Daily archive

July 11, 2021

28 سال بعدارجنٹائن کوپا امریکا کپ جیتنے میں کامیاب

ریو ڈی جنیرو:جدت ویب ڈیسک: ارجنٹائن نے کوپا امریکا کپ کے فائنل میں برازیل کو ایک صفر سے مات دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں کوپا امریکا کپ 2021 کے فائنل میں ارجنٹائن اور دفاعی چیمپیئن برازیل کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔

میچ کا واحد گول ارجنٹائن کے اینجل دی ماریا نے کیا، اس طرح ارجنٹائن نے برازیل کو ایک صفر سے مات دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔1993 کے بعد ارجنٹائن کی ٹیم پہلی مرتبہ کسی بڑے ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

ارجنٹائن کی ٹیم میسی کی قیادت ہی میں 2015 اور 2016 کے کوپا امریکا کپ کے فائنل میں پہنچی تھی تاہم دونوں مرتبہ اسے چلی نے ہرایا تھا۔

معروف صنعتکار اور یونائیڈیڈ بزنس گروپ کے سربراہ ایس ایم منیر نے کراچی میں اپنی فیکٹری بند کردی ؍

////

کراچی:جدت ویب ڈیسک: معروف صنعتکار اور یونائیڈیڈ بزنس گروپ کے سربراہ ایس ایم منیر نے کراچی میں اپنی فیکٹری بند کردی کہتے ہیں سالانہ کروڑوں روپے کے پانی کے ٹینکرز خریدنا پڑتے ہیں۔

آنے والے دنوں میں مزید انڈسٹریز بند ہونے جارہی ہیں پانی مافیا کو کنٹرول نہ کیا گیا توکراچی سے تقریبا تمام فیکٹریز بندہوجائیں گی، ایس ایم منیر کا کہنا تھا کہ 26کروڑ کا پانی خرید کر فیکٹری نہیں چلا سکتا، انہوں نے یہ بات ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔

واضح رہے معروف صنعتکار اور یونائیڈیڈ بزنس گروپ کے سربراہ ایس ایم منیر کی جانب سے اس طرح کے بیان کا آنا غیر معمولی بات ہے، معروف صنعتکار اور یونائیڈیڈ بزنس گروپ کے سربراہ ایس ایم منیر کی تاجر برادری کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، ایسی صورتحال میں اس طرح کا بیان آنا معمولی بات نہیں، اعلیٰ حکام کو اس جانب توجہ دینی کی ضرورت ہے۔

بین اسٹوکس نے ون ڈے میچز کی سنچری مکمل کرلی ؍

لاہور: جدت ویب ڈیسک:بین اسٹوکس نے ون ڈے میچز کی سنچری مکمل کرلی، پاکستان کے خلاف دوسرا ون ڈے آل راؤنڈر کا 100واں میچ تھاْ

اس موقع پر انگش بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ ایشلے جائلز نے ان کو یادگاری کیپ پیش کی،30سالہ بین اسٹوکس نے 2011 میں آئرلینڈ کیخلاف ڈیبیو کیا تھا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے انگلش کپتان ایون مورگن سمیت پورے اسکواڈ کے قرنطینہ میں جانے کے بعد نئے کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہوئے کمان اسٹوکس کو سونپ دی گئی تھی۔

کورونا سے زیادہ خطرہ پچاس سال سے زائد عمر کے افراد کو ہے، اسد عمر

/////

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: سربراہ این سی او سی اسد عمرنے کہا ہے کہ کورونا سے زیادہ خطرہ پچاس سال سے زائد عمر کے افراد کو ہے، ایسے تمام افراد کورونا ویکسین جلد لگوائیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسدعمر کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ پاکستان میں 2 کروڑ 72 لاکھ افراد 50 سال سے زائد عمر کے ہیں، اور 50 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو کورونا سے زیادہ خطرہ ہے۔

پاکستان میں اب جو ڈرامے بن رہے ہیں انہیں ڈرامہ نہیں کہا جاسکتا، انور مقصود

کراچی: جدت ویب ڈیسک:ملک کے مشہور و معروف ڈرامے،آنگن ٹیڑھا، ستارہ اور مہرالنسا، نادان نادیہ لکھنے والے پاکستان کے مشہور مصنف، ڈراما نگار اور مزاح نگار انور مقصود کا کہنا ہے کہ پاکستانی چینل پر دکھائے جانے والے ڈراموں کو ڈراما نہیں کہا جاسکتا۔

انور مقصود نے ڈراما نہ لکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں خود پیچھے ہٹ گیا ہوں کیونکہ ابھی جو کچھ ٹی وی پر چل رہا ہے اس کے مطابق میری جگہ بن نہیں سکتی۔ ’اب ریٹنگ کا چکر آ گیا ہے، ڈائریکٹر پروڈیوسر ہر معاملے میں پیچھے رہ گئے ہیں۔ مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ سب کچھ طے کرتا ہے کہ کون سا اداکار چاہیے کون سا نہیں۔

چاہتا ہوں کہ شادی دپیکا جیسی لڑکی سے ہو، کارتک آریان

کراچی: جدت ویب ڈیسک:بالی وڈ اداکار کارتک آریان نے کہا ہے کہ وہ دیپیکا پڈوکون جیسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔

کچھ دن قبل انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران کارتک آریان سے ایک مداح نے سوال پوچھا کہ آپ کس طرح کی لڑکی کو اپنی جیون ساتھی کے طور پر منتخب کریں گے۔اداکار نے بِلا جھجھک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دیپیکا پڈوکون جیسی لڑکی سے جو فخر سے اپنے شوہر کو دنیا والوں پر ظاہر کرتی ہے۔

کارتک اس سے قبل بھی کئی مرتبہ دیپیکا پڈوکون کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے اداکارہ کے ہمراہ کام کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی تھی۔

ان سے سوال کیا گیا کہ وہ کترینہ کیف کے ساتھ اسکرین پر کب دکھائی دیں گے، انہوں نے جواب دیا کہ میں دیپیکا کے ساتھ بھی اچھا نظر آتا ہوں، کیا آپ میری جوڑی ان کے ساتھ پسند کریں گے؟

بولڈ سین کرتے ہوئے بہت مشکل پیش آتی ہے، صبور علی

کراچی: جدت ویب ڈیسک:اداکارہ صبور علی نے انکشاف کیا ہے کہ بولڈ سین کی عکسبندی کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن لوگوں کو صورتحال سمجھانے کے لیے ایسا کرنا بھی ضروری ہوتا ہے۔

اداکارہ کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو میں جلوہ گر ہوئیں جہاں انہوں نے کچھ سوالات کے جوابات دیئے۔ اداکارہ سے میزبان نے بولڈ سین کے حوالے سے پوچھا جس پر انہوں نے کہا کہ ایسے سین کرنے میں بہت زیادہ مشکل ہوتی ہے کہ پتہ نہیں کیمرے پر کیسا نظر آرہا ہوگا،

ہم آپس میں ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہوتے تھے کہ کہیں یہ کچھ زیادہ تو نہیں ہوگیا۔

صدف کنول کی خوبصورت جلد کے پیچھے راز سے پردہ ہٹا دیا

کراچی:جدت ویب ڈیسک: اداکارہ و ماڈل صدف کنول نے مداحوں کو اپنی خوبصورت جلد کے پیچھے چھپے راز پردہ ہٹا دیا۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں حال ہی میں صدف نے شہروز کے ہمراہ شرکت کی جہاں ان سے میک اپ کے بغیر خوبصورت اور شفاف جلد کے بارے میں سوال کیا گیا۔

صدف کنول نے بتایا کہ میں اپنی جلد کا بہت خیال رکھتی ہوں، کلینزنگ اور ہر ہفتے فیشل کرتی ہوں۔اداکارہ و ماڈل کا مزید کہنا تھا کہ میں کسی قسم کا گھریلو ٹوٹکا نہیں آزماتی اور چہرے پر موجود وائٹ ہیڈز خود نکالتی ہوں۔

شہبازشریف نے 25 ارب روپے جعلسازی سے پاکستان سے باہر بھیجے، فواد چوہدری

////

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کو کسی سوال کا جواب دینے کو تیارنہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ شہبازشریف پر الزام ہے کہ انہوں نے 25 ارب روپے جعلسازی سے پاکستان سے باہر بھیجے، یہ رقم وہ ہے جو پتہ چل گئی اصل رقوم اس سے بہت زیادہ ہو سکتی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کو کسی سوال کا جواب دینے کو تیار نہیں، وہ کہتے ہیں کہ بچوں کو پتہ ہو گا اور انہوں نے اپنے بچے مفرور کرا دئیے، ان کا جیل سے باہر ہونا مذاق نہیں تو کیا ہے۔