Daily archive

July 08, 2021

کراچی والوں کرلو تیاری محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

//

کراچی:جدت ویب ڈیسک:کراچی والوں کرلو تیاری محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی
شہر قائد میں مون سون کا پہلا اسپیل 15 جولائی کی رات سے گرج چمک کے ساتھ برسنے کا امکان بارش کا یہ سلسلہ عیدالاضحی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان۔ کراچی میں مون سون بارشوں کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی ڈویژن کا اربن فلڈنگ ریسکیو یونیٹ تیار کرلیا گیا۔محکمہ موسمیات نے رواں سال معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشنگوئی کر رکھی ہے۔

نریندر مودی کی کابینہ کے 12 وزرا مستعفی

/

نیو دہلی:جدت ویب ڈیسک: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی کابینہ میں شامل 12 وزرا نے اپنے عہدوں سے استعفی دیدیا ہے۔
استعفی دینے والوں میں روی شنکر وزیر برائے آئی ٹی، رمیش پوکھریال وزیر برائے تعلیم، سنتوش گانگوار وزیر برائے محنت و افرادی قوت اور ہرش وردھن وزیر برائے صحت شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر صحت کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات پر شدید تنقید کی زد میں تھے جس کی وجہ سے انہیں مستعفی ہونا پڑا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل اور وزرا کا مستعفی ہونا آئندہ سال ہونے والے ریاستی انتخابات کی کڑی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی کی کابینہ میں شامل 12 وزرا نے اپنے عہدوں سے استعفی دیدیا ہے جب کہ بھارتی وزیراعظم نے مزید 36 وزرا کو کابینہ میں شامل کرلیا ہے جس کے بعد بھارتی کابینہ کے ارکان کی تعداد 77 تک پہنچ گئی ہے۔

 

ہیٹی صدر کے قتل میں ملوث 4 افراد کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کرنے کا دعوی

/

پورٹ اپرنس:جدت ویب ڈیسک: پولیس نے ہیٹی صدر کے قتل میں ملوث 4 افراد کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
دوسری جانب امریکا کے لیے ہیٹی کے سفیر ایڈمنڈ نے حملہ آوروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس کیس میں آگے بڑھنے کی کوشش کررہے ہیں اور حملے میں ملوث دیگر افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہیٹی میں نامعلوم مسلح افراد نے صدر جووینل موئس کے گھر پر حملہ کرکے صدر کو قتل کردیا تھا جب کہ گولیاں لگنے سے خاتون اول شدید زخمی ہوگئی تھیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ہیٹی صدر کو قتل کرنے والے 4 حملہ آوروں کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ہیٹی پولیس کے سربراہ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سیکیورٹی فورسز حملہ آوروں کے تعاقب میں تھیں تاہم گزشتہ روز ایک مقابلے کے دوران 4 افراد کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 

وفاقی حکومت نے موبائل فونزکی درآمد پرریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی

///

اسلام آباد:کرپشن واچ: وفاقی حکومت نے موبائل فونزکی درآمد پرریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی ہے۔
200 تا 350 ڈالرکے موبائل فون پر11000 روپے، 350 تا 500 ڈالر کے فی سیٹ موبائل فون پر15000 روپے ڈیوٹی لگائی گئی ہے اس کے علاوہ 500 ڈالرسے زائد فی سیٹ پر22000 روپے ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔وفاقی حکومت نے موبائل فونزکی درآمد پرریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی ہے۔ اس حوالے سے حکومت کی جانب سے ترمیمی کسٹم کوڈ جاری کردیئے ہیں جس کے تحت 30 ڈالرتک کے موبائل فون پر300 روپے فی سیٹ ڈیوٹی لگائی گئی ہے، 30 تا 100 ڈالرکے موبائل فون پر3 ہزارروپے، 100 تا 200 ڈالرکے موبائل فون پر7500 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

 

عبدالستارایدھی کو چاہنے والوں سے بچھڑے5 برس بیت گئے

////

کراچی: جدت ویب ڈیسک: دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشارسماجی رہنما عبدالستارایدھی کودنیا سے رخصت ہوئے 5 برس بیت گئے ہیں۔ دکھی انسانیت کی کئی سال تک خدمت کے جذبے سے سرشارسماجی رہنما عبدالستارایدھی کودنیا سے رخصت ہوئے 5 برس بیت گئے۔

عبدالستارایدھی 28 فروری 1928 میں بھارت کی ریاست گجرات کے شہربانٹوا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 11 برس کی عمر میں اپنی ماں کی دیکھ بھال کا کام سنبھالاجو ذیابیطس میں مبتلا تھیں، صرف 5 ہزارروپے سے اپنے پہلے فلاحی مرکز ایدھی فانڈیشن کی بنیاد ڈالی، لاوارث بچوں کے سرپردستِ شفقت رکھا اور بے سہارا خواتین اور بزرگوں کے لیے مراکز قائم کیے۔

وہ چلے گئے لیکن نوجوانوں کیلئے یہ پیغام چھوڑگئے کہ کبھی بھی لوگوں کی مدد کیلئے پیچھے نہیں ہٹنا ہے۔ ہمیں ہر صورت انسانیت کی خدمت کو جاری رکھنا ہے۔ان کے ہاتھوں سے لگایا گیا ایدھی فاؤنڈیشن کا پودا تناوردرخت بن کر دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔

عبدالستارایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی فاؤنڈیشن کواپنے والد کے اندازسے ہی چلا رہے ہیں۔ عبدالستارایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی کہتی ہیں کہ وہ سڑک پر پڑے ہر شخص کو بلا حیثیت رنگ و نسل اور مذہب کے مدد فراہم کرتے تھے۔

سندھ حکومت کا کراچی میں سیاسی ایڈمنسٹریٹر لگانے کا فیصلہ

//

کراچی:جدت ویب ڈیسک: حکومت سندھ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کو بدلنے کا فیصلہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور بلدیاتی اداروں کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے کیا گیا ہے، اس حوالے سے بیرسٹر مرتضی وہاب کے علاوہ پیپلزپارٹی کے دو دیگر رہنماں کے نام بھی زیر غور ہیں جنہیں یہ ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔سندھ حکومت نے ایڈمنسٹریٹر کراچی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر مرتضی وہاب ایڈمسنٹریٹر کراچی لگایا جائے گا، اور اس حوالے سے آئندہ ہفتے نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بیرسٹر مرتضی وہاب کو کراچی کی رونقیں بحال کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے، اور انہیں کے ایم سی کا تباہ حال نظام درست کی ہدایت دے دی گئی ہیں۔

 

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے فیس بک، ٹوئٹر اور گوگل کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

واشنگٹن: جدت ویب ڈیسک:گوگل، فیس بک اور ٹوئٹر کے خلاف سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقدمہ دائر کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سرچ انجن گوگل، سوشل میڈیا سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر کے سی ای اوز کے خلاف فلوریڈا کی وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے ان ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی ریاست نیوجرسی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا کمپنیز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خود پر لگائی جانے والی پابندیوں کے خاتمیکا مطالبہ کرتے ہیں، عدالتی مقدمہ ہماری آزادی اظہار رائے کے لیے ایک خوبصورت پیش رفت ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے اپنے اس جملے سے بہت پیار ہے جس کی وجہ سے ٹوئٹر نے میرا اکاؤنٹ بند کیا، جب یہ ٹیکنالوجی کمپنیاں ایک صدر پر پابندی عائد کر سکتی ہیں تو پھر کسی پر بھی پابندی لگا سکتی ہیں۔

ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی پر ایک بار پھر قاتلانہ حملہ

//

کراچی:جدت ویب ڈیسک: نامعلوم شخص نے مفتی تقی عثمانی پر چاقو سے حملہ کردیا تاہم وہ محفوظ رہے۔
دارالعلوم کورنگی کے نائب مہتمم اور ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی پر ایک بار پھر قاتلانہ حملہ ہوا تاہم وہ اس بار بھی خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔
اذرائع کے مطابق آج صبح فجر کی نماز کے بعد نامعلوم شخص مفتی محمد تقی عثمانی سے ملاقات کیلیے آیا اور اس نے مفتی تقی عثمانی پر چاقو سے حملہ کردیا، تاہم موقع پر موجود افراد نے حملہ آور کو فورا پکڑ لیا، خوش قسمتی سے مفتی تقی عثمانی حملے میں محفوظ رہے۔
واضح رہے کہ مارچ 2019 میں بھی کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب مفتی تقی عثمانی کے قافلے کو نامعلوم ملزمان کی جانب سے نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے، فائرنگ کے نتیجے میں مفتی تقی عثمانی محفوظ رہے تاہم ان کے گارڈ سمیت ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، جب کہ گاڑی میں سوار مولانا شہاب سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔
دوسری جانب ایس ایس پی کورنگی شاہجہان خان کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص نے بعد نماز فجر مفتی تقی عثمانی سے علیحدگی میں ملاقات کی خواہش کا اظہار کای، اور دعوی کیا کہ گھریلو مسئلے کے حوالے سے مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں، لیکن جب محافظ نے اس شخص کی تلاش لی تو جیب سے چاقو نکل آیا، جیب سے چاقو برآمد ہونے پر محافظوں نے اسے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا، زیر حراست مشتبہ شخص سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔

انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن سمیت کسی کی تجاویز بلڈوز نہیں کریں گے،اٹارنی جنرل

//

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو الیکشن کمیشن کے جائز تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
ملاقات کے دوران اٹارنی جنرل نے حکومت کی جانب انتخابی اصلاحات پر الیکشن کمیشن کے جائز تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی، انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں کیحوالے سے ترامیم واپس لی جائیں گی، انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن سمیت کسی کی تجاویز بلڈوز نہیں کریں گے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا ضمنی الیکشن میں آزمائشی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے بھی الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ پر مثبت جواب دیا، انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور سمندر پار پاکستانیوں کی ووٹنگ پر اعتراض نہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوورسیز ووٹنگ کے طریقہ کار پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی جس میں انہوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر الیکشن کمیشن کو حکومتی موقف، سمندر پار پاکستانیوں کی ووٹنگ پر قانونی نکات اور الیکشن کمیشن کے موقف پر حکومتی تحفظات سے آگاہ کیا۔