Daily archive

July 16, 2021

. جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے نہار منہ گرم پانی پینا دوا کی حیثیت رکھتا ہے, طبی ماہرین

/

ویب ڈیسک ::طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے نہار منہ گرم پانی پینا دوا کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کے سو فیصد نتائج بھی سامنے آتے ہیں۔

ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق انسانی جسم کا 60 فیصہ جبکہ دماغ اور دل کا 70 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے، یہی وجہ ہے کہ جسم تک پانی کی مناسب مقدار پہنچانا بے حد ضروری ہے، ڈاکٹر تقریباً بیماریوں کے علاج کے لیے پانی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کا مشورہ دیتے ہیں، ہر بالغ انسان کو دن میں 8 گلاس پانی پینا ضروری ہے۔اگر پانی پینے کی مقدار بڑھا کر 8 سے 12 گلاس کے درمیان کر لی جائے تو اس کے حیرت انگیز فوائد خود میں واضح محسوس کیے جا سکتے ہیں، نہار منہ ناشتے سے قبل 4 سے 6 گلاس پانی پینا معمول بنا لیں۔

نہار منہ گرم پانی پینے کے نمایاں فوائد درجہ ذیل ہیں

صبح اٹھنے کے بعد اور ناشتے سے قبل گرم پانی پینے سے شدید سر درد ( مائیگرین)، ہائی بلڈ پریشر، خون کی کمی، جوڑوں کا درد، دل کی دھڑکن کا ایک دم تیز یا آہستہ ہوجانا، مرگی کاعلاج ، ضدی پیٹ کی چربی، کولیسٹرول، شدید کھانسی، بے چینی، دمہ، کالی کھانسی، رگوں میں چربی جم جانے سمیت دیگر مسائل کا حل ممکن ہے۔

اپنے دن کا آغاز گرم پانی سے کریں

طبی ماہرین کہتے ہیں انسان اگر اپنے دن کا آغاز 4 سے 6 گلاس نیم گرم پانی پینے سے کرے تو اس کے جسم میں پانی کی کمی دور ہوجائے گی، صبح کے اوقات میں چائے یا کافی کے بجائے پانی کو توجیح دینا چاہیے۔

اضافی چربی سے چھٹکارا

نہار منہ گرم پانی موٹاپے سے چھٹکارا دلاتا ہے، جسم میں موجود اضافی چربی مرحلہ وار گھٹتی ہے، وقت گزرنے کے ساتھ انسان اپنے جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کو محسوس بھی کرسکتا ہے۔

جسم میں طاقت کا ذریعہ

نہار مُنہ نیم گرم پانی سے میٹا بالزم(غذا کو طاقت میں تبدیل کرنے کا مرحلہ) کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے، زیادہ پانی پینے سے بلا وجہ بھوک لگنے کی عادت ختم ہوجاتی ہے، اس عادت سے کھانوں کے درمیان آپ کو سنیک کی ضرورت بھی نہیں پڑتی، اس طرح انسانی صحت بھی مستحکم رہتی ہے۔

دماغ کے لیے فائدہ مند

گرم پانی انسانی دماغ کی کارکردگی کو بھی بڑھاتی ہے، لہذا صبح سویرے 4 سے 6 گلاس پیئیں۔

مضر صحت مادوں کا صفایا

رات کی نیند کے دوران جسم کی ٹوٹ پھوٹ دور ہوجاتی ہے، یوں کہہ لیں کہ جسم اپنے آپ خود کو ٹھیک کرتا ہے، نیند کے دوران زہریلے مرکبات بھی خارج ہوتے ہیں صبح نیم گرم پانی مضر صحت مادوں کو ختم کر دیتا ہے۔

تناؤ کا خاتمہ ممکن

اگر آپ روزانہ ورزش کرنے کے عادی ہیں اور پٹھوں کے اکڑ جانے کی شکایت کا سامنا کر رہے ہیں تو اپنی روٹین میں گرم پانی شامل کر لیں یہ عادت اس طرح کے تناؤ کا خاتمہ کردے گی، یہ جسم میں موجود مرکزی اور اہم اعصابی نظام کو فعال کرنے میں بھی مدد دیتی ہے، دودھ میں گرم پانی ملا کر پینے سے بھی اچھے نتائج آتے ہیں۔

نیم گرم پانی پینے کا صحیح طریقہ جان لیں

ماہرین پانی پینے کا صحیح طریقہ بتاتے ہیں کہ روزانہ صبح اُٹھتے ہی کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے 4 سے 6 گلاس نیم گرم پانی کے پی لیں اور اگر چار یا چھے گلاس پانی پینا مشکل ہو تو شروع میں یہ عادت 1 گلاس سے شروع کریں اور آہستہ آہستہ پانی کی مقدار کو بڑھا کر اسے چار گلاسوں پر اور پھر چھے گلاسوں پر لے آئیں۔ مذکورہ بالا عمل کے بعد تقریباً 1 گھنٹے بعد ناشتہ کریں اور پھر پورے دن گرم پانی پینے کا سلسلہ برقرار رکھیں۔

10 Wonderful Benefits of Drinking Hot Water - My Health Only

مہنگائی کے باعث دو وقت کی روٹی مشکل, یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، چینی اور گھی مہنگا کردیا گیا

//

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، گھی اور آٹے کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی۔

وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گھی، چینی اور آٹے کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق گھی کی قیمت 170 روپے فی کلو سے بڑھاکر 260 روپے اور چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو سے بڑھا کر 85 روپے کردی گئی۔اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 820 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کردی گئی ہے۔  ای سی سی اجلاس میں آٹے کا تھیلا 150 روپے، چینی 17 روپے اورگھی کی فی کلوقیمتوں میں 90 روپے اضافے کی منظوری دے دی۔

۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں پاکستان اوربھارت ایک ہی گروپ میں شامل

/

لاہور: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں پاکستان اوربھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان کردیا گیا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبرسے شروع ہوگا۔ترجمان آئی سی سی کے مطابق سپربارہ ٹیموں کے گروپ ٹو میں پاکستان اوربھارت کے ساتھ نیوزی لینڈ اورافغانستان کی ٹیمیں بھی شریک ہیں۔ سپر12 کے گروپ ون میں آسٹریلیا، انگلینڈ، ساؤتھ افریقا اورویسٹ انڈیزکی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔گروپ ون اورٹومیں مزید دوکوالیفائرٹیمیں بھی ہوں گی۔ اس کے ساتھ راؤنڈرون کے گروپ اے میں سری لنکا آئرلینڈ، نیدرلینڈزاورنمیبیا کھیلیں گی۔ راونڈرون کے گروپ بی میں بنگلہ دیش، اسکاٹ لینڈ، پوپائے، نیوگنی اورعمان جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔میچزعمان اور یواے ای میں کھیلے جائیں گے۔ گروپس کا انتخاب 20 مارچ 2021 کی ریکنگز کے تحت عمل میں لایا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میزبان بھارتی کرکٹ بورڈ ہے۔

 

پی ٹی وی کی مشہور اداکارہ سلطانہ ظفر امریکہ میں وفات پا گئیں

/

ویب ڈیسک ::پی ٹی وی کی مشہور اداکارہ سلطانہ ظفر امریکہ میں وفات پا گئیں۔

’تنہائیاں’ اور ’ان کہی’ جیسے مقبول ترین ڈراموں میں اداکاری کرنے والی پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ سلطانہ ظفر انتقال کرگئیں۔ سلطانہ ظفر کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ کا انتقال امریکا میں گزشتہ شب (15 جولائی کو) ہوا۔تاہم سلطانہ ظفر کے خاندانی ذرائع کی جانب سے ان کے انتقال کی وجہ بیان نہیں کی گئی۔لیجنڈری اداکارہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں مقیم تھیں اور ‘ارمیل اسٹوڈیو’ کے نام سے ایک امریکا میں ایک بوتیک چلارہی تھیں۔انہوں نے سوگواران میں 2 بیٹے چھوڑے ہیں جو امریکا ہی میں مقیم ہیں۔

 

 

مکمل اناج استعمال کیجیے, تحقیق

/

بوسٹن:  ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ زیادہ وزن، موٹاپے، کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر وغیرہ سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو بہتر ہے کہ مکمل اناج استعمال کیجیے۔

‘‘دی جرنل آف نیوٹریشن’’ کے تازہ شمارے میں شائع تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مکمل اناج کی مناسب مقدار روزانہ استعمال کرنے سے خون میں مفید کولیسٹرول کی سطح بھی خاصی بہتر رہتی ہے۔ ۔ ٹفٹس یونیورسٹی بوسٹن کے ماہرین کیمطابق اگر روزانہ مکمل گندم والی ڈبل روٹی کے تین سلائس، مکمل جو سے تیار کردہ کورن فلیکس یا براؤن رائس کا ڈیڑھ کپ استعمال کیا جائے تو اس سے موٹاپا اور وزن قابو میں رہتے ہیں، بلڈ پریشر درست رہتا ہے اور خون کی شکر بھی محفوظ حد سے بڑھنے نہیں پاتی۔واضح رہے کہ مکمل اناج سے مراد ‘‘چھلکے سمیت’’ اناج ہوتا ہے جس میں گندم (یا مکمل گندم سے بنا ہوا آٹا)، جو اور براؤن رائس (چھلکے سمیت چاول) وغیرہ شامل ہیں

Health Benefits of Bajra/ Pearl Millet

کرینہ کپور کو لینے کے دینے پڑ گئے

/

ویب ڈیسک :: بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کو لینے کے دینے پڑ گئے کرینہ کپور خان اپنی کتاب کے عنوان کے باعث مشکل میں پڑگئی ہیں۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر بِیڈ میں کرینہ کے خلاف مذہبی احساسات مجروح کرنے کے خلاف مقامی پولیس اسٹیشن میں درخواست جمع کرائی گئی ہے ۔درخواست بھارتی آئین کی دفعہ 295 اے کے تحت 3 افراد بشمول اداکارہ کے خلاف جمع کروائی گئی ہے۔درخواست گزار آشیش شنڈے کا کہنا ہے کہ کرینہ کپور نے اپنی کتاب میں بائبل لفظ کا استعمال کیا جس سے عیسائی برادری کے مذہبی احساسات کو تکلیف پہنچی ہے۔

پولیس کے مطابق کتاب کے نام کے بِیڈ باعث کوئی واقعہ پیش نہ آنے کی صورت میں کرینہ کے خلاف فی الحال کوئی کیس رجسٹر نہیں کیا جا سکتا اس لیے آشیش شنڈے کو اداکارہ کے آبائی شہر ممبئی میں درخواست دائر کروانی چاہیے۔اس معاملے پر اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ 9 جولائی کو شائع کردہ ’پریگنینسی بائیبل‘ نامی کتاب ان کے دونوں حمل کے دوران جذباتی اور جسمانی تجربے پر مشتمل ہے جس کا مقصد کسی بھی مذہبی طبقے کو نقصان پہنچانا نہیں ہے۔

 

 

تاشقند سے گوادر تک ٹرین سروس شروع کرنا چاہتے ہیں: فواد چودھری

//

تاشقند:  فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں ریجنل روابط کی بہتری کا خواہاں ہے، کانفرنس میں معاشی سرگرمیوں اور علاقائی روابط پر بات کی گئی، تاشقند سے گوادر تک ٹرین سروس شروع کرنا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے افغانستان میں امن آئے تاکہ ریجنل روابط بہتر ہوں، کانفرنس میں 60 سے زیادہ ممالک شریک ہیں، کانفرنس میں معاشی سرگرمیوں اور علاقائی روابط کے حوالے سے گفتگو ہوگی، کانفرنس کا مقصد ریجنل روابط کو بڑھانا ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں 22 وزیر خارجہ آئے ہوئے ہیں، چاہتے ہیں کراچی سے تاشقند تک ٹرکس کو رسائی حاصل ہو، افغانستان میں امن ہونے سے ہم وسطی ایشیا سے لنک ہو جائیں گے، افغانستان میں امن کیلئے عمران خان کی کوششیں جاری ہیں۔

پاکستان افغانستان میں کسی دھڑے کی حمایت نہیں کررہا: ڈی جی آئی ایس آئی

//

تاشقند: ڈی جی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے افغانستان کی طرف سے پاکستان پر عائد کیے جانے والے الزامات کو مسترد کردیا۔

غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کہا کہ افغانستان کی طرف سے پاکستان پرلگائے جانے والے الزامات درست نہیں، پاکستان کی طرف سے افغانستان میں کوئی دراندازی نہیں ہورہی، حقیقت میں افغانستان کی طرف سے دراندازی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہش مند ہے ، پرامن اور مستحکم افغانستان ہی پاکستان اور دیگر ممالک کے مفاد میں ہے۔ڈی جی آئی ایس آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں کسی دھڑے کی حمایت نہیں کررہا، پاکستان چاہتاہے کہ افغانستان میں تمام گروپوں میں مذاکرات کے نتیجے میں امن قائم ہو۔

Now Proton Finally Reduces Its Car Prices

Web desk  ::Numerous automakers reduced the prices of their vehicles over the last two weeks, and even newcomers, including Master Changan Motors and Prince DFSK, announced price cuts a few days after the enactment of the 2021-22 financial budget, but Al-Haj Proton was nowhere to be seen among the new names.

VehiclesOld Prices (PKR)New Price (PKR)Price Cuts (PKR)
Saga STD M/T1,975,0001,925,00050,000
Saga STD A/T2,125,0002,075,00050,000
Saga ACE2,225,0002,175,00050,000
X70 Executive AWD4,690,0004,590,000100,000
X70 Premium FWD4,990,0004,890,000100,000

*Note: All these figures are ex-factory prices.