Daily archive

July 13, 2021

ضلع کرم میں آپریشن، دہشتگردوں سے لڑائی میں پاک فوج کے کیپٹن باسط اور سپاہی حضرت بلال شہید ہو گئے۔

//

راولپنڈی:  سیکیورٹی فورسز کے کرم ضلع کے علاقہ زیوا میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں کیساتھ لڑائی میں پاک فوج کے ایک افسر اور جوان نے وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر دیا ہے۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں کو بھی جہنم واصل کیا گیا۔ علاقے میں باقی دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں 25 سالہ کیپٹن باسط اور سپاہی حضرت بلال شہید ہو گئے۔

https://twitter.com/PakistanFauj/status/1414940259540996099
https://twitter.com/WorldPTV/status/1414941149232603138

کریلا :کڑوی سبزی کے جادوئی فوائد

/

ویب ڈیسک ::کریلا ایک ایسی کڑوی سبزی ہے جسے بہت کم لوگ پسند کرتے ہیں اور بچے تو اس سبزی کو کھانا بالکل پسند نہیں کرتے لیکن ماہرین نے ہماری صحت سے متعلق اس کڑوی سبزی کے ایسے جادوئی فوائد بتائے ہیں کہ اب ہر شخص اس سبزی کو لازمی کھائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ غذائیت کے لحاظ سے کریلوں میں پروٹین، پوٹاشیم، وٹامن اے، ڈی، سی اور بی 6 کافی مقدار میں پایا جاتا ہے، اس کے علاوہ کریلوں میں کولیسٹرول اور کیلوریز کی مقدار صفر ہوتی ہے۔ہم کریلوں کا سالن پکا کر کھا سکتے ہیں اور اس سبزی کا جوس بھی پی سکتے ہیں جو ذیابطیس کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہوتا ہے اور ساتھ ہی بڑھتے وزن کو کم بھی کرتا ہے۔کریلوں میں کیلوریز کی مقدار انتہائی کم ہوتی ہے جبکہ اس میں چکنائی بھی بہت کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ اگر آپ کا وزن بڑھ رہا ہے تو آپ اس سبزی کو اپنی غذا میں لازمی شامل کریں۔

کریلوں میں قدرتی طور پر اینٹی سوزش کی خصوصیت موجود ہوتی ہے جو ہمیں بہت سی بیماریوں کے خطرے سے بچاتی ہے اور اس کے ساتھ ہی کریلے میں وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے جو ہماری قوتِ مدافعت کو مضبوط کرتا ہے۔کریلا میں مختلف وٹامنز اور معدنیات ہوتے ہیں جیسے آئرن اور میگنیشیم وغیرہ، ان کی موجودگی کریلوں کو جِلد اور بالوں کی بہترین صحت کے لئے ایک عمدہ سبزی بنا دیتی ہے، ماہرین کہتے ہیں کہ آپ کو کیل، مہاسے اور ایکنی جیسے مسائل کا سامنا ہے تو آپ روزانہ کریلے کا جوس پی سکتے ہیں۔ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ کچے کریلے کھائیں تو آپ پھیپڑوں کی کئی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں جن میں دمہ، سردی لگ جانا، کھانسی ، نزلہ زُکام سمیت سانس کی نالی کا انفیکشن اور موسمی بیماریاں شامل ہے۔

 

Gourd Bitter Gourd (Momordica charantia) Also known as: African cucumber, alligator pear, balsam p… | Coconut health benefits, Melon benefits, Bitter melon benefits

عیدالاضحی پر 3 چھٹیوں کی منظوری

//

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عیدالاضحی پر 3 چھٹیون کی منظوری دے دی گئی ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے عیدالاضحیٰ پر 21، 20 اور 22 جولائی کی عام تعطیلات کی منظوری دی ہے۔

ترک فوج افغانستان چھوڑدے،ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی، طالبان

کابل: طالبان کی جانب سے ترکی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر ترک افواج نے افغانستان نہ چھوڑا تو ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

طالبان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نیٹو اور امریکی افواج کے انخلا کے بعد کابل ائیرپورٹ کی حفاظت کے لیے ترکی کے فوجی دستوں کی افغانستان میں موجودگی کی شدید مخالفت کرتے ہیں، غیر ملکی افواج کے مکمل انخلا کے بعد جو ملک بھی یہاں رکے گا اس کو قابض سمجھا جائے گا۔

عرب نیوز کو انٹرویو میں طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ترکی افغانستان میں 20 سال سے موجود ہے تاہم اگر وہ اب بھی یہاں رکنا چاہتا ہے تو میں واضح کردوں کہ ترک افواج کو قابض فوج تصور کیا جائے گا اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ترکی اسلامی ملک ہے اور ہم ان کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں، ترکی اور افغانستان کے درمیان بہت کچھ مشترکہ ہے لیکن اگر انہوں نے مداخلت کی اور اپنے فوجی افغانستان میں رکھے تو اس کی ذمہ داری ترکی پر عائد ہوگی، اور سخت نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔

پی سی بی نے شاہد آفریدی فاونڈیشن کے ساتھ معاہدے کی تجدید کر دی

لاہور جدت ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی سماجی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ معاہدے میں مزید دو سال کی تجدید کر دی ہے۔

ایس اے ایف مزید دو سال کے لیے پی سی بی کا چیریٹی پارٹنر رہے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2019 میں شاہد آفریدی فاؤنڈ یشن کے ساتھ دو سال کے لیے معاہدہ کیا تھا۔

شاہد آفریدی فاؤنڈیشن آئی سی سی ایونٹس کے علاوہ پی سی بی کا شراکت دار ہے، ماضی میں ایس اے ایف کا لوگو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کی کٹس پر نمایاں طور پر موجود رہ چکا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ برٹش ایشین ٹرسٹ کے ساتھ مل کر ذہنی صحت کے مسائل اجاگر کرنے کے اقدامات اور پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان پولیو ایراڈیکیشن پروگرام کے ساتھ مل کر کام کر ے گا۔

شاہد آفریدی فاؤنڈیشن 2014 میں قائم کی گئی تھی جس کا مقصد معاشرے میں بہتر حالات پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ غریب اور بے سہارا افراد کے لیے کام کرنا تھا۔

شاہد آفریدی فاونڈیشن صحت، تعلیم اور صاف پانی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔بابر حمید، ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی نے کہاکہ وہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ پارٹنر شپ میں مزید دو سال کی توسیع پر بہت خوش ہیں۔

میرا ایک ہی ہدف ہے کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں کم بیک کروں، محمد عرفان

لاہور جدت ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان نے کہا ہے کہ اس وقت میرا ایک ہی ہدف ہے کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں کم بیک کروں اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی اسکواڈ کا حصہ بنوں۔

ایک انٹرویومیں محمد عرفان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بعد اب آف سیزن میں اپنی فٹنس پر کام کر رہے ہیں نے تسلیم کیا کہ فٹنس میں کمزور ہوں اس لیے آف سیزن اپنی فٹنس کو بہتر کرنے پر فوکس کیا ہے۔فاسٹ بولر نے کہاکہ اس وقت میرا ایک ہی ہدف ہے کہ پاکستان ٹیم میں واپسی کرنا ہے اور وہ یہ کرسکتے ہیں اس کے لیے فٹنس کو مزید بہتر بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنا چاہتا ہوں کیونکہ ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات میں ہو رہا ہے اور میں متحدہ عرب امارات میں زیادہ کامیاب ہو سکتا ہوں۔عرفان نے بتایا کہ میں نے 2015 میں ون ڈے ورلڈ کپ کھیلا ہے،2016 ء کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی کھیل چکا ہوں اب میں پھر ورلڈ کپ کھیلنا چاہتا ہوں اور اس کے لیے میں بہت محنت کر رہا ہوں۔

محمد عرفان نے بتایا کہ پی ایس ایل میں کارکردگی اچھی رہی ہے بس مجھے فٹنس میں تھوڑی کمی محسوس ہو ئی، میرا دیگر لیگز کے ساتھ بھی معاہدہ ہے وہ بھی میں کھیلوں گا۔فاسٹ بولر نے بتایا کہ خوشی ہے پاکستان کے پاس بہت فاسٹ بولر آ رہے ہیں اور نوجوان فاسٹ بولرز میں بہت مقابلہ ہے، انہیں گروم کرنا چاہیے لیکن میرا قد کی وجہ سے کسی سے مقابلہ نہیں ہے، مجھے خود پر اعتماد ہے کہ میں واپس آ سکتا ہوں اور پاکستان کے لیے مزیداچھا کر سکتا ہوں۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا ٹریننگ سیشن بارش کے باعث منسوخ

/

کراچی جدت ویب ڈیسک:کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا ٹریننگ سیشن بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بارش کے باعث کھلاڑیوں نے ٹریننگ نہیں کی۔

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کا کیمپ نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی 26جولائی کو بارباڈوس روانہ ہوں گے۔

پاکستان میں پانی فروخت کرنے والے 22 برانڈز کا پانی پینے کے قابل نہیں۔ (پی سی آر ڈبلیو آر)

/

ویب ڈیسک ::اسلام آباد میں پانی کے وسائل کی تحقیق کونسل (پی سی آر ڈبلیو آر) نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں پانی فروخت کرنے والے 22 برانڈز کا پانی پینے کے قابل نہیں۔

حکومت نے ہدایت کی ہے کہ ہر تین مہینے بعد برینڈز کے پانی کو چیک کیا جائے اور ان کے نتائج عوام کے سامنے لائے جائیں۔ان برانڈز کے 180 نمونے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، کراچی، ٹنڈو جام، بدین، کوئٹہ، لورالئی، پشاور، ایبٹ آباد، سیالکورٹ، ساہیوال، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، میانوالی، مظفر آباد اور گلگت سے حاصل کیے گئے تھے۔ان نمونوں کے نتائج پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) کی رپوٹ ملانے پر معلوم ہوا کہ 22 برانڈز ایسے ہیں جن کا پانی انسانی زندگی کے لیے غیر محفوظ ہے۔

ایک برانڈ میں آرسینیک کی مقدار 24 مائیکرو گرام فی لیٹر پائی گئی ہے جب کہ کنٹرول اتھارٹی کے معیار کے مطابق پینے کے پانی میں آرسینک کی مقدار 10 مائیکرو گرام فی لیٹر ہونی چاہیے۔پانی میں سوڈیم کی مقدار 50 ملی گرام فی لیٹر ہونی چاہیے۔  ایک لیٹر پانی کی بوتل میں 500 ملی گرام ٹی ڈی ایس کی تعداد ہونی چاہیے۔پندرہ برانڈز ایسے بھی ہیں جن کو پیور، ہنزہ، ہائیڈریڈ، بلیو پلس، سنلے، ایکوا کینگ، اسپرنگ فریش لائف، یو ایف پور ایج، دورو، ڈروپیس ، پیوری کنا، ڈراپس، بیسٹ نیچرل، البرکا واٹر اور کویو کو سوڈیم کی مقدار 60 سے 165 ملی گرام فی لیٹر کے باعث غیر محفوظ قرار دے دیا ہے۔

ہرلین دیول کے انگلینڈ کے خلاف میچ میں لیے بہترین کیچ کی ویڈیو وائرل

نئی دہلی جدت ویب ڈیسک:بھارتی خاتون کرکٹر ہرلین دیول کے انگلینڈ کے خلاف میچ میں لیے ایک بہترین کیچ نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرلی۔ بھارتی ویمن ٹیم کی انگلینڈ ویمن ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جاری ہے، جہاں اسے پہلے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بارش سے متاثرہ اس میچ سے زیادہ اس میں پکڑے گئے ایک کیچ کے سوشل میڈیا پر چرچے ہونے لگے ہیں۔ یہ کیچ ہرلین دیول نے باؤنڈری لائن پر پکڑا، جب انگلینڈ کی ایمی جونز نے چھکا مارنے کے لیے شاٹ لگایا تو ہرلین نے پہلے باؤنڈری کے اندر گیند کو روکا، تاہم توازن برقرار نہ رکھنے پر انھوں نے گیند ہوا میں اچھالی اور خود باؤنڈری کے باہر چلی گئیں، پھر دوبارہ باؤنڈی لائن کے باہر سے چھلانگ لگا کر ہوا میں موجود اس گیند کو پکڑ لیا۔

سوشل میڈیا صارف کی جانب سے اس کیچ کو خواتین کرکٹ کے بہترین کیچز میں سے ایک قرار دیا جارہا ہے جبکہ ہرلین کی ایتھلیٹزم کی بھی خوب تعریف کی جارہی ہے۔ دوسری جانب یہ کیچ قانونی اعتبار سے بھی بحث کا مرکز بنا ہوا ہے، کچھ ماہرین کا ماننا ہے کہ ہرلین نے جو کیچ لیا وہ ضابطے کے اعتبار سے قانونی نہیں ہے۔

1 2 3 5