Daily archive

July 07, 2021

پاکستان سیریز سے قبل انگلینڈ کے 3 کرکٹرز، عملے کے 4 اراکین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

لندن جدت ویب ڈیسک:انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کہا ہے کہ تین کھلاڑیوں اور عملے کے 4 اراکین کا کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ برسٹل میں پی سی آر ٹیسٹ کرانے والے ون ڈے کے تین کھلاڑیوں اور انتظامی ٹیم کے چار ممبران نے کورونا وائرس کا مثبت تجربہ کیا۔بیان میں کہا گیا کہ پبلک ہیلتھ انگلینڈ، پبلک ہیلتھ ویلز اور برسٹل لوکل ہیلتھ اتھارٹی کے اشتراک سے متاثرہ افراد 4 جولائی سے آئیسولیشن میں ہیں اور برطانوی حکومت کے قرنطینہ پروٹوکول پر عمل پیرا ہیں۔

ای سی بی کے بیان میں کہا گیا کہ ٹیم کے دیگر ممبران کو قریبی رابطے کی وجہ سے آئی سولیشن میں رہیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 8 جولائی کو کھیلا جائے گا۔انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ میں 3 ون ڈے کھیلنے ہیں جو 8،10 اور 13 جولائی کو کھیلے جائیں گے، انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز 16، 18 اور 20 جولائی کو ہوں گے۔

فیس بک نے ٹوئٹر کا اہم فیچر اپنے پلیٹ فارم پر لانے کی تیاری کرلی

سلیکان و یلی:جدت ویب ڈیسک: فیس بک جلد ہی ٹوئٹر کی طرح تھریڈ فیچر متعارف کروانے جارہا ہے جس کی بدولت استعمال کنندگان ایونٹس میں لائیو کمینٹری بھی کر سکیں گے۔
تاہم فیس بک نے ابھی تک تھریڈ کے عوامی رول آٹ فیچر کے لیے تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں اور ابھی تک یہ بات بھی واضح نہیں ہے کہ فیس بک اس فیچر کو مزید استعمال کنندگان تک وسعت دے گا یا نہیں۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ میں شایع ہونے والی رپورٹ کے مطابق فیس بک اپنے استعمال کنندگان کے لیے عوامی شخصیات کے ایک چھوٹے گروپ کے ساتھ تھریڈ فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے۔ اس بارے میں فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تھریڈڈ پوسٹس میں ویو پوسٹ تھریڈ کا بٹن بھی شامل ہوگا، جس سے فالوورز تھریڈ میں موجود تمام پوسٹوں کو باآسانی نیوی گیٹ کر سکیں گے۔

 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز (آج) سے شروع ہوگی

سینٹ جونز جدت ویب ڈیسک:پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اگلے سال آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ اور آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کی تیاریاں عروج پر ہیں اس سلسلے میں (آج)بدھ کو پاکستان ویمن ٹیم کا مقابلہ ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم سے ہونے جا رہا ہے۔

پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کاپہلا میچ انٹیگاکے کولیج کرکٹ گراؤنڈ میں بدھ کے روز کھیلا جا ئے گا۔اس سال پاکستان ویمن ٹیم اپنا چوتھا ایک روزہ میچ کھیلنے جا رہی ہے،اس سے قبل پاکستانی ٹیم دورہ جنوبی افریقہ میں تین ایک روزہ میچ کھیل چکی ہے۔

پہلا ایک روزہ میچ کے علاوہ کولیج کرکٹ گراؤنڈ میں دوسرا اور پانچویں میچ بالترتیب9 اور 18 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ندا ڈار نے اس سیریز کے دوران ٹی ٹونی وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔19 سالہ فاطمہ ثناء اور ڈیانا نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔ندا ڈار کی باؤلنگ نے مخالف ٹیم کے رنز روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس موقع پر جویریہ خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے باؤلنگ کے شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا،اب ایک روزہ میچوں کی سیریز میں بھی بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے بیٹنگ لائن کو پرفارم کرنا ہو گا۔جویریہ خان 2744 رنز بنا کر ویمن ٹیم کی ایک روزہ میچوں کی کامیاب ترین بلے باز ہیں۔

امریکی چڑیا گھروں میں جانوروں کو کورونا ویکسین لگانے کا اغاز

/

کولاراڈو:جدت ویب ڈیسک: امریکا بھر میں اب بالخصوص جانوروں کو کورونا سیبچانے والی ویکسین کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس ضمن میں ڈینور کے مشہور چڑیا گھر کے بعض جانوروں کو ویکسین لگائی جائے گی۔
واضح رہیکہ انسانوں کے لیے تجویز کردہ ویکسین جانوروں کو نہیں دی جاسکتی۔ لیکن ضروری ہے کہ گوریلا، ٹائیگر، اود بلا اور دیگر جاندار کورونا سے متاثرہوسکتیہیں لیکن دوسرے جانور بھی ہیں جنہیں کووڈ 19 ویکسین دینے کی ضرورت ہے۔ تاہم جانوروں کے طبی ماہرین کا اصرار ہے کہ گھریلو پالتو جانور مثلا کتے اور بلیوں کا کووڈ 19 سے متاثر ہونے کا خدشہ بہت کم ہے۔
تاہم ڈینورچڑیا گھر کے ماہرین نے کہا ہے کہ وہ ابھی غورکررہے ہیں کہ کن جانوروں کو پہلے کووڈ 19 ویکسین لگائی جائے۔ اس ضمن میں جانوروں کی ویکسین بنانے والی ایک کمپنی زوایٹس سیگفتگو بھی جاری ہے۔ چڑیا گھر سے وابستہ ڈاکٹر اسکاٹ لارسن کہتے ہیں کہ اگرچہ جانوروں کو اس وبا سے بچانا ضروری ہے تاہم پہلے مرحلے پر بوزنو(پرائمیٹس) اور گوشت خورجانوروں کو ویکسین دی جائے گی۔
تین روز قبل آکلینڈ سے خبرآئی تھی کہ وہاں کے تمام چڑیاگھروں میں ٹائیگر، بھالو اور دیگر جانداروں کو بھی کووڈ 19 ویکسین لگائی جائے گی۔ امریکی محکمہ زراعت کی منظوری سے دی جانے والی یہ ویکسین اپنی نوعیت میں تجرباتی ہے اور دیگر جانداروں کے علاوہ خنزیروں، بندروں، چمپانزی اور دیگر جانداروں میں بھی لگائی جائے گی۔

گہرے زخموں سے منٹوں میں خون روکنے والا آلہ

ناٹنگھم، برطانیہ:جدت ویب ڈیسک: حادثوں اور خصوصا تیز دھار آلے سے لگنے والے گہرے گھا سے خون اتنی تیزی سے بہتا ہے کہ اسے روکنے میں ناکامی پر انسانی جان ضائع ہوجاتی ہے۔ اب ایک طالبعلم کے تیارکردہ نظام سے گہرے زخموں سے خون کے بہا کو روکنا منٹوں میں ممکن ہوتا ہے۔
لوبورو یونیورسٹی میں سالِ آخر کے طالبعلم جوزف بینٹلے نے اسے ڈیزائن کیا ہے اور اسے ریپڈ ایمرجنسی ایکٹی ویٹنگ ٹیمپونیڈ یعنی ری ایکٹ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کا نرم حصہ یعنی ٹیمپونیڈ سلیکن سے بنایا گیا ہے۔ دوسرا حصہ ایکچوایٹر کہلاتا ہے جو ٹیمپونیڈ کو زخم کے اندر داخل کرتا ہے۔ ٹیمپونیڈ میں لگا ایک والو اسے اندر پھیلا دیتا ہے۔
لوبورویونیورسٹی ایک طالبعلم نے ایک انقلابی آلہ بنایا ہے جو ایک نرم پیڈ کی طرح ہے اور گھا میں داخل ہوکر پھیل کر خون کو روکتا ہے۔ اس طرح ہسپتال پہنچانے یا پھر ایمبولینس کی آمد تک خون کا بہا روکا جاسکتا ہے۔ یہ نظام کسی کارک کی طرح صرف پانچ منٹ میں گہرے ترین زخم سے بھی لہو کا رسا بند کرسکتا ہے۔
ایکچوایکٹر ایک دستی آلہ ہے جس کی پشت پر ایل سی ڈی دیکھتے ہوئے اسے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اسکرین جسم کا موزوں مقام تلاش کرنے میں مدد دیتا ہے اور ٹیمپونیڈ کے پھیلا کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پورا نظام تھری ڈی پرنٹر سے تیار کیا گیا ہے۔توقع ہے کہ بہت جلد اسے مزید بہتر بنا کر حادثات میں آزمایا جائے گا۔

دنیا کشمیریوں پر ظلم بند کرائے، بھارت کسی وقت بھی ٹوٹ جا ئیگا: صدر علوی

//

اسلام آباد :جدت ویب ڈیسک:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اقوام عالم کی توجہ بھارت میں ہندوتوا پالیسیوں کے تحت اقلیتوں اور خصوصا مسلمانوں و کشمیریوں پر مظالم اور ان کی نسل کشی کی طرف مبذول کرواتے ہوئے یہ غیر انسانی رویئے ختم کرنے اور بنیادی حقوق دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ بھارت غیر انسانی رویہ کی جس روش پر چل رہا ہے اس سے اس حد تک داخلی انتشار کا شکار ہو سکتا ہے کہ اس کا وجود تک برقرار نہیں رہے گا اور وہ خود ہی اپنی پیدا کردہ خرابیوں پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہرائے گا۔
منگل کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ہندوستان میں ہندوتوا کی ادارہ سازی اور علاقائی سلامتی کا نقطہ نظر کے موضوع پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مفصل بات کی۔ کانفرنس میں امریکہ چین ایران جرمنی اور پاکستان کے دانشوروں نے شرکت کی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مسلمانوں پر ظلم جاری رکھنے پر بھارت داخلی انتشار کا شکار ہو سکتا ہے۔ بھارت میں امن کا دارومدار اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ سلوک پر ہے۔ بھارت تاریخی طور پر کبھی ایک ملک نہیں رہا۔ بھارت ماضی میں 500 سے زائد شاہی ریاستوں پر مشتمل تھا۔ نسل کشی اور
دنیا کشمیریوں پر ظلم بند کرائے، بھارت کسی وقت بھی ٹوٹ جا ئیگا: صدر علوی
اسلام آباد :جدت ویب ڈیسک:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اقوام عالم کی توجہ بھارت میں ہندوتوا پالیسیوں کے تحت اقلیتوں اور خصوصا مسلمانوں و کشمیریوں پر مظالم اور ان کی نسل کشی کی طرف مبذول کرواتے ہوئے یہ غیر انسانی رویئے ختم کرنے اور بنیادی حقوق دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ بھارت غیر انسانی رویہ کی جس روش پر چل رہا ہے اس سے اس حد تک داخلی انتشار کا شکار ہو سکتا ہے کہ اس کا وجود تک برقرار نہیں رہے گا اور وہ خود ہی اپنی پیدا کردہ خرابیوں پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہرائے گا۔
منگل کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ہندوستان میں ہندوتوا کی ادارہ سازی اور علاقائی سلامتی کا نقطہ نظر کے موضوع پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مفصل بات کی۔ کانفرنس میں امریکہ چین ایران جرمنی اور پاکستان کے دانشوروں نے شرکت کی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مسلمانوں پر ظلم جاری رکھنے پر بھارت داخلی انتشار کا شکار ہو سکتا ہے۔ بھارت میں امن کا دارومدار اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ سلوک پر ہے۔ بھارت تاریخی طور پر کبھی ایک ملک نہیں رہا۔ بھارت ماضی میں 500 سے زائد شاہی ریاستوں پر مشتمل تھا۔ نسل کشی اور اقلیتوں پر ظلم و ستم نہ روکنے پر بھارت آج بھی ٹوٹ سکتا ہے۔ مودی حکومت کی سربراہی میں ہندوتوا کے نظریے کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ انتہا پسند ہندوتوا نظریے سے بھارتی معاشرے میں تشدد بدامنی پھیلے گی۔ بھارت مستقبل میں پاکستان کو اپنی خامیوں اور انتہا پسندانہ پالیسیوں کا ذمہ دار ٹھہرائے گا۔ بھارتی غیر قانونی قبضے والے کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم بھارت کی ہندوتوا پالیسیوں کا عملی مظہر ہے۔ بھارت کا ترمیم شدہ شہریت ایکٹ ہندوتوا کی متعصبانہ ذہنیت کی عکاس کرتا ہے۔ مو
دی حکومت کی کشمیریوں کے خلاف کارروائیاں نسل کشی کے مترادف ہیں۔ دنیا مفادات کے باعث کشمیر میں پریشان کن صورتحال کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی۔ عالمی برادری مسلمانوں کے خلاف کھلی نفرت کا بھارت کا حقیقی چہرہ دیکھے۔ مسلمان بھارت کی آبادی کا تقریبا 15 فیصد ہیں مگر بھارتی پارلیمنٹ میں مناسب نمائندگی نہیں۔ بھارت میں مسلمانوں کو سرکاری ملازمتوں میں مناسب حصے سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔ بھارت دیگر اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کو برداشت نہیں کر سکتا۔ بھارت مسلمانوں کی خدمات مٹا کر تاریخ کو دوبارہ لکھنا چاہتا ہے۔
اقلیتوں پر ظلم و ستم نہ روکنے پر بھارت آج بھی ٹوٹ سکتا ہے۔ مودی حکومت کی سربراہی میں ہندوتوا کے نظریے کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ انتہا پسند ہندوتوا نظریے سے بھارتی معاشرے میں تشدد بدامنی پھیلے گی۔ بھارت مستقبل میں پاکستان کو اپنی خامیوں اور انتہا پسندانہ پالیسیوں کا ذمہ دار ٹھہرائے گا۔ بھارتی غیر قانونی قبضے والے کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم بھارت کی ہندوتوا پالیسیوں کا عملی مظہر ہے۔ بھارت کا ترمیم شدہ شہریت ایکٹ ہندوتوا کی متعصبانہ ذہنیت کی عکاس کرتا ہے۔ مو
دی حکومت کی کشمیریوں کے خلاف کارروائیاں نسل کشی کے مترادف ہیں۔ دنیا مفادات کے باعث کشمیر میں پریشان کن صورتحال کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی۔ عالمی برادری مسلمانوں کے خلاف کھلی نفرت کا بھارت کا حقیقی چہرہ دیکھے۔ مسلمان بھارت کی آبادی کا تقریبا 15 فیصد ہیں مگر بھارتی پارلیمنٹ میں مناسب نمائندگی نہیں۔ بھارت میں مسلمانوں کو سرکاری ملازمتوں میں مناسب حصے سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔ بھارت دیگر اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کو برداشت نہیں کر سکتا۔ بھارت مسلمانوں کی خدمات مٹا کر تاریخ کو دوبارہ لکھنا چاہتا ہے۔

احتسابی عمل سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، چیئرمین نیب

//

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ احتسابی عمل سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر سے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پارلیمنٹ ہاس میں ملاقات کی، چیئرمین نیب نے اسپیکر کو نیب کی سالانہ رپورٹ پیش کی اور ملک میں جاری احتسابی عمل کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا، جب کہ احتسابی عمل کو زیادہ شفاف اور مثر بنانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔

ٹیسٹ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ (آج)سے کراچی میں شروع ہوگا

کراچی جدت ویب ڈیسک:دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں شامل ٹیسٹ کرکٹرز7 جولائی سے کراچی میں ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

یہ دس روزہ کیمپ بائیو سیکیور ماحول میں لگایا جائے گا۔کیمپ مکمل کرنے کے بعد یہ تمام کھلاڑی 21 جولائی کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں آئسولیشن کریں گے۔ قومی ٹیم26 جولائی کو بارباڈوس روانہ ہوگی۔تربیتی کیمپ کی نگرانی ہیڈآف پلیئرز ڈویلمپنٹ ثقلین مشتاق کریں گے۔اس دوران نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے دیگر کوچز محمدیوسف،مشتاق احمد،عمر رشید اور عتیق الزمان بھی ان کی معاونت کریں گے۔

فزیوتھراپسٹ امتیاز احمد، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ صبوراحمداورمساجر عمران سلطان بھی کیمپ میں شرکت کریں گے۔اس کیمپ میں گیارہ ٹیسٹ کھلاڑیوں عابد علی، اظہر علی، فواد عالم،عمران بٹ،محمد عباس،نسیم شاہ،نعمان علی،ساجد خان،شاہنواز دھانی،یاسر شاہ اور زاہد محمود کے علاوہ چھ اضافی کھلاڑیوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

ان چھ کھلاڑیوں میں عاکف جاوید، عرفان اللہ شاہ،میر حمزہ،محمد حسن، محمد عمر اور سیف اللہ بنگش شامل ہیں۔کیمپ میں طلب کردہ 25 کھلاڑیوں، کوچز سمیت اور کیمپ میں شامل دیگر پانچ ارکان کی اتوار کے روز کویڈ19 ٹیسٹنگ کی گئی، جس کے نتائج منفی آئے ہیں۔

کلبھوشن کے بعد بھارتی دہشت گردی کا دوسرا بڑا نیٹ ورک بے نقاب کردیا، فواد چوہدری

//

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کلبھوشن کے بعد ملک میں بھارتی دہشت گردی کا دوسرا بڑا نیٹ ورک بے نقاب کردیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ معذور افراد کے سفر کے حوالے سے بہتری لائی جائے گی۔ امتحانات میں شفافیت لانے کے لئے کمیٹی بنائی گئی ہے، حکومت کی کوشش ہے طلبہ کے امتحانات شفاف ہوں، ملک بھر میں گرین ایریا کے بچا کے لئے پلان بنارہے ہیں،وفاقی وزرا اور وزیر مملکت کے پروٹوکول کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم کو شکایت ملی ہے کہ وزرا زائد پروٹوکول استعمال کررہے ہیں، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ پروٹوکول میں کمی لائی جائے، تحریک انصاف حکومت پروٹوکول کلچر کے خلاف ہے، وزیر اعظم نے فلیگ ایکٹ پر عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔
وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں لاہور دھماکے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کو سراہا گیا ہے، تحقیقاتی اداروں نے بھارت کی دہشت گردی بے نقاب کی، کلبھوشن کے بعد دوسرا بڑا دہشتگردی کا نیٹ ورک پکڑا ہے، بلوچستان میں دہشت گردوں کانیٹ ورک توڑنے میں کامیابی ملی ہے جس کی تفصیل جلد منظر عام پر لائیں گے، امید ہے بھارتی نیٹ ورک پکڑے جانے سے بلوچستان میں امن آئے گا ، وزیراعظم نے ناراض بلوچوں سے مذاکرات کا کہا ہے، ناراض بلوچ عسکریت پسندوں سے بات چیت شروع کردی ، ایسے ناراض بلوچ جو بھارت سے رابطے میں نہیں تھے ان سے بات کی جائے گی۔