Daily archive

July 14, 2021

سابق صدر پاکستان ممنون حسین طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

//

 کراچی ۔ویب ڈیسک ::سابق صدر پاکستان ممنون حسین طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، ان کے بیٹے ارسلان ممنون کے مطابق والد صاحب طویل عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا اور کئی دنوں سے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

منون حسین کی شخصیت کے چند پہلو

ممنون حسین نے 23 دسمبر 1940 کوہندوستان کے شہر آگرہ میں ایک روایتی مسلمان مذہبی گھرانے میں آنکھ کھولی۔ قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان 1949 میں پاکستان منتقل ہوا۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم گھر پر ہی حاصل کی، دینی اور دنیاوی تعلیم کی غرض سے آپ کے والد حاجی اظہر حسین نے گھر میں تعلیم دلانے کے لیے عربی، انگریزی، فارسی، تاریخ، ریاضی، الجبرا اور خوش نویسی میں مہارت رکھنے والے بہترین اساتذہ کی خدمات حاصل کیں۔

ممنون حسین نے 1958 میں پرائیویٹ حیثیت سے میٹرک کا امتحان پاس کیا۔ 1963 میں کراچی یونی ورسٹی کے ماتحت گورنمنٹ کامرس کالج سے بی کام آنرز کی ڈگری حاصل کی اور 1965 میں انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن’’آئی بی اے‘‘ کراچی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ ایم بی اے کرنے کے بعد ممنون حسین اپنے والد صاحب کے ساتھ کاروبار میں شامل ہو گئے اور 1983 میں ٹیکسٹائل کے کاروبار سے وابستہ ہوئے۔ ممنون حسین کے تین بیٹے ہیں۔

انہوں نے ایک کارکن کی حیثیت سے اپنی سیاست کا آغاز کیا۔ 1967 میں مسلم لیگ کراچی کے اس وقت جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے جب معروف سیاست دان اور پاکستان کے سابق وزیر خارجہ زین نورانی، کراچی مسلم لیگ کے صدر تھے،19 جون 1997 کو گورنر سندھ کی مسند پر فائز ہوئے۔ ممنون حسین مسلم لیگ (ن) سندھ کے صوبائی جنرل سیکرٹری بھی رہے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کی جانب سے صدر منتخب ہونے والے ممنون حسین مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے تاجر اور سرگرم سیاسی شخصیت رہے۔ 1993 میں جب پاکستان کے اس وقت کے صدر غلام اسحاق خان نے میاں نواز شریف کی حکومت برطرف کی تو ان ہی دنوں ممنون حسین شریف برادران کے قریب ہوئے اور بعد میں وہ مسلم لیگ سندھ کے قائم مقام صدر سمیت دیگر عہدوں پر فائز رہے۔ ممنون حسین 1997 میں سندھ کے وزیر اعلیٰ لیاقت جتوئی کے مشیر رہے، 1999 میں انہیں گورنر مقرر کیا گیا مگر صرف چھ ماہ بعد ہی میاں نواز شریف کی حکومت کا تخہ الٹ گیا اور وہ معزول ہوگئے۔ ممنون حسین 2013 سے 2018 تک صدر پاکستان کے منصب پر فائر رہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق صدر ممنون حسین کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سابق صدر ممنون حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ہوئے کہا کہ اللہ مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا سابق صدر ممنون حسین کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار، آج ہم پاکستان سے محبت کرنے والے ایک صاحب کردار اور درد دل رکھنے والے قیمتی شخص سے محروم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم نواز شریف کے ایک بااعتماد، وفاشعار اور نظریاتی ساتھی تھے۔ وہ ہر نشیب و فراز میں پارٹی اور اس کی قیادت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے اور  کبھی مصلحت کوشی کا شکار نہ ہوئے۔

ممنون حسین کی وفات پارٹی ہی نہیں بلکہ ایک ذاتی قیمتی نقصان بھی ہے۔ سابق صدر ممنون حسین ہماری مشرقی اقدار وروایات، شرافت اور علمی تہذیب کا چلتا پھرتا نمونہ تھے۔ وہ صاحب زبان اور ادب شناس ہونے کے علاوہ علم سے محبت رکھنے والی کمال شخصیت تھے۔ ملک و قوم کے لیے ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اپرکوہستان میں چینی محنت کشوں کی بس تکنیکی خرابی کے باعث گہری کھائی میں جا گری ، ترجمان دفتر خارجہ

//

اسلام آباد:: دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج صبح صوبہ خیبرپختونخوا میں چینی ورکرز کو لے جانے والی بس کو افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ بس گھاٹی میں گرنے سے تکنیکی خرابی پیدا ہوئی اور گیس لیکج کی وجہ سے دھماکا ہوگیا۔ اس حادثے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق نو چینی باشندے اور تین پاکستانی زندگی کی بازی ہار گئے ۔ چینی کارکن  پاکستانی عملہ کے ہمراہ جاری منصوبے پر کام پر جارہے تھے۔ مقامی حکام زخمیوں کو طبی امداد سمیت ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ چینی سفارت خانے سے قریبی رابطے میں ہے۔ پاکستانی حکومت اور عوام حادثے کا شکار چینی اور پاکستانی کارکنان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین قریبی دوست اور آہنی بھائی ہیں۔  وزارت خارجہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان میں موجود چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کا ہر ممکن تحفظ کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) داسو پہنچ گئے۔ چیئرمین واپڈا نے داسو حادثہ کی امدادی سرگرمیوں کی بذات خود نگرانی کی۔ داسو پراجیکٹ پر کام کرنے والی چینی تعمیراتی کمپنی کی بس کو آج صبح حادثہ پیش آیا تھا۔

Recipe Of Baked Tandoori Aloo Tikka For Veggie-lover

Web Desk ::Tandoori Aloo Tikka for Veggie-lover recipe that can be an ideal alternative to chicken tikka.

Ingredients

  • Boiled baby potatoes           250 Gram
  • Hung Curd                               1/2 cup
  • Cream                                     3 tbsp.
  • Gram flour                              1 tbsp.
  • Ginger Garlic Paste               2 tsp.
  • Carom Seeds                         1/2 tsp.
  • Kashmiri Mirch                      2 tsp.
  • Garam Masala                      1/2 tsp.
  • Chat Masala                          1 tsp.
  • Turmeric Powder                  1/2 tsp.
  • Oil                                            3 tbsp.
  • salt                                         As per taste

 

 Making Of Tandoori Aloo Tikka

 

  • Rinse the baby potatoes well and then half boil them.
  • Set aside and let them become warm. After, it peels them.
  • For Marination, take hung curd in a container and add all the spices together. Mix them well.
  • Now add cream and besan. Again, mix very well.
  • Add the potatoes in the curd for marination. Mix very well. Cover and allow to marinate for at least 2 hours.
  • Place the tray in the oven which has been preheated at 250 degrees Celsius for 10 to 15 minutes.
  • Grill the aloo tikka at the same temperature of 250 degrees Celsius till the potatoes become golden.
  • Put coal in a bowl and place it in the center of the dish and cover the pan for 1-2 minutes.
  • Serve it with mint chutney and onion rings
  • Pair it up with garlic naan, butter naan, or some other bread of your own choice. Present with mint chutney and onion rings.

     

سندھ کورونا ٹاسک فورس کے بڑے فیصلے ، ان ڈور ڈائننگ کل رات سے بند

//

کراچی :: کورونا کی چوتھی لہر کے خطرے کے باعث سندھ کورونا ٹاسک فورس کے بڑے فیصلے سامنے آ گئے۔ ان ڈور ڈائننگ کل رات سے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت صوبائی کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ سندھ حکومت نے ایک بار پھر سخت فیصلے کر لئے۔ انڈور ڈائننگ کو کل رات سے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اسکول کلاس اول سے اٹھویں جمعہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نویں کلاس اور اس سے زائد تعلیمی ادارے سوائے امتحانات کے بند ہوجائینگے۔ پارکس، واٹر پارکس، سی ویو، ہاکس بے جمعے سے بند کر دی جائے گی۔ سنیما ، انڈور جمز اور انڈور کھیل بھی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی میں گذشتہ روز مثبت کیسز کی شرح سترہ اعشاریہ گیارہ فیصد تھی۔

 

لذیذ اور چٹخارے دار بکرے کی ران روسٹ کرنے کا آسان طریقہ

/

ویب ڈیسک ::عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے اور سب نے اس کی تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں کہیں خواتین گھر کی صفائی وغیرہ میں مصروف ہیں   اس مرتبہ کون سے نئے پکوان بنانے ہیں، ایسے میں آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں بکرے کی ران روسٹ کرنے کا آسان طریقہ جس سے آپ بھی گھر میں بازار جیسی ران روسٹ کر سکیں گی جو ہوگی ذائقے میں لاجواب اور چٹخارے دار۔
بکرے کی ران روسٹ کرنے کا طریقہ
اجزاء:
بکرے کی ران___ 1 عدد
پیاز___ 2 عدد
ادرک___ 1 ٹکڑا دو انچ کا
لہسن___ 2 عدد
الائچی___ 5 عدد
لونگ___ 10 عدد
دار چینی___ 2 عدد
ہلدی___ 1 چائے کا چمچ
سیاہ زیرہ___ 2 کھانے کے چمچ
سرخ مرچ___ 2 کھانے کے چمچ
نمک___ 1 کھانے کا چمچ
دہی___ 2 کھانے کے چمچ

ترکیب:
• پیاز، لہسن ،ادرک، الائچی، لونگ، دار چینی، ہلدی ،زیرہ، سرخ مرچ، نمک ،اکٹھا باریک پیس لیں اور لیموں کارس بھی شامل کر لیں۔
• اب ران کواچھی طرح صاف کر کے اس کو تیز چھری سے کافی سارے گہرے نشان لگا کر یہ پسا ہوا مصالحہ اچھی طرح گوشت کے اوپر اور اندر لگا دیں تاکہ پورے گوشت میں جذب ہو جائے۔
• اب اسے ڈھانپ کر رات بھر فریج میں رکھ دیں۔
• اگلے روز اب اسے کسی بند کڑاھی میں ڈال کر تندور یا پھر چولہے پر ہلکی آنچ پر تقریباَ دو گھٹنے تک پکائیں اس کے بعد کڑاھی کا ڈھکنا اوپر سے اتار دیں اور مزید پکائیں تاکہ گوشت اچھی طرح گل جائے مصالحہ سوکھ جائے۔

جانیں کونسا کرشماتی پھل ہے جس کو 3 بار کھانے سے انسان بیماریوں سے دور رہتا ہے

/

کراچی ۔ویب ڈیسک ::ہر پھل میں قدرت نے شفاء رکھی ہے جس کو کھانےسے مختلف بیماریوں کو دور کیا جا سکتا ہے۔ انہی پھلوں میں کھجور بھی شامل ہے جس کو ہم رمضان المبارک کے مہینے میں افطار میں کھاتے ہیں۔کھجور ایک بہترین پھل ہے جو غذائیت سے بھرپور مانا جاتا ہے اور اس پھل کو استعمال ہر فرد کو لازمی کرنا چاہیئے

۔اور جیسا کہ سب ہی کو معلوم ہے کہ مذکورہ پھل کھجور ہمارے نبی پاک ﷺ کو بھی بہت پسند تھی اور ان کی سب سے پسندیدہ کھجور کی قسم اجوہ تھی۔کیا آپ کو معلوم ہے کہ افطار کے علاوہ عام دنوں میں بھی روزانہ صرف 3 کھجوروں کا استعمال کرنے سے کتنا فائدہ ہوتا ہے؟آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
خون کی کمی کو پورا کرتی ہےخون کی کمی کا شکار افراد کے لیے کھجور انتہائی معاون پھل ہے اور نہیں روزانہ دن میں تین کھجور کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے۔ کھجور ہمارے اندر آئرن کی سطح کو بڑھاتی ہے، جس سے خون کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملتی ہے۔
ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں کھجور کھانے سے ہڈیاں مضوط رہتی ہیں اور خاص کر بوڑھے افراد کو کھجور لازمی کھانی چاہیئیں کیونکہ بڑی عمر کے افراد میں ہڈیوں کا مسئلہ زیادہ پایا جاتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق کھجوروں میں کاربن موجود ہے جو ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دفراہم کرتا ہے۔
ہاضمے کے لیے مفید ترکھجور میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو کہ نظام ہاضمہ کے مناسب افعال کے لیے بہت ضروری جز ہے۔ برٹش جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ایک تحقیق میں بتایا کہ جو لوگ روزانہ کھجور کھانے کے عادی ہوتے ہیں، ان کا نظام ہاضمہ دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔
دل کی بیماری کے لیے فائدہ مندایک ریسرچ کے مطابق دریافت کیا گیا کہ کھجوریں ٹرائی گلیسڈر کی سطح اور تکسیدی تناؤ کو کم کرتی ہیں، یہ دونوں امراض قلب کی وجہ بننے والے مرکزی عوامل ہیں، کھجوروں میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر کی سطح کم کرتی ہے جس سے فالج کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔کینسر کا خطرہ کم کرے
کھجوروں کو کھانے کی عادت ہاضمے کو تحفظ فراہم کرتی ہے اور معدے میں نقصان دہ بیکٹریا کی مقدار کم کرتی ہے جن کا آنتوں میں پھیلنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا کہ جو لوگ کھجوروں کو کھانے کے عادی ہوتے ہیں ان کے معدے میں فائدہ مند بیکٹریا کی نشوونما ہوتی ہے جو آنتوں میں کینسر زدہ خلیات کو پھیلنے سے بچاتا ہے۔

12 Health Benefits of Fruits ideas in 2021 | fruit benefits, fruit health benefits, health benefits

سہیل تنویر کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر سہیل تنویر کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔بیٹے کی پیدائش کے حوالے سے خبر انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی، فاسٹ بولر نے اپنے تینوں بیٹوں کی تصاویر شیئر کیں۔

سہیل تنویر نے لکھا کہ اللہ نے ہمیں ایک اور بیٹے سے نوازا ہے، الحمداللہ۔ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے تمام چاہنے والوں کی دعاؤں اور بیٹے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایک کو جواب دینے سے قاصر رہیں گے لیکن وہ تمام چاہنے والوں کے شکرگزار ہیں۔

سہیل تنویر کے ٹوئٹ پر قومی کرکٹرز کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری رہا، سابق کپتان سرفراز احمد، وہاب ریاض، محمد نواز، عمر گل، جنید خان و دیگر نے سہیل تنویر کو مبارکباد دی جس کے جواب میں انہوں نے شکریہ ادا کیا۔

کنگنا رناوت کی کبھی شادی نہیں ہوگی، کمال راشد خان

ممبئی جدت ویب ڈیسک:بھارت کے فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کی شادی کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی ہے۔

انہوں نے اپنے سلسلہ وار پیشگوئیوں کے ٹوئٹ میں کنگنا کی شادی کی حوالے سے کہا کہ ان کی کبھی شادی نہیں ہو گی۔کے آر کے نے اداکارہ تبو کے حوالے سے بھی کچھ ایسی ہی پیشگوئی کی ہے۔کنگنا کے کبھی شادی نہ ہونے کے بعد انہوں نے اپنی پیشگوئی نمبر 7 میں کہا کہ اداکارہ تبو کی بھی کبھی شادی نہیں ہوگی۔

اس سے قبل وہ پریانکا کی طلاق کے حوالے سے بھی پیشگوئی کرچکے ہیں، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں پریانکا اور نِک جونس سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ 10 برسوں میں نِک اپنی اہلیہ پریانکا کو طلاق دے دیں گے۔

واضح رہے کہ کے آر کے کی جانب سے کی جانے والی بیشتر پیشگوئیاں سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں جس پر صارفین بھی بڑی تعداد میں ردعمل دے رہے ہیں۔

عائزہ خان نے ایشوریا رائے کے گانے پر ویڈیو بنادی

کراچی جدت ویب ڈیسک:پاکستان کی سْپر سٹار، سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فین فالوونگ رکھنے والی معروف اداکارہ عائزہ خان نے بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کے مشہور گانے پر ویڈیو بنا دی ہے جسے اْن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

انسٹا گرام پر 9.5 ملین فالوورز رکھنے والی عائزہ خان نے اپنی انسٹا سٹوری پر ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سڑھیوں پر بیٹھی نظر آ رہی ہیں۔ عائزہ خان نے ویڈیو میں خوبصورت لباس، میک اپ اور جیولری پہنی ہوئی ہے۔

عائزہ خان نے ایشوریا رائے پر فلمائے گئے مشہور بھارتی گانے ’سلسلہ یہ چاہت کا‘ پر مختصر سی ویڈیو بنائی ہے اور اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹا اسٹوری پر شیئر کی ہے جو کہ خوب مقبول ہو رہی ہے۔عائزہ خان کی جانب سے یہ ویڈیو مشہورِ زمانہ فلم ’دیوداس‘ کے 19سال مکمل ہونے پر بنائی گئی ہے۔