Daily archive

July 15, 2021

طالبان نے زیر اثر علاقوں میں خواتین کے باہر نکلنے پر پابندی عائد کردی

کابل:جدت ویب ڈیسک: طالبان نے افغانستان کے شمالی ضلعے پر قبضہ کرنے کے چند دن بعد مقامی مساجد کے پیش اماموں کو خط کے ذریعے خواتین کے گھر سے باہر نکلنے اور سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے دوران ہی طالبان نے اہم سرحدوں اور کئی اضلاع کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے تاہم کچھ اضلاع میں مقامی کمانڈرز کی جانب سے خواتین اور شہریوں پر سخت پابندیوں کے اطلاق کی خبریں بھی موصول ہورہی ہیں۔شمالی علاقے میں کسٹم پوسٹ شیر خان بندر کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد خواتین کے اکیلے باہر نکلنے اور سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اس پابندی کا حکم مقامی مساجد کے اماموں کو ایک خط کے ذریعے دیا گیا۔طالبان کے مقامی کمانڈر کے خط میں متنبہ کیا گیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سنجیدگی سے کارروائی کی جائے گی۔ امام مسجد نے خطبے میں اس فیصلے سے شہریوں کو آگاہ کیا جب کہ کچھ مساجد میں اس کے لیے لاو?ڈ اسپیکر بھی استعمال کیا گیا۔

پٹرول مہنگا کرنیکی تیاری

//

اسلام آباد:  آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی ہے۔

New MG Vehicles Arrive in Pakistan for Road Testing

Web Desk :: Javed Afridi has been sharing teasers of various new vehicles from MG’s global lineup on his social media accounts for several months now, but people have been growing weary of the empty promises as none of the vehicles have made it to Pakistan. However, the latest update by carspiritpk.com has revealed that MG Pakistan has brought three previously teased vehicles —  the MG 5 sedan, the MG 6 sedan, and the MG RX8 SUV — to Pakistan for road testing purposes.

Prime Minister Imran Khan has on Thursday arrived in Tashkent on a two-day official visit to Uzbekistan.

Web Desk ::Prime Minister Imran Khan has on Thursday arrived in Tashkent on a two-day official visit to Uzbekistan.

The Prime Minister is accompanied by Minister for Information and Broadcasting Chaudhry Fawad Hussain, Interior Minister Sheikh Rashid Ahmed, Minister for Maritime Affairs Ali Haider Zaidi, National Security Advisor Moeed Yusuf and Atif Khan.

Upon his arrival, the premier laid a FLORAL WREATH at Independence and Humanism Monument in Tashkent.

 

 

مشکل وقت میں کھلاڑیوں کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے،شاہد آفریدی

کراچی جدت ویب ڈیسک:قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ مشکل وقت میں کھلاڑیوں کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے،کچھ کھلاڑی کافی وقت سے پرفارم کر رہے ہیں،یہ ہمارے شاندار کھلاڑی ہیں،ہمیں اپنے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانا ہو گا۔

شاہد آفریدی نے انگلینڈ کے خلاف ہونے والی حالیہ ون ڈے سیریز میں پاکستان قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی ہے،اس سیر یز کا اختتام ایجبسٹن میں تین وکٹوں سے انگلینڈ کی جیت کے ساتھ ہوا۔انگلینڈ نے یہ سیریز 0-3 سے جیت لی۔

شاہد آفریدی نے اپنے بیس سالوں پر محیط کیرئیر میں 27ٹیسٹ،398 ون ڈے انٹرنیشنل اور 99 ٹی ٹونٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے۔شاہد آفریدی محسوس کرتے ہیں کہ کھلاڑیوں کو اپنے فینز کی حمایت کی ضرورت ہے خاص طور اس وقت جب خراب کارکردگی کی وجہ سے کھلاڑیوں کے مورال میں کمی آ چکی ہو۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان کی قومی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ان کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ کھلاڑیوں نے حا ل میں اپنی پرفارمنس سے ثابت بھی کیا ہے۔تاہم ان میں کچھ کھلاڑی کافی وقت سے پرفارم کر رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا یہ ہمارے شاندار کھلاڑی ہیں۔ شاہد آفریدی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہمیں اپنے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانا ہو گا اور مشکل وقت میں ایک کرکٹ فین کے طور پر اور سابق کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے اپنے کھلاڑیوں کا ساتھ دینا ہو گا۔

ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

دبئی جدت ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ون ڈے رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا دوسرا اور روہت شرما کا تیسرا نمبر ہے۔

بابر اعظم کے سوا ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں پاکستان کا کوئی اور بیٹسمین شامل نہیں۔آسٹریلیا کیڈیوڈ وارنر 7ویں، ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ 8 ویں نمبر پر آگئے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا 10واں نمبر ہے۔

ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کیٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر ہے جبکہ ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں، قومی ٹیم کے شاہین آفریدی 12 ویں نمبر پر چلے گئے۔

ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈاوڈ ملان کا پہلا نمبر، پاکستان کے بابراعظم دوسرے نمبر پر موجود ہیں، ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ میں پاکستان کے محمد رضوان کا 11 نمبر برقرار ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں جنوبی افریقا کے تبریزشمسی پہلے نمبر پر جبکہ افغانستان کے راشد خان دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔آل راؤنڈرز کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

#PakNavy Ship visited Portsmouth, UK as part of OSD

Web Desk ::Pak Navy Ship visited Portsmouth, UK as part of OSD. Upon arrival at port, ship was warmly welcomed by host officials. During port stay, Mission Cdr along with CO called on Cdr Naval Base Portsmouth. During the interaction, matters of mutual interest were discussed

انٹر سٹی ٹورنامنٹ پی سی بی نے کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کے معاوضوں کی تصدیق کردی

لاہور جدت ویب ڈیسک:انٹر سٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میچ فیس دی جائے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ ملک بھر میں کھیل کو پیشہ ورانہ بنانے کوششوں کے تحت اور باصلاحیت کرکٹرز کو کھیل میں راغب کرنے کے لیے پالیسی کے مطابق میچ فیس دی جائے گی۔

یہ مقابلے وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کے دائرہ اختیار میں 16 جولائی جمعہ سے شروع ہونگے۔ بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے میچوں کے میچ 24 جولائی کو شروع ہوں گے جبکہ نادرن فیز کے میچز 27 جولائی کو شروع ہوں گے جبکہ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ان مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو اگلے مرحلے تک رسائی کا موقع دیا جائے گا، کھلاڑی روزانہ الاؤنس کے ساتھ ساتھ 5000 روپے میچ فیس بھی وصول کریں گے۔

ایک بہتر، محفوظ اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے، تمام سفر کا انتظام پی سی بی کے ذریعے کیا جائے گا جبکہ کھلاڑیوں کو پی سی بی کے پینل پر موجود ہوٹلز میں رہائش دی جائے گی۔پی سی بی نے پہلے ہی مضبوط اور سخت بھرتی عمل کے ذریعے پہلے ہی قابل کوچز مقرر کیا ہے۔ یہ کوچز، کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور اپنی صلاحیتوں اور مہارتوں سے کھلاڑیوں کی مدد کریں گے۔

ان 93 کوچز میں سے بیشتر فرسٹ کلاس یا انٹرنیشنل کرکٹرز ہیں جن کو اپنے علم کو بروئے کار لانے کے ساتھ ساتھ انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی حکمت عملی کے مطابق نظام میں شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ کوویڈ 19 کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے، ڈاکٹرز ایونٹ کی پوری مدت میں کھلاڑیوں کی مدد کے لیے دستیاب ہونگے۔

In picture : Ayeza Khan and Danish Turn Into Real-Life ‘Barbie and Ken’ For Daughter’s Birthday!

Web Desk ::Proud parents Ayeza Khan and Danish Taimoor just celebrated the birthday of their daughter Hoorain, who turned six on Tuesday, July 13. “My Barbie turns 6 today. A big day for her and for us. Can’t believe she is growing up so fast, My little fashion icon, I am so proud of her,” Ayeza Khan wrote.

Danish Taimoor also took to Instagram to write a sweet message for his daughter.

“6th birthday for my little Angel. I am so proud to see her grow, learn and mature. What a blessing it is to have a daughter. What a blessing it is to be a father. I hope to continue to protect my Hoorain, and pray that Allah gives her the best of this world and the hereafter. Ameen.”