Daily archive

July 18, 2021

روزانہ کافی کا ایک کپ کورونا سے بچا سکتا ہے، تحقیق

/

واشنگٹن::: ایک نئی تحقیق میں امریکی سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ روزانہ کافی کا ایک کپ پینے سے مہلک وبا کورونا سے بچا جا سکتا ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں نے 40 ہزار برطانوی نوجوانوں پر تجربہ کیا جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کافی کا ایک کپ ہر دس میں سے ایک فرد کو کووڈ-19 سے بچانے کیلئے مفید ہے ۔اس حوالے سے سائنسدانوں کا مزید کہنا تھا کہ کافی میں کچھ ایسے اجزاء موجود ہیں جو انسانی صحت کو بہتر کرنے اور مدافعتی نظام کو طاقتور بناتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سبزی کے استعمال سے بھی کووڈ-19 سے بچا جاسکتا ہے تاہم چائے اور پھل اس حوالے سے مددگار ثابت نہیں ہوئے ۔ علاوہ ازیں پروسیسنگ فوڈ جس میں قیمہ اور سینکا ہوا گوشت شامل ہے ، کے استعمال سے بیمار ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ تحقیق کے نتائج سائنسی جریدے نیوٹرینٹ کی ویب سائٹ پر شائع کئے گئے ۔

کراچی میں ڈیلٹا ویرینٹ کا تیزی سے پھیلاؤ

///

ویب ڈیسک ::ملک کی سب سے بڑی آبادی والے شہر کراچی میں کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ کی شرح میں ‏تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا۔

انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز جامعہ کراچی کے مطابق شہر میں کورونا ‏وائرس کے ڈیلٹا وئیرینٹ کی شرح 92 فیصد تک پہنچ گئی ہے کراچی میں 14 اور 15 جولائی کو 90 ‏میں سے 83 نمونے ڈیلٹا ویرئنٹ کے پائے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ کی وجہ سے جتنے زیادہ کیس بڑھیں گے اتنی ہی زیادہ اموات کا ‏خدشہ ہے ڈیلٹا وئیرئینٹ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات نہ کیے گئے تو عید کے بعد ‏صورتحال تشویشناک ہو جائے گی۔

وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد سے بڑھ ‏گئی ہے اور کورونا وائرس کے کیسز کی شرح بڑھنے سے شہر میں روزانہ درجنوں آپریشن ملتوی ‏کئے جا رہے ہیں۔

کراچی کے مختلف اسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد تین گنا بڑھ گئی ہے ‏اور ڈیلٹا ویرینٹ کی وجہ سے کراچی کے اسپتالوں پر دباؤ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

روس کی امریکا کو افغانستان پر نگاہ رکھنے کیلئے فوجی اڈے دینے کی پیشکش

///

روس: روسی اخبار کا دعویٰ ہے کہ روس نے امریکی صدر جو بائیڈن کو جون میں افغانستان پر نگاہ رکھنے کے لیے تاجکستان اور کرغزستان میں اپنیاڈے دینیکی پیشکش کی ہے۔

روسی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کہا گیا ہے کہ امریکاکی جانب سے فی الحال روسی پیشکش کا کوئی ٹھوس جواب نہیں دیا گیا۔رپورٹ کے مطا بق روس کی جا نب سے امریکا کو اڈے دینے کی پیشکش جینیوا میں ملاقات کے دوران دی گئی۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے افغانستان سے فوجی انخلاء کے اعلان کے بعد طالبان نے افغانستان کے بیشتر صوبوں پر قبضہ کرلیا ہے، اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

کے پی کے اور پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز کوغیر معینہ مدت تک بندکردیا گیا

////

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک:سوئی ناردرن نے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں سی این جی سیکٹر اور انڈسٹری کو گیس کی فراہمی بند کر دی۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گیس کی فراہمی بند ہونے سے دونوں صوبوں میں سیکڑوں سی این جی اسٹیشن غیر معینہ مدت تک بند ہوگئے جس سے ٹرانسپورٹرز کی مشکلات بڑھ گئیں۔

دوسری جانب آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے گیس بندش کا فیصلہ مسترد کر دیا گیا ہے۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیا ث پراچہ کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن نے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کر دی ہے۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق گیس بندش سے ہزاروں افراد بے روزگار ہوں گے، حکومت نا خود ایل این جی پوری کرتی ہے نا انہیں اپنے طور پر منگوانے دیتی ہے، سی این جی سیکٹر کے ساتھ مذاق بند ہونا چاہیے۔

داسو واقعہ: چینی کمپنی نے پاکستانی ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ واپس لے لیا

////

اسلام آباد: چینی کمپنی کی جانب سے فارغ کیے جانے والے تمام پاکستانی ملازمین کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔

واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق داسو پراجیکٹ پرکام کرنے والی چینی کمپنی نے پاکستانی ملازمین کو نکالنے کا نوٹس واپس لے لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پراجیکٹ پرکام کی بندش کا مقصد حفاظتی اقدامات کو ازسرنو منظم کرنا تھا، اس دوران واپڈا چینی کمپنی کے حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا۔

اس حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ واقعے کے بعد سول انتظامیہ، واپڈا اور چینی کمپنی نے اس معاملے پر باہمی مشاورت کی جس کے بعد تعمیراتی کام چند دنوں کے لیے معطل کیا گیا تھا، چینی کمپنی عنقریب داسو پراجیکٹ پر تعمیراتی کام دوبارہ شروع کردے گی۔

خیال رہے 14 جولائی کو اپر کوہستان کے مقام پر داسو کے قریب بس کو حادثہ پیش ا?یا تھا جس میں چینی شہریوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے بخارا کی خوبصورت تصاویر کو شیئر کردیا

////

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بخارا کی تصاویر شیئر کردیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں بخارا کی تصاویر شیئر کردیں، اور ساتھ تحریر کیا کہ جمعے کو قدیم شہر بخارا کا دورہ کیا جو کبھی تعلیم و تدریس کا مرکز رہا ہے۔

وزیراعظم نے ایک ٹاور کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 1220 میں شہرکو برباد کرتے وقت چنگیز خان اس ٹاورکی اونچائی دیکھ کر بہت متاثر ہوا تھا، اور اس نے پورے بخارہ شہر کو ختم کردیا لیکن اس ٹاور کو اسی حالت میں چھوڑ دیا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ انہوں نے نقشبندیہ سلسلے کے بانی کے مزار پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

بابراعظم ویرات کوہلی سے بڑا کرکٹر بن سکتا ہے، شاہد آفریدی

///

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈ شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بابراعظم ویرات کوہلی سے بڑا کرکٹر بن سکتا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے کے مقابلے میں ٹی ٹوئنٹی میں زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کی وجوہات تلاش کرنا ہوں گی، میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ پاکستان کو مثبت انداز میں جارحانہ انداز اپنانے کی ضرورت ہے، میزبان ٹیم کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے ہی کامیابی ملی۔

جہاں ہماری بیٹنگ کامیاب رہیں، وہیں پاکستان کی بولنگ بھی عمدہ رہی۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ون ڈے کرکٹ میں کھلاڑیوں کا ٹمپرامٹ وہ نہیں جو ٹی ٹوئنٹی کا ہے، ٹیم منجمنٹ میں تبدیلی کی ضرورت نہیں، ہیڈ کوچ مصباح الحق کو ون ڈے کے لحاظ سے ٹیم کا ماحول بدلنا پڑے گا، بطور ہیڈ کوچ ان کو ٹیم کو لے کر چلنا ہوگا، امید ہے کہ پاکستان عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔

سارہ خان اور فلک شبیر کو سوشل میڈیا میں ’دکھاوا‘ کرنا مہنگا پڑ گیا

/

کراچی: جدت ویب ڈیسک:سارہ خان اور فلک شبیر سوشل میڈیا میں ’دکھاوا‘ کرنا مہنگا پڑ گیا،دونوں کو حال ہی میں شیئر کی جانے والی ویڈیو کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے۔

سارہ خان اور فلک شبیر پاکستان شوبز کی پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک ہیں۔ دونوں کی شادی کو حال ہی میں ایک سال ہوا ہے۔ اور شادی سے لے کر آج تک فلک شبیر سارہ خان کو روزانہ پھول دیتے ہیں اور ان خوبصورت لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کرتے ہیں۔

فلک شبیر کا سارہ کو پھول دیئے بغیر ایک دن بھی نہیں گزرتا۔ ابتدا میں تو فلک شبیر کی سارہ خان کے لئے محبت کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سراہا گیا اور لوگ دونوں کو ایک ساتھ خوش دیکھ کر بہت خوش بھی ہوئے۔ لیکن اب دونوں پراپنی ذاتی زندگی کے ہر لمحے کو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کی وجہ سے تنقید کی جارہی ہے۔

حال ہی میں اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں فلک شبیر حسب عادت سارہ خان کو گلاب کا پھول دیتے ہوئے انہیں شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہیں اور پس منظر میں بارش ہورہی ہے۔

قرنطینہ سینٹر میں پولیس اہلکار کی فائرنگ،سب انسپکٹر اور حوالدار جان کی بازی ہار گئے

////

پشاور:جدت ویب ڈیسک: دوران پور قرنطینہ سینٹر میں تعینات پولیس اہلکار کی فائرنگ سے سب انسپکٹر گل رحمان اور حوالدار عمران جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور کے علاقے دوران پور میں قائم قرنطینہ سینٹر میں تعینات پولیس اہلکار نے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر گل رحمان اور حوالدار عمران موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

موقع پر موجود پولیس کے دیگر اہلکاروں نے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی ہے، جسے گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا ہے، تاہم قتل کی وجہ سامنے نہیں آئی۔ جب کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔