر ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھایا۔

ہیٹرک مکمل .ایک ماہ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ

//

ویب ڈیسک ::عوام پر مہنگائی کے مسلسل بم گرائے جا رہے ہیں، روزمرہ استعمال کی اشیاء کو مسلسل مہنگا کیا جا رہا ہے

، مہنگائی کا جن قابو کرنے سے حکومت فیل ہوچکی ہے. بغیر نوٹیفکیشن ایل پی جی کی قیمت میں تیسری باراضافے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کردی گئی ہے، قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمورکی جانب سے جمع کرائی گئی ہے، اوگرانے نوٹیفکیشن کے بغیرہی ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل تیسری مرتبہ اضافہ کردیا ہے، ایک ماہ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی ہیٹرک مکمل ہوگئی ہے، سرکاری قیمت فی کلو 175 تک پہنچ گئی ہے، ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے، ایل پی جی کی قیمت 175 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 2050 ، کمرشل سلنڈ 7915 روپے پرپہنچ گیا ہے، ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے.عوام پر مہنگائی کے مسلسل بم گرائے جا رہے ہیں، روزمرہ استعمال کی اشیاء کو مسلسل مہنگا کیا جا رہا ہے، مہنگائی کا جن قابو کرنے سے حکومت فیل ہوچکی ہے.

کیا آپ جگر کے امراض کی ابتدائی علامات سے واقف ہیں؟

/

ویب ڈیسک ::اکثر اوقات جگر کے کسی بیماری اور اس سے متعلق علامات بہت تیزی سے ابھرتی ہیں، جس کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں مگر زیادہ تر جگر کے امراض دائمی ہوتے ہیں، یعنی ان میں عضو کو وقت کے ساتھ بتدریج نقصان پہنچتا ہے اور علامات بھی بتدریج سامنے آتی ہیں۔

جگر انسان جسم کے ان حصوں میں سے ایک ہے جن کو عام طور پر اس وقت تک سنجیدہ نہیں لیا جاتا جب تک وہ مسائل کا باعث نہیں بننے لگتے اور کچھ لوگوں کے لیے بہت تاخیر ہوجاتی ہے۔جگر کا درست طریقے سے کام کرنا متعدد وجوہات کے باعث اچھی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے تاہم اس کی بڑی اہمیت یہ ہے کہ ہم جو کچھ بھی کھاتے ہیں اسے ہضم کرنے کے لیے جگر کی ضرورت ہوتی ہے۔ہوسکتا ہے کہ یقین کرنا مشکل ہو مگر جگر کے سو سے زیادہ مختلف امراض ہوتے ہیں، جن کی وجوہات بھی مختلف ہوتی ہے جیسے کوئی انفیکشن، بہت زیادہ الکحل کا استعمال، مخصوص ادویات، منشیات، موٹاپا اور کینسر وغیرہ۔اگرچہ مختلف وجوہات کے باعث مختلف امراض کا سامنا ہوسکتا ہے مگر جگر کے بیشتر امراض سے عضو کو لگ بھگ ایک جیسے انداز سے ہی نقصان پہنچتا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ ایک جیسے لگتے ہیں اور ان کی علامات بھی ملتی جلتی ہوتی ہیں

جگر کے امراض کی ابتدائی علامات

بیشتر افراد جگر کے مختلف امراض کی ابتدائی علامات کو پہچان نہیں پاتے، اور اگر ان پر توجہ چلی بھی جائے تو یہ جاننا مشکل ہوسکتا ہے کہ ان کی وجوہات کیا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے جگر کے مسائل کی ابتدائی نشانیاں بہت عام ہوتی ہیں جیسے پیٹ میں درد، بھوک کا احساس نہ ہونا، تھکاوٹ یا توانائی کی کمی اور ہیضہ۔

ان علامات سے لوگوں کو یہ احساس ہوسکتا ہے کہ یہ عام سی بیماری ہے۔تاہم وقت کے ساتھ زیادہ نمایاں علامات ابھرتی ہیں جو کچھ یوں ہوسکتی ہیں۔

جلد یا آنکھوں کی رنگت پیلی ہوجانا (یرقان)

جیسے جیسے جگر کے نقصان میں اضافہ ہوتا ہے، تو مسئلے کی واضح نشانیاں ابھرنے لگتی ہیں، جلد کی رنگت معمول سے زیادہ زرد ہوسکتی ہیں جبکہ آنکھوں کی سفیدی میں بھی پیلاہٹ غالب آجاتی ہے، ڈاکٹر اسے یرقان کہتے ہیں۔

ایسا اس وقت ہوتا ہے جب خون کے سرخ خلیات میں ایک زرد رنگ کے مواد کا بہت زیادہ اجتماع ہونے لگتا ہے، عام طور پر جگر اس مواد کو صاف کردیتا ہے مگر اسے نقصان پہنچ جائے تو وہ ایسا کرنے سے قاصر ہوتا ہے۔

خارش

اگر جگر کے مسائل دائمی ہو تو خارش کا احساس بھی ایک علامت ہوسکتا ہے۔ ایسا اس وقت بھی ہوسکتا ہے جب کسی قسم کے جلدی مسائل کا سامنا نہ بھی ہو، یہ خارش سونا مشکل کرسکتی ہے، اگر ایسا ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا بہتر ہے۔

پیٹ پھول جانا

اگر جگر داغ دار ہوجائے تو اس سے جگر کے لیے خون کی روانی رک سکتی ہے جس سے ارگرد کی خون کی شریانوں میں دبائو بڑھ جاتا ہے۔ ایسا ہونے سے سیال کا اخراج ہوتا ہے اور وہ پیٹ میں جمع ہوتا ہے۔

یہ سیال اور سوجن کم بھی ہوسکتی ہے اور زیادہ بھی۔

پیڑوں اور ٹخنوں میں ورم

ٹانگوں کا سوجنا جگر کے امراض میں عام ہوتا ہے۔ اگر آپ کے پیر اکثر سوج جاتے ہیں، تو یہ جگر میں مسائل کی نشانی ہوسکتی ہے کیونکہ یہ بھی سیال کے اجتماع کا نتیجہ ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں نمک کا کم استعمال یا ادویات سے مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔

پیشاب کی رنگت گہری ہونا

جب جگر معمول کے مطابق بائل نامی سیال کو بنا نہیں پاتا یا جگر سے اس کا بہائو رکتا ہے، تو فضلے کی رنگت لکڑی کی طرح زرد ہوجاتی ہے جس کے ساتھ عموماً زرد جلد یا یرقان بھی نمودار ہوتا ہے۔ اسی طرح پیشاب کی رنگت بہت گہری ہوجاتی ہے۔

تھکاوٹ اور الجھن

ہر ایک کو کسی نہ کسی وقت تھکاوٹ کا سامنا ہوتا ہی ہے مگر جگر کے امراض کے باعث جس تکان کا تجربہ ہوتا ہے وہ بالکل متختلف ہوتی ہے۔ جگر میں خرابی کی صورت میں یہ عضو توانائی پر کنٹرول کرکے دن کو پورا کرنا انتہائی مشکل بنا دیتا ہے۔

اس کی وجہ جگر میں زہریلے مواد کا جمع ہونا ہے، اسی طرح خون اور جسم میں زہریلا مواد جمع ہونے سے بھی دماغی افعال متاثر ہوتے ہیں، جس کے نتیجے میں الجھن یا توجہ مرکوز کرنا مشکل ہوجاتا ہے، چیزوں کو بھولنا عام ہوتا ہے۔

متلی اور قے

جگر کے امراض کے نتیجے میں معدہ اکثر خراب رہنے لگتا ہے، جب مرض کی شدت بڑھتی ہے تو معاملہ بدتر ہوجاتا ہے، جس کے نتیجے میں مسلسل قے یا متلی کا سامنا ہوتا ہے، جو جگر کے مسائل کی نشانی ہے۔

اگر جگر کے افعال تھم رہے ہیں یا جگر فیل ہورہا ہے تو قے میں خون بھی نظر آسکتا ہے۔

جلد پر آسانی سے خراشیں

جگر کے مختلف امراض کے شکار افراد میں خون کی بیماریاں بھی پیدا ہوجاتی ہیں، جیسے خون زیادہ بہنے لگتا ہے یا بغیر کسی وجہ کہ جلد پر خراشیں پڑجانا وغیرہ۔ اگر آپ ایسا ہوتے دیکھیں اور جلد پر خراش کی کوئی وجہ نہ مل سکے تو ڈاکٹر سے ایک بار ضرور مشورہ لیں۔

مرض کو جلد پکڑنا بہتر

ایسا ممکن ہے کہ جگر کے امراض کا علم نہ ہو، کیونکہ بیشتر افراد بظاہر بیمار نہیں ہوتے۔ جگر کو نقصان بڑھنے سے زیادہ سنگین علامات نمودار ہوتی ہیں اور اس کی روک تھام نہ ہو تو پھر وہ لاعلاج بھی ہوسکتا ہے۔

تاہم معمولی چیزوں پر توجہ دے کر جگر کے امراض کو بہت جلد پکڑنا ممکن ہوسکتا ہے، جس سے نقصان کو روکنا اور جگر کی صحت بحال کرنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔