Daily archive

July 02, 2021

ڈیٹوکس  کیا ہے ؟ کیوں ضروری ہے

/

ویب ڈیسک ::ڈیٹوکس  کیا ہے ؟ یہ عمل ایک یا دو دن کرنے سے مکمل نہیں ہو جاتا بلکہ صحت مندانہ عادتیں اپنانے سے جسم میں زہریلے مواد کو جمع ہونے سے روکا جا سکتا ہے۔

جسم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ’ڈیٹوکس‘ یعنی جسم میں سے نقصان دہ مواد کے اثر کو زائل کرنے کا عمل انتہائی اہم ہے۔اس زہریلے یا نقصان دہ مواد کو ’ٹاکسنز‘ کہا جاتا ہے ۔ قدررتی طریقے اپناتے ہوئے بھی ٹاکسنز کو جسم سے خارج کیا جا سکتا ہے۔

ڈیٹوکس غذاؤں کا استعمال:

جسم کو ڈیٹوکس کرنے سے تمام اعضاء کی کارکردگی بھی بہتر ہوتی ہے اور چہرے کی جلد بھی صحت مند ہوتی ہے۔

جسم کی بہتر کارکردگی کے لئے ضروری ہے کہ مناسب گھنٹوں کی نیند لی جائے، اس سے نہ صرف جسم کو توانائی ملتی ہے بلکہ ڈیٹوکس کا عمل قدرتی طور پر ممکن ہو سکے گا۔

پانی کا زیادہ استعمال:

زیادہ سے زیادہ پانی بھی جسم سے زہریلے مواد کو خارج کرتا ہے۔ پانی نہ صرف چہرے کی جلد بلکہ انسان کی مجموعی صحت کے لیے بہت ضروری سمجھا جاتا ہے۔ پانی کی بوتل ساتھ رکنے سے مناسب مقدار میں پینے میں مدد مل سکتی ہے۔

چینی کے استعمال سے نہ صرف وزن میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ کئی بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

جسم کو ڈیٹوکس کرنے کے لئے اپنی خوراک میں چینی، نمک، پراسیسڈ غذا اور جنک فوڈ کا استعمال کم سے کم کر دیں۔

ورزش کرنا:

باقاعدگی سے ورزش کرنا مجموعی صحت کے لئے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔

ورزش کرنے سے بھی انسانی جسم میں سے نقصان دہ مواد خارج کرنے میں مدد ملتی ہے جس سے کئی قسم کی بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

اسکے علاوہ اینٹی آکسیڈینٹس دراصل فری ریڈیکلز کے خلاف لڑتے ہیں۔

 ایسی خوراک استعمال کرنی چاہیے جن میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوں، جیسے بیریز، انگور، پیاز، لہسن، آم، پالک، شملہ مرچ اور ہربل چائے وغیرہ شامل ہیں۔

 

11 Benefits of Lemon Water Detox

. پاک فوج انفینٹری کو جدید ہتھیاروں اور خطوظ پر استوار کررہی ہے، آرمی چیف

//

ویب ڈیسک ::آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج انفینٹری کو جدید ہتھیاروں اور خطوظ پر استوار کررہی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنجاب ریجمنٹل سینٹر کا دورہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب ریجمنٹل سینٹر میں کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے۔

تقریب میں کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل (ر) شاہد بیگ مرزا بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں حاضر سروس، ریٹائرڈ افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔

آرمی چیف نے پنجاب ریجمنٹ کی آپریشنز میں اعلیٰ کارکردگی اور پیشہ وارانہ مہارتوں کی تعریف بھی کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاک فوج انفینٹری کو جدید ہتھیاروں اور خطوظ پر استوار کررہی ہے جبکہ  انفینٹری کو مستقبل کے خطرات کے پیش نظر ماڈرنائز تیار کررہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب ریجمنٹل سینٹر پہنچنے پر آرمی چیف کا نئے اور سبکدوش کرنل کمانڈنٹ نے استقبال کیا۔

 

فلک ناز نے اداکارہ صبا قمر کو لیڈی کرش قرار دیا۔

/

ویب ڈیسک ::پاکستان شوبز انڈسٹری کی ورسٹائل خوبرو اداکارہ صبا قمر اپنی اداکارانہ صلا حیتوں کے باعث نا صرف پاکستان  بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی کافی مقبول ہیں۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ فلک ناز بھی  صبا قمر کی اداکارانہ صلاحیتوں سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکی اور ان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں بھارتی اداکارہ فلک ناز نے صف اول کی  پاکستانی اداکارہ کو اپنا لیڈی کرش قرار دیا۔صبا قمر نے بھی بھارتی اداکارہ کے اس کمنٹ کو اپنی اسٹوری میں شیئر کیا ہے۔

امریکا کو اڈے نہیں دیں گے ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا صحافی کے سوال پر جواب

//

اسلام آباد :: پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں صحافی کے سوال پر جواب میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا امریکا کو اڈے نہیں دیں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل عسکری قیادت سےملاقات ہوئی۔ ملکی  سلامتی اور باہمی  دلچسپی کے امور پر تفصیلی  تبادلہ خیال ہوا۔

چیئرمین کمیٹی برائے قومی سلامتی اسد قیصر کی زیر صدارت اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی  لیفٹیننٹ جنرل  فیض حمید نے شرکا کو  اہم خارجہ امور ، داخلی سلامتی اور  اندرونی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی۔ تنازع کشمیر اور افغانستان کی حالیہ صورتحال پر جامع گفتگو ہوئی۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں اخلاص کے ساتھ نہایت مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔ افغانستان کی سرحد پر 90 فیصد باڑ کا کام مکمل کر گیا گیا۔ کسٹمز اور بارڈر کنٹرول کا بھی مؤثر نظام تشکیل دیا جا رہا ہے۔ پاکستان افغانستان میں عوام کی حقیقی نمائندہ حکومت کا ہر سطح پر خیر مقدم کرے گا۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان شریک نہ ہوئے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ، اپوزیشن لیڈر  سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزرا اور  چاروں وزرائے اعلیٰ نے اجلاس میں شرکت کی۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، بلاول بھٹو، سیاسی جماعتوں کے سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی نے بھی اجلاس میں  شرکت کی۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار اور قومی سلامتی اداروں کے سربراہان اجلاس میں خصوصی طور پر شریک ہوئے۔بریفنگ کے دوران سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں اراکین نے سفارشات پیش کیں۔ سیاسی و پارلیمانی قیادت نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Ayeza Khan has won the hearts of fans by playing the role of Malika-e-Tarannum Madam Noor Jehan.

Web Desk : Ayeza Khan is reportedly playing a role in her upcoming new project called ‘Geeti’, in which she is seen playing the role of Madam Noor Jehan. Ayeza Khan has won the hearts of fans by playing the role of Malika-e-Tarannum Madam Noor Jehan.

The actress shared her photos and wrote, “Geeti As Madam Noor Jehan”

غیرملکی ایئرلائن کا پاکستانیوں کیساتھ ناروا سلوک، ہزاروں پاکستانی دیارغیر میں پھنس گئے

//

اسلام آباد : غیرملکی ایئرلائن کا پاکستانیوں کے ساتھ ناروا سلوک ہزاروں پاکستانی دیارغیر میں پھنس کررہ گئے۔۔۔ پی ائی اے انتظامیہ نے قطر اور دبئی سے پاکستان کے مختلف شہروں کیلئے پروازیں بڑھانے کا عندیہ دیدیا۔

غیر ملکی ائیرلائنز کے ناروا سلوک پر ہزاروں پاکستانی رل گئے، ہزاروں پاکستانی ٹکٹوں کے مہنگے دام دینے کے باوجود قطر ، دبئی اور ترکی میں محصور ہوکررہ گئے۔ غیر ملکی ائیرلائنز نے بغیر اجازت نامے طلب کئے ریوینو کمانے کیلئے پروازیں بیچ دیں اور بعدازاں منسوخ کردیں۔

خلیجی خصوصا قطری اور ترکی کی ائیرلائنز نے پاکستانیوں کو کرونا کی تیسری لہر کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے پروازیں منسوخ کیں۔ 36000 پاکستانی صرف دوحہ میں ٹکٹیں ہونے کے باوجود پاکستان آنے کیلئے منتظر ہیں جبکہ ترکی میں مزید 12000 پاکستانی بھی وطن واپس آنے کیلئے بیتاب ہیں۔

حکومت پاکستان نے دیارغیر میں پھنسے شہریوں کو وطن واپس لانے کیلئے پی آئی اے کو ہدایات جاری کرنے پرغورشروع کردیا ہے۔ دوسری جانب پی ائی اے انتظامیہ نے دوحہ اور دبئی سے پاکستان کے مختلف شہروں کیلئے پروازیں بڑھانے اور بڑے جہاز لگانے کا بھی عندیہ دیدیا ہے۔

گرمی کے نئے ریکارڈ قائم، کئی ممالک میں پارہ پچاس ڈگری سے تجاوزکرگیا

//

ویب ڈیسک :: دوحہ: امریکا، یورپ، کینیڈا اور خلیجی ممالک اس وقت شدید گرمی کی لہر کا سامنا کر رہے ہیں اور نسبتاً سرد ماحول میں رہنے والے یورپی اور امریکی ممالک کےشہریوں کے لیے شدید گرمی ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہے۔
الجریزہ کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق کینیڈا 49 اعشاریہ 6 ڈگری، کویت 53 اعشاریہ2 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ دنیا کے گرم ترین مقامات میں شامل ہیں۔
دنیا میں سب سےزیادہ درجہ حرارت کیا ریکارڈ کیا گیا؟
دنیا میں آفیشلی سب سے زیادہ درجہ حرارت 1913 میں امریکی ریاست کیلی فورنیا کی ڈیتھ ویلی میں ریکارڈ کیا گیا تھا جو کہ 56 اعشاریہ 7 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ افریقا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 55 سینٹی گریڈ 1931میں تیونس کے شہر کیبیلی میں ریکارڈ کیا گیا، جب کہ ایشیا کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 54 ڈگری سینٹی گریڈ 2017 میں ایران میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔
جون کا مہینہ زمین کے شُمالی نِصف کُرہ کے متعدد ممالک میں گرم ترین مہینہ رہا ہے۔ کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں پارہ 50 ڈگری سے تجاوز کرنے سے 25 جون تک 486 اچانک اموات ریکارڈ کی گئیں۔ امریکا میں جاری ہیٹ ویو کی وجہ سے پاور لائنز پگھل گئیں اور ہائی ویز پر دراڑیں پڑ گئیں۔
22 جون کو کویتی شہر نیویسیب میں دنیا اور اس سال کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ جہاں پارہ 53 اعشاریہ2 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا۔ کویت کے پڑوسی ملک عراق میں یکم جولائی کو درجہ حرارت 51 اعشاریہ 6 ڈگری اور ایران میں 51 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
جون میں مشرق وسطی کے متعدد ممالک متحدہ عرب امارات، عمان اور سعودیہ عرب میں 50 ڈگری سے زائد ریکارڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ عموماًخلیجی ممالک میں موسم گرما میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جاتا ہے۔ لیکن اس سال گرمی نے نئے ریکارڈ قائم کیے۔
دنیا کے گرم ترین مقامات کے نقشے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس سال دنیا کے ہر ملک میں درجہ حرارت نے نئے ریکارڈ قائم کیے۔ کم از کم 23 ممالک میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر چلا گیا۔

اب اڑھائی کروڑ روپے سے زائد ٹیکس چھپانے والے کو ایف بی آر گرفتار کرسکے گا

//

اسلام آباد :: اڑھائی کروڑ روپے سے زائد ٹیکس چھپانے والے کو اب ایف بی آر گرفتار کرسکے گا۔ گرفتاری پینل کوڈ کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو اڑھائی کروڑ روپے سے زائد ٹیکس چھپانے والے کو اب باقاعدہ گرفتار کرسکے گا۔ اس حوالے سے بجٹ 2021 میں اختیارات دے دئیے گئے۔

دستاویز کے مطابق ایف بی آر کے افسران کو ٹیکس چھپانے کے شواہد جمع کرنے کے خصوصی اختیارات بھی ہونگے تاہم۔گرفتاری پینل کوڈ کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔جاری دستاویز کے مطابق شواہد پر مبنی دستاویزات جمع کرنے کے عمل میں ٹیکس افسران پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ سزاؤں میں پینلٹی، سرچارج اور قید کے ساتھ ٹیکس جمع کرانا شامل ہوگا۔ ان میں سے کوئی بھی سزا دینا اسپیشل جج کی صوابدید ہوگا۔

قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، حسن علی اور محمد رضوان اے کیٹگری میں پرموٹ

//

 ویب ڈیسک ::پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا، فاسٹ باؤلر حسن علی اور محمد رضوان کو اے کیٹگری میں پرموٹ کیا گیا۔

پی سی بی نے پاکستانی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ میں 3 کیٹگریز کے ساتھ ایمرجنگ کیٹگری بھی شامل کی ہے۔فاسٹ باؤلر حسن علی اور محمد رضوان کو کیٹگری اے میں پرموٹ کیا گیا۔ کیٹگری اے میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، حسن علی اورشاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔کیٹگری بی میں اظہرعلی ، فہیم اشرف ، فخر زمان ، فواد عالم ، شاداب خان اوریاسر شاہ شامل ہیں، کیٹگری سی میں عابد علی، امام الحق، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔محمد نواز، نعمان علی اور سرفراز احمد کو بھی سی کیٹگری میں شامل کیا گیا۔ شاہنواز دھانی، عمران بٹ اور عثمان قادر کو ایمرجنگ کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔