Daily archive

July 04, 2021

ملکہ مسور :مسور کی دال بڑھتے وزن کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے ,مزید فوائد جانیئے

/

ویب ڈیسک ::مسورکی دال کو عام طور پر’ملکہ مسور ‘ بھی کہا جاتا ہے یہ انسانی خوراک کے لیے کاشت کی جانے والی نباتات میں سے ایک ہے جو قدیم زمانے سے خوراک کے طور پر مختلف طریقوں سے پکا کر کھائی جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق غذائیت کے لحاظ سے مسور کی دال میں 25 فیصد پروٹین، 60 فیصد کاربوہائیڈریٹس اور 12 فیصد رطوبت پائی جاتی ہے جبکہ اس دال میں فاسفورس اور پوٹاشیم بھی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔

فائبر، میگنیشیم اور فولیٹ سے مالا مال ہونے کی وجہ سے مسور کی دال ہماری قلبِ صحت کو بہتر بناتی ہے، میگنیشیم پورے جسم میں خون، آکسیجن اور غذائیت کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے۔ فولیٹ سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ مسور کی دال میں موجود فائبر کا مواد جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔مسور کی دال میں ضروری وٹامنز، اینٹی آکسیڈینٹ اور معدنیات کی وافر مقدار جسم کی قوت مدافعت کے نظام کی تشکیل میں معاون ہے۔ اینٹی آکسیڈینٹ آزاد ریڈیکلز کو تباہ کرنے میں مدد کرتا ہے اور ہماری قوتِ مدافعت کو مضبوط کرتا ہے۔

مسور کی دال بڑھتے وزن کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے کیونکہ یہ فائبر اور پروٹین سے مالا مال ہوتی ہے اور ان دو غذائی اجزاء کی وجہ سے ہمارا پیٹ زیادہ دیر تک بھرا ہوا رہ سکتا ہے، اس طرح بڑھتے وزن سے پریشان افراد کو بھوک کم لگے گی اور اُن کے وزن میں کمی آئے گی علاوہ ازیں مسور کی دال اینٹی آکسیڈینٹ کا ایک پاور ہاؤس ہے جو ہماری جِلد کے خلیوں کے نقصان کو مؤثر طریقے سے کم کرسکتا ہے مسور کی دال کھانے سے ہماری جِلد صاف اور نکھرتی ہے، ایکنی ختم ہوتی ہے اور ساتھ ہی جھریاں بھی ختم ہوتی ہیں۔

 

 

Red Lentils (Masoor Dal) Benefits | Lybrate

افغانیوں کو اپنی حفاظت کا طریقہ خود سیکھنا ہوگا، جوبائیڈن صحافی کے سوال پر بھڑک اُٹھے

///

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان سے متعلق سوال پر ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف پُرمسرت باتیں کرنا چاہتا ہوں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق وائٹ ہاو?س میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران صدر جوبائیڈن اُس وقت طیش میں آگئے جب ایک صحافی نے افغانستان میں دو دہائی سے زائد عرصے کی جنگ کے خاتمے اور امریکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق مسلسل تین سوالات کر ڈالے۔

اس موقع پر امریکی صدر نے قدرے تلخ لہجے میں کہا کہ افغانستان سے متعلق اب کسی اور سوال کا جواب دینا نہیں چاہتا۔ میں صرف ایسی باتیں کرنا چاہتا ہوں جو خوشی کا باعث ہوں۔

عید پر کورونا کی چوتھی لہر زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے، ماہرین طب

////

کراچی: جدت ویب ڈیسک:ڈاؤ یونیورسٹی کے مالیکولر پیتھالوجیسٹ پروفیسر ڈاکٹر سعید خان اور ماہرین طب نے کہا ہے کہ عیدالاضحی پر کووڈ19 کی چوتھی لہر زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے جب کہ چوتھی لہر۔عیدالاضحیٰ کے بعد جولائی کے اختتام پر نمودار ہوسکتی ہے۔

ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاؤاورخطرے کے حوالے سے پروفیسر ڈاکٹر سعید خان کا کہنا تھا کہ اس ویرینٹ میں تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت موجود ہے یہ ویرینٹ انسانی جسم میں اپنی نشوونما بہت تیزی سے کرتا ہے اوراپنی موجودگی کا شدت سے احساس دلاتا ہے یہ ویرینٹ برطانیہ، جنوبی افریقہ اوربرازیل کے مقابلے میں بہت زیادہ طاقتور ہے ڈیلٹا ویرینٹ سے محفوظ رہنے کے لیے مسلسل ماسک کااستعمال اورمکمل ویکسی نیشن لازمی ہے کیونکہ اس میں دہری جنیاتی تبدیلی ہے۔

پروفیسر سعید خان نے بتایا کہاگر چوتھی لہر نے شدت اختیار کی تو حالات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں اور اسپتالوں میں متاثرین کے شدید دباؤکا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، انھوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ہجوم میں جانے سے گریز کریں۔

عید قربان کے حوالے سے ان کا کہناتھاکہ جانوروں کی منڈیوں میں لاکھوں افراد کی آمدورفت ہوتی ہے جس سے اس بات کا قومی امکان ہے کہ یہ وائرس شدت اختیار کر سکتا ہے لہٰذا جانوروں کی منڈیوں میں غیرضروری جانے سے گریز کیاجائے، منڈی میں بچوں اور اہل خانہ کو ہرگزساتھ نہ لایا جائے، کیونکہ عیدقربان کے موقع پرجانورکی خریداری کے لیے لاکھوں افراد منڈیوں کا رخ کرتے ہیں۔

عامر خان کی کرن راؤ کو طلاق دینے کی اصل وجہ سامنے آگئی

ممبئی: سوشل میڈیا پر عامر خان اور کرن راؤ میں طلاق کی وجہ فاطمہ ثنا کو ٹھہرایا جا رہا ہے۔ بالی ووڈ اداکار عامر خان اور ان کی دوسری بیوی کرن راؤ نے 15 سالوں بعد علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد سے ہی ٹوئٹر پر اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کا نام ٹرینڈ کر رہا ہے۔

عامر خان اور فاطمہ ثنا نے 2016 میں فلم ’دنگل‘ میں ایک ساتھ کام کیا۔ ٹوئٹر صارفین کی جانب سے عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کو ایڈوانس میں شادی کی مبارکباد پیش کی جا رہی ہے، یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ عامر خان تیسری شادی فاطمہ ثنا شیخ سے کریں گے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا میں بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عامر خان اور کرن راؤ میں طلاق کی وجہ فاطمہ ثنا شیخ ہی ہیں۔ کرن راؤ فلم ’دنگل‘ کی کامیابی کے بعد سے عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ میں بڑھتی قربتوں کی وجہ سے کافی پریشان تھیں۔