Daily archive

July 12, 2021

کراچی کے کسی حصے میں پانی جمع نہ ہونے پائے، مرتضی وہاب

/

کراچی؛جدت ویب ڈیسک: ترجمان حکومت سندھ مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ بارش کے بعد صورتحال کنٹرول میں ہے، بارش نہیں روک سکتے مگر تباہی سے نکالنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

.انہوںنے کہا کہ پیر کو کراچی میں بارش کی پیشگوئی نہیں تھی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 15 اور 16 جولائی کو بارشیں ہونا تھیں۔ آج بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو 6 سے 7 گھنٹے جاری رہا۔ کراچی میں بارش کے بعد صورتحال کنٹرول میں ہے۔ بارش نہیں روک سکتے مگر تباہی سے نکالنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ تین کروڑ آبادی کا شہر ہے۔ حکومتی مشینری میدان میں ہو تو ریلیف دیا جاسکتا ہے۔ گرین لائن کے پلرز سے پریشانی ہوئی تھی۔ ماضی میں شاہراہ فیصل اور نیپا پر پانی ہوتا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں تین سال سے متحرک ہوں۔ شہر کے مسائل پر پہلے سے کام کر رہا ہوں۔ ہر صورت شہر کی خدمت کرتا رہا ہوں۔ مستقبل میں بھی کروں گا۔مرتضی وہاب نے کہا کہ کے ایم سی، ڈی ایم سی، واٹر بورڈ سب ادارے متحرک ہیں۔ آج جب بارش ہوئی تو چھ سات گھنٹے مسلسل ہوئی ہے۔ سندھ حکومت نے پہلے سے ذمہ داری محسوس کی تھی۔ شہری اداروں نے مل کر اچھے طریقے سے تیاری کی تھی۔ سڑکوں پر ہر ادارے کا عملہ نظر آیا اور شہریوں کو رلیف دیا گیا۔ بارشوں سے عوام کو پریشانی سے نکالنا ہمارا فرض ہے۔انہوں نے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ شہر کے کسی حصے میں پانی جمع نہ ہونے پائے۔ک

سندھ و بلوچستان کو ملانے والی ایم 8شاہراہ کی تعمیر و مرمت کا کام شروع

//

کراچی:جدت ویب ڈیسک:ڈپٹی ڈائریکٹر M8امداد سولنگی نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی و ے اتھارٹی بلوچستان نے برساتی سیلاب سے متاثرہ حصوں کی تعمیر و مرمت کے لیئے چار سو ملین کی خطیر رقم مختص کردی
رقم کا حصول ٹول ریونیو اکاو نٹ سے کیا جائے گا، M8شاہراہ پر تعمیر و مرمت کا کام شروع ، سندھ و بلوچستان کے سفر کو محفوظ بنانے کے لیئے اقدامات کیے جارہے ہیں ، تفصیلات کے مطابق M8سیلاب سے تباہ شدہ شاہراہ کے مخصوص حصوں جن میں کھوڑی، بھلوک، ونگو، جھل مگسی اور باریجہ شامل ہیں، ان پر ہنگامی بنیادوں پر مرمتی کام شروع کردیا ہے، M8شاہراہ کے ترقیاتی کاموں پر 400ملین روپے کی لاگت آئیگی اور یہ رقم این ایچ کے ٹول روینیو اکاونٹ سے وصول کی جائے گی، صوبہ بلوچستان کو سندھ کو جوڑنے والی 183کلومیٹر پر مشتمل M8موٹرو ے خضدار سے شہداد کوٹ سے 133کلومیٹربلوچستان سائوتھ ریجن پر تیزی سے ترقیاتی کام جاری ہے، اور انہی سیکشنز میں پروجیکٹ اتھارٹیز کا بقایا کام بھی جاری ہے، این ایچ اے کے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکھ سے ونگو والا سیکشن جو کہ ابھی تک بلوچستان سائوتھ کی مینٹینینس ڈویژن کو وصول نہیں ہوا اور پروجیکٹ ٹھیکیدار کو ہٹا دیا گیا ہے، اس سیکشن میں بھی وہ سڑک کے حصے جو پروجیکٹ کی تعمیر کے دوران سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے ان پر بھی بلوچستان سائوتھ کی مینٹینینس ڈویژن نے پروٹیکشن ورکس )روڈ کے تحفظ کا کام)تیز رفتاری سے شروع کردیا ہے، 15کلومیٹر پر مشتمل M8کی وہ سڑک جو کہ ونگو کے پہاڑی علاقوں سے گزرتی ہے اس پر بھی این ایچ اے بلوچستان ساوتھ کی مینٹینینس ڈویژن نے لینڈ سلائیڈنگ کے کاموں کا آغاز کر دیا ہے، اس ضمن میں ڈپٹی ڈائریکٹر M8امداد سولنگی نے رابطہ کرنے پر بتایاکہ شاہراہ کی تعمیر ومرمت سے سندھ و بلوچستان کا سفر آسان ہوگا جس کا مقصد شہریوں کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈکی شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ معاہدے کی تجدید

/

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ معاہدے کی تجدید کردی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی سماجی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ معاہدے میں مزید 2 سال کی تجدید کردی ہے۔

اس معاہدے کے بعد ایس اے ایف مزید 2 سال کے لیے پی سی بی کا چیریٹی پارٹنر رہے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2019 میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ 2 سال کے لیے معاہدہ کیا تھا۔

شاہد آفریدی فاؤنڈیشن آئی سی سی ایونٹس کے علاوہ پی سی بی کا شراکت دار ہے، ماضی میں ایس اے ایف کا لوگو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کی کٹس پر نمایاں طور پر موجود رہ چکا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ برٹش ایشین ٹرسٹ کے ساتھ مل کر ذہنی صحت کے مسائل اجاگر کرنے کے اقدامات اور پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان پولیو ایراڈیکیشن پروگرام کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

شاہد آفریدی فاؤنڈیشن 2014 میں قائم کی گئی تھی جس کا مقصد معاشرے میں بہتر حالات پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ غریب اور بے سہارا افراد کے لیے کام کرنا تھا۔ شاہد آفریدی فاونڈیشن صحت، تعلیم اور صاف پانی کے منصوبوں پر کام کررہی ہے۔

اردن کے بادشاہ کیخلاف محلاتی سازش پر 2 افراد کو 15 سال قید

/

عمان:جدت ویب ڈیسک: اردن میں شاہ عبداللہ دوم کو بادشاہت سے ہٹانے اور حکومت کو غیر مستحکم کرنے کا منصوبہ تیار کرنے والے شریف حسن زید اور باسم عواد اللہ کو پندرہ پندرہ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
شاہ عبداللہ دوم کے اتحادی اور شاہی عدالت کے سابق سربراہ باسم عواد اللہ امریکی شہریت بھی رکھتے ہیں اور ایک بار شاہ عبداللہ دوم کے اعلی معاون برائے خزانہ کے طور پر بھی فرائض انجام دیتے رہے ہیں جب کہ شریف حسن بن زید، شاہ عبداللہ کے دور کے رشتہ دار ہیں جو سعودی عرب میں اردن کے سفیر رہ چکے ہیں۔اردن کی عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ مذکورہ دونوں افراد نے سابق ولی عہد اور شاہ عبداللہ دوم کے سوتیلے بھائی شہزادہ حمزہ کو بادشاہت سنبھالنے کے لیے اکسایا تھا جس کے ٹھوس شواہد ملے ہیں۔ مقدمے میں شہزادہ حمزہ کو شامل نہیں کیا گیا تھا تاہم چارج شیٹ میں لکھا گیا کہ 41 سالہ سابق ولی عہد نے آئین اور روسم و رواج کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے حکمرانی کے ذاتی خواہش کو ریاست پر ترجیح دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کے دور کے ایک رشتہ دار شریف حسن زید اور شاہی عدالت کے ایک سابق سربراہ باسم عواد اللہ کو شاہی بغاوت کا منصوبہ تیار کرنے پر 15 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔خیال رہے کہ رواں برس 4 اپریل کو اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کے سوتیلے بھائی شہزادہ حمزہ کو بغاوت کے الزام میں گھر میں نظر بند رکھا گیا تھا۔ نظر بندی کے دوران ہی شہزادے نے ایک ویڈیو بیان ریلیز کیا تھا جس میں بغاوت کے الزم کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ انہیں بلاجواز گرفتار کیا گیا ہے۔بعد ازاں سابق ولی عہد شہزادہ حمزہ نے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کی وفاداری کا حلف اٹھایا اور بادشاہ سے معافی طلب کرتے ہوئے دوبارہ بیعت کی اور بادشاہ کے ساتھ اختلافات ختم ہونے کا اعلان کیا تھا اس بنیاد پر شہزادہ حمزہ کا نام بغاوت کے مقدمے سے ہٹادیا گیا تھا۔

میٹھے مشروبات پینے کے شوقین افراد میں آنتوں کے کینسر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ ماہرین کی تحقیق

/

ویب ڈیسک ::قدرتی  میٹھے میں  اور مصنوعی  مٹھاس  میں  بہت فرق ہے ،میٹھے مشروبات پینے کے شوقین جوان افراد میں آنتوں کے کینسر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

اس تحقیق میں 1991 سے 2015 تک ایک لاکھ 16 ہزار زیادہ نرسوں کو شامل کیا گیا تھا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو خواتین روزانہ 2 یا اس سے زیادہ میٹھے مشروبات پینے کی عادی تھیں ان میں آنتوں کے کینسر کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں دوگنا زیادہ تھا۔

واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسین کی اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کہ روزانہ ہر 8 گرام مشروب پینے سے کینسر کے خطرے میں 16 فیصد اضافہ ہوجاتا ہے۔

13 سے 18 سال کی عمر میں ہر بار میٹھے مشروبت کا استعمال 50 سال کی عمر سے قبل کینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ 32 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل گٹ میں شائع ہوئے۔

اس سے قبل 2019 میں ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ میٹھے مشروبات جیسے جوس، سافٹ ڈرنکس، چائے اور کافی میں چینی کی موجودگی کینسر کا خطرہ بڑھانے کا باعث بن سکتی ہے۔

ایک لاکھ سے زائد صحت مند افراد پر ہونے والی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ آپ اور آپ کا صحت مند طرز زندگی کتنا ہی اچھا کیوں نہ ہو، اگر آپ چینی یا میٹھا ((قدرتی یا مصنوعی)) پینے کے عادی ہیں تو آپ میں کینسر کا خطرہ ان لوگوں سے زیادہ ہوگا جو بغیر مٹھاس والے مشروبات کو ترجیح دیتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق پھلوں کو جوس کو صحت کے لیے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے مگر سافٹ ڈرنکس اور فروٹ جوسز میں چینی کی مقدار حیران کن حد تک یکساں ہوتی ہے، تو یہ حیرت انگیز نہیں کہ طویل المعیاد بنیادوں پر یہ جوسز صحت کو کس طرح متاثر کرسکتے ہیں۔

طبی جریدے بی ایم جے ٹوڈے میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ عمر چاہے جو بھی ہو ، جسمانی طور پر جتنے بھی متحرک ہو یا صحت کا جتنا بھی خیال رکھتے ہوں، وہ لوگ جو زیادہ شکر والے مشروبات پینے کے شوقین ہوتے ہیں، ان میں کینسر کا خطرہ بھی اتنا زیادہ ہوتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ میٹھے مشروبات کا کینسر کا باعث بنتے ہیں مگر ان کا کردار کافی ‘اہم’ ہوتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ظل سبحانی کی دوغلی پالیسی کا خاتمہ کیا، فردوس اعوان

///

لاہور: وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ظل سبحانی کی دوغلی پالیسی کا خاتمہ کیا۔

مریم نواز کے ہیٹیاں بالا میں خطاب پر ردعمل میں فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ اپنا نامہ اعمال دکھائے کہ برسوں اقتدار کے باوجود کشمیریوں کے لیے کیا کیا؟سوائے لوٹ مار کے ظل سبحانی نے کشمیریوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ظل سبحانی مودی اور جندال کے ساتھ پینگیں بڑھا کر کشمیریوں کے زخموں پر نمک جھڑکتا رہا، وزیراعظم عمران خان نے ظل سبحانی کی دوغلی پالیسی کا خاتمہ کیا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کشمیریوں کے نام پر برسوں لوٹ مار کرنے والوں کو کشمیری نشان عبرت بنائیں گے، کشمیر کے الیکشن میں تمام مافیاز کو شکست فاش دیں گے۔

شاہین شاہ آفریدی کا فلائنگ کس، مداحوں کی شدید تنقید

کراچی: جدت ویب ڈیسک:پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفرید ی فلائنگ کس کرکے تنقید کی زد میں آگئے۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کہتے ہیں کہ صرف ایک وکٹ کے بعد اس طرح خوشی منانا زیب نہیں دیتا، ہوائی بوسوں اورگلے لگنے کیلیے کم سے کم 5 وکٹیں تو لیتے۔

شعیب اختر نے کہا کہ شکست کیلیے بہانے بنانے کی بھی کوئی ضرورت نہیں ہے، موجودہ مینجمنٹ اور پی سی بی کو مزید 3 برس دیں تاکہ ہماری ٹیم سب سے آخر میں پہنچ جائے۔

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے خاص طور پر پیسرکے فلائنگ کس پر شدید اعتراض کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ شاہین ا?فریدی اتنی وکٹیں نہیں لیتے جتنے ہوائی بوسے اچھالتے ہیں، انھیں گلے لگنے اور اس طرح فلائنگ کس کرنے کیلیے کم سے کم 5 وکٹیں تو لینا چاہئیں، صرف ایک وکٹ کے حصول پر اس انداز میں خوشی منانے کا کیا جواز بنتا ہے۔

یہ مچھلی نہیں، پانی کے اندر تیرنے والا آبدوز ڈرون ہے!

/

بیجنگ:جدت ویب ڈیسک: پہلی نظر میں یہ ایک عام سی مچھلی دکھائی دیتی ہے لیکن دراصل یہ زیرِ آب تیرتے ہوئے جاسوسی کرنے والا ڈرون ہے جسے بیجنگ کی ایک روبوٹ بنانے والی کمپنی نے چینی فوج کیلیے تیار کیا ہے۔
بویا گونگدا روبوٹکس کا تیار کردہ یہ زیرِ آب جاسوس ڈرون پہلی بار بیجنگ ملٹری ایکسپو میں پیش کیا گیا جو گزشتہ ماہ منعقد ہوئی تھی۔یہ ڈرون نہ صرف دیکھنے میں اصلی اور جاندار مچھلی جیسا ہے بلکہ اس کے تیرنے کا انداز بھی بالکل کسی حقیقی مچھلی کی طرح ہے، جس کی ایک جھلک اس مختصر سی یوٹیوب ویڈیو میں دیکھی جاسکتی ہے:اس آبدوز ڈرون کی آنکھوں میں جاسوس کیمرے نصب ہیں جو سمندر کے اندر بہت دور تک دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔یہی نہیں بلکہ اس کی کھال میں کئی طرح کے حساسیے (سینسرز) بھی ہیں جو اسے سمندری پانی کے درجہ حرارت سمیت دوسری مختلف خصوصیات سے مسلسل باخبر رکھتے ہیں۔

یوٹیوب نے صارفین کو نئے چینلوں سے متعارف کرانے کا آپشن پیش کردیا

/

امریکہ:جدت ویب ڈیسک:سان فرانسسو: یوٹیوب نے اپنے پلیٹ فارم پرایک نیا اور دلچسپ آپشن پیش کیا ہے جس کے تحت صارفین کے سامنے نیوٹویو آپشن کے تحت ان کی پسند پرمبنی چینل سامنے آئیں گے جنہوں نے انہیں دیکھا اور سبسکرائب نہیں کیا ہوگا۔
یوٹیوب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایکسپلور آپشن کے تحت مختلف موضوعات مثلا گیمنگ، حسن و جمال اسپورٹس وغیرہ میں ٹرینڈنگ یا نیا مواد ظاہر ہوتا ہے۔ لیکن یہ ان کی ذاتی پسند پر نہیں ہوتا تاہم نئے آپشن کی بدولت اب صارفین اپنے پسند کی مزید ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔ ساتھ ہی وہ اسی ویڈیوز کے بارے میں بھی جان سکیں گے جو ان سے بہت پرے موجود ہیں اور انہیں صارف نے اب تک نہیں دیکھا ہے۔
یوٹیوب کی نئی سہولت کی بدولت صارفین اپنی اپنی دلچسپی کی نئی ویڈیوزاوربالکل نئے چینلز سے متعارف ہوسکیں گے۔ اس طرح یہ آپشن صارفین اور یوٹیوبر دونوں کے لیے ہی بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ لیکن اس بات کا انحصار یوٹیوب کے الگورتھم پر ہے۔ اس میں کی ورڈ سرچ، ویڈیو دیکھنے کی عادات اور روابط کی بنا پر ویڈیو دیکھنے کے رحجانات پر بھی ہوگا۔ اگر صارفین اسے بہتر پاتے ہیں تو یہ یوٹیوب کی جیت ہوگی۔
اگرچہ اس کا بنیادی مقصد ناظرین کو تادیر ویڈیو دکھانا ہے لیکن اس کی مدد سے نئے یوٹیوبر کو نئے صارفین کی تلاش میں مدد دینا بھی ہے۔ New to you آپشن کے تحت کئی ویب سائٹ نے اس کے اسکرین شاٹ شامل کیے ہیں۔ یوٹیوب ایپ کے ایکسپلور کے تحت یہ آپشن سامنے آئے گا۔ اسے چھونے پر ویڈیوز کی ایک فہرست کھل جائے گی جو ان کی لگی بندھی ویڈیوز تجاویز سے ہٹ کر ہوں گی اور اس طرح وہ اپنے دائرے سے باہر بھی مفید ویڈیو کے متعلق جان سکیں گے۔تاہم یوٹیوب نیاشارے دیئے ہیں کہ پورے سال پلیٹ فارم کی بہتری کے لیے آپشن اور سہولیات پیش کی جاتی رہیں گی۔