Daily archive

July 06, 2021

تمام فوجی نہ گئے تو ردعمل دیں گے، ترجمان افغان طالبان

دوحا جدت ویب ڈیسک:افغان طالبان رہنما سہیل شاہین کا افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا سے متعلق کہاہے کہ تمام غیر ملکی فوجیوں کو مقررہ تاریخ تک افغانستان سے جانا ہوگا ورنہ ردعمل دیں گے۔

قطر میں طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ افغانستان سے غیرملکی فوجی انخلا کیبعد فوجی کانٹریکٹر سمیت غیر ملکی افواج کو افغانستان میں نہیں رہنا چاہئے۔سہیل شاہین نے کہاکہ دوحا معاہدیکی خلاف ورزی ہوئی تو اس پر ردعمل دیں گے اور حتمی فیصلہ طالبا ن قیادت کا ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ طالبان غیر ملکی فوجی قوتوں کے خلاف ہیں لیکن سفارت کاروں، این جی اوز، سفارتخانے اور ان میں کام کرنے والوں کے خلاف نہیں ہیں، طالبان ان کے لیے کوئی خطرہ نہیں بنیں گے۔

نواب شاہ : میٹرک کا ریاضی کا پرچہ آٹ، سوشل میڈیا گروپس میں وائرل

/

 

نواب شاہ:جدت ویب ڈیسک: شہید بینظیر آباد کے تحت ہونے والے نویں دسویں کے پرچے مذاق بن کر رہ گئے۔ ریاضی کا حل شدہ پیپر وقت سے پہلے ہی آوٹ ہوگیا۔
شہید بینظیر آباد بورڈ اپنے قیام کے پہلے ہی امتحان میں فیل ہوگیا۔ شہید بینظیر آباد بورڈ کے تحت ہونے والے نویں دسویں کے پرچے انتظامیہ کے کنٹرول سے باہر ہوگئے۔ آج ہونے والا ریاضی کا پرچہ مقررہ وقت سے قبل ہی آوٹ ہوگیا اور مختلف سوشل میڈیا گروپوں میں گردش کرتا رہا۔ طلبہ شوشل میڈیا گروپ کی مدد سے پرچہ حل کرتے رہے۔ آوٹ پرچے اور نقل کی روک تھام کے لئے بنائی گئی ویجیلنس کمیٹیاں ناکام ہوگئیں۔

سعودی عرب میں کورونا کا ڈیلٹا ویرینٹ تیزی سے پھیلنے لگا

ریاض جدت ویب ڈیسک:سعودی وزارتِ صحت نے کہاہے کہ عام وائرس کے مقابلے میں کورونا کی تبدیل شدہ قسم ڈیلٹا ویرینٹ زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔

غیرملکی خبررساں دارے کے مطابق ترجمان سعودی وزارت صحت نے بتایاکہ تبدیل شدہ وائرس کی علامتیں وہی ہیں جو عام وائرس کی ہیں، تمام تبدیل شدہ وائرس کو کنٹرول کرنے کیلیے منظور شدہ ویکسین موثر ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جو عازمین حج 10 روز قبل دوسری خوراک حاصل کریں گے، مدافعتی نظام مستحکم ہوجائے گا۔

حزب اللہ بریگیڈز کی امریکا کو دھمکی،ایران کا حملوں سے لا تعلقی کا اظہار

تہران جدت ویب ڈیسک:ایران نے اقوام متحدہ کے سامنے عراق میں ان گروپوں کی سپورٹ سے لا تعلقی کا اعلان کیا ہے جن پر واشنگٹن الزام عائد کرتا ہے کہ وہ عراق میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ دوسری جانب ان مسلح گروپوں کی جانب سے ایک بار پھر امریکا کو دھمکی دی گئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق عراقی حزب اللہ بریگیڈز نے اپنے نئے دھمکی آمیز بیان میں خبردار کیا کہ امریکیوں کو اچانک جوابی کارروائی کا نشانہ بنایا جائے گا۔

اس حوالے سے تفصیلات بیان نہیں کی گئیں۔ بریگیڈز کے سرکاری ترجمان محیی محمد نے عراق میں امریکیوں کی موجودگی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کے خلاف اچانک کارروائی کی جائے گی۔ترجمان نے مزید کہا کہ مسلح گروپوں کا مشن عراق اور شام میں امریکیوں کے خلاف مزاحمت کے علاوہ داعش اور اسرائیل کے خطرے سے نمٹنا ہے۔

اس کی وجہ سے ان گروپوں پر بڑی ذمے داری عائد ہوتی ہے۔ انہیں راکٹوں اور ڈرون طیاروں جیسے ہتھیاروں کا حصول یقینی بنانا ہو گا۔اس سے قبل النجبا موومنٹ کا سرکاری ترجمان اس حوالے سے مہلت پیش کرنے کی بات کر چکا ہے۔

نواز شریف نے آزاد کشمیر کے الیکشن کی ذمہ داری مجھے سونپی ہے، مریم نواز

/

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک:مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کیوں ڈیل ہوگی اور کس سے ہوگی؟

کیا ہم پاگل ہیں کہ اتنی جدوجہد کرنے کے بعد ڈیل کر لیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں اگر دھاندلی ہوئی تو اس کے دور رس نتائج ہوں گے، الیکشن چوری کے بہت غلط نتائج ہوں گے، الیکشن کو چوری کرنے کی کوشش نہ کریں،

الیکشن کمیشن کے عملے کو اغوا کر کے بھی آپ ہار جاتے ہیں، عوام اور ان کے منتخب نمائندوں کے راستے میں نہ آئیں، اگر آزاد کشمیر میں شفاف اور غیر جانبدار انتخابات ہوئے تو (ن) لیگ اکثریت سے جیتے گی۔مریم نواز نے سوات میں پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں کوئی اختلاف نہیں ہے،

نواز شریف نے آزاد کشمیر کے الیکشن کی ذمہ داری مجھے سونپی ہے، میں الیکشن تیاریوں میں مصروف ہوں، سوات میں پی ڈی ایم کے جلسے میں میری جانب سے نمائندگی شہباز شریف نے کی، شہباز شریف میرے اور مسلم لیگ (ن) کے صدر ہیں، جہاں شہباز شریف ہوں وہاں ہماری ضرورت نہیں ہوتی۔

مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم نے بہت بڑے مقاصد حاصل کرلئے ہیں، پی ڈی ایم نے عوام کو باور کرایا کہ اس سے زیادہ نااہل حکومت نہیں آئی، قوم سب جان چکی ہے ان کی حقیقت سامنے آگئی ہے، پوری پی ٹی آئی آپس میں گتھم گتھا ہے، یہ حکومت جب جائے گی دوبارہ نہیں آئے گی، کیوں ڈیل ہوگی اور کس سیہوگی؟ کیا ہم پاگل ہیں کہ اتنی جدوجہد کرنے کے بعد ڈیل کر لیں گے، جب وقت آئے گا تو حساب کتاب ہوگا۔

حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ابھی مزید بڑھے گی: شاہد خاقان عباسی

/

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ابھی مزید بڑھے گی۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہمیں افغان عوام اور افغانستان کی خود مختاری کا خیال رکھنا چاہیے اور ہمیں افغان معاملات میں فریق نہیں بننا چاہیے۔ ہمیں افغانستان کی خودمختاری کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرنے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کا الیکشن بھی چوری ہوجائے گا تو دنیا میں ہماری کیا عزت رہے گی ؟سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے بنیاد الزامات لگانے کا سلسلہ جاری ہے اور میرے خلاف کیس یہ ہے کہ ایل این جی کی ضرورت نہیں تھی اور زبردستی پلانٹ لگایا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہر معاملے میں ناکام ہو گئی ہے جبکہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری سے لوگ پریشان ہیں لیکن مہنگائی ابھی اور بڑھے گی۔ ہم پر جو مقدمات ہیں ان کی سماعت کے لیے کیمرے لگائے جائیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومتی نااہلی کے باعث 6 دن ایل این جی بند کرنی پڑی جس کی وجہ سے پورا ملک بیٹھ گیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے حوالے کر دیں تو وہ بہتر چلا لے گا۔ ہزاروں ارب کے اسکینڈلز پر نیب خاموش بیٹھا ہوا ہے۔

چین نے نیا موسمیاتی سیٹلائٹ لانچ کردیا

/

جیوچھوآن:جدت ویب :چین نے شمال مغرب میں واقع جیوچھوآن سیٹلائٹ لانچ مرکزسے ایک نیا موسمیاتی سیٹلائٹ پیر کی صبح طے شدہ مدار میں بھیج دیاہے۔ سیٹلائٹ فینگ یون-3ای(ایف وائے-3ای) کو صبح 7بج کر 28منٹ پر بھیجا گیا۔

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

/

کوئٹہ: جدت ویب ڈیسک:ہزارگنجی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
ترجمان کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے دیگر اداروں کے ساتھ ملکر کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں کارروائی کی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوئے جب کہ دہشت گرد حساس تنصیبات کونشانہ بنائے جارہے تھے، دہشت گردوں کی شناخت کیلییانہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دو ہفتوں میں اسرائیل نے فلسطینیوں کے24 گھرمسمار کرڈالے

رام اللہ جدت ویب ڈیسک:اقوام متحدہ کے فلسطین میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے کے لیے قائم رابطہ دفتر نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے 24گھر مسمار کرکے دسیوں فلسطینیوں کو مکان کی چھت سے محروم کردیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کے لیے قابض حکام کی طرف سے حسب معمول غیرقانونی اور غیر مجاز کا بہانہ تراشا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ مکانات فلسطینیوں نے اسرائیلی حکام سے اجازت لیے بغیر تعمیر کیے تھے۔

سولین پروٹیکشن کے عنوان سے جاری کردہ رپورٹ میں 15 سے28 جون 2021 کے اعدادو شمار بیان کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان میں سے بعض مقامات زیرتعمیر تھے جب کہ بعض میں فلسطینی رہائش پذیر تھے۔ مکانات کی مسماری سے 11 بچوں سمیت 23 فلسطینی بے گھر ہوئے جب کہ 1200 کو بالواسطہ نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر متاثرین کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے نواحی علاقے مسافر یطا سے ہے۔ وہاں پر قابض انتظامیہ نے تین راستے اور پانی کی مرکزی پائپ لائن بھی تباہ کردی۔ تاکہ اس پانی سے یہودی آباد کاروں کو فائدہ پہنچایا جاسکے۔مسمار کی گئی 16 املاک میں 20 افراد رہائش پذیر تھے ان میں سے بیشتر سیکٹرسی اور باقی القدس سے تعلق رکھتے ہیں۔