Daily archive

July 01, 2021

کینیڈا کے قدیم قبائلی باشندوں کے سابقہ بورڈنگ اسکول کے قریب سے مزید 182 بچوں کی قبریں دریافت

/

اوٹاوا: کینیڈا کے قدیم قبائلی باشندوں کے سابقہ بورڈنگ اسکول کے قریب سے مزید 182 بچوں کی قبریں دریافت ہوئی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے قدیم مقامی باشندوں کے قبائل میں سے ایک رہنما نے بتایا کہ برٹش کولمبیا میں قدیمی باشندوں کے بچوں کے لیے قائم ایک سابقہ مشنری اسکول کے قریب سے مزید 182 قبریں دریافت ہوئی ہیں۔

لوئر کوٹینے ہینڈ نے بتایا کہ کرین بروک کے قریب سابقہ سینٹ یوجینز مشن اسکول کے پاس سے لاشیں برآمد ہوئیں۔

کمیونٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ یہ اسکول 1913 سے 1970 تک چلتا رہا اور 2020 میں یہاں تلاش شروع کی گئی تھیواضح رہے کہ چند روز قبل بھی کینیڈا میں ایک سابقہ بورڈنگ اسکول کے قریب سے 751 لاشیں برآمد ہوئی تھیں جبکہ اس سے قبل بھی ایک بند اسکول کے احاطے سے 215 لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس بات کی تہہ تک جائیں گے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلائیں گے۔

 

Another mass grave of 182 children discovered at residential school in Canada

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، اربوں کا فائدہ، سونا 500 روپے مہنگا

//

کراچی : (ویب ڈیسک) ملک بھر میں مسلسل دو روز سستا ہونے والا سونا 500 روپے مہنگا ہو گیا۔ جبکہ سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔

فی تولہ سونےکی طرح دس گرام کی قدر 429 روپے اضافے کے بعد 93021روپے ہو گئی ہے۔تاہم چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا جس کے بعد قیمتیں بالترتیب 1410 روپے اور 1208.84 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

اُدھر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران 444.55 پوائنٹس کی تیزی ریکاڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 47800.57 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.94 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 13 کروڑ 99 لاکھ 77 ہزار 282 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 60 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

سینئر اداکار انور اقبال کراچی میں انتقال کر گئے

/

کراچی ۔ویب ڈیسک ::پاکستان ٹی وی کے سینئر اداکار انور اقبال کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔

ان کی عمر 70 برس سے زائد تھی، انور اقبال کا سب سے مشہور ڈرامہ شمع تھا جس میں انہوں جاوید شیخ اور غزالہ کیفی کے مقابل مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

انور اقبال نے بابر سمیت متعدد ڈرامہ سیریل،  سیریز اور لانگ پلے میں کام کیا۔ انہوں نے اردو اور سندھی زبان کے کئی ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ ڈرامہ سیریل ‘شمع’ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔وہ کافی عرصے سے علیل اور کراچی زیرعلاج تھے۔

ان کی نماز جنازہ عشاء کے بعد حسن اسکوائر پر بیت المکرم مسجد کراچی میں ادا کی جائے گی اور تدفین میوا شاہ قبرستان میں ہوگی۔

Veteran actor Anwar Iqbal unhappy with the breach of privacy, issues statement on health - Oyeyeah

نواک جوکووچ کی ومبلڈن اوپن ٹینس کے تیسرے راؤنڈ میں رسائی

/

ومبلڈن : ومبلڈن اوپن ٹینس میں اینڈی مرے اور نواک جوکووچ کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ نے ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں کوالیفائی کر لیا

سربیئن ٹینس اسٹار کا دوسرے راؤنڈ میں مقابلہ جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن سے ہوا، جوکووچ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دی۔

برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جرمنی کے آسکراوٹ کو شکست دی۔خواتین کیٹگری میں امریکا کی وینس ولیمز کو تیونس کی اونس جبیر نے شکست دے کر ایونٹ سے آؤٹ کر دیا۔

نئے مالی سال میں حکومت نے مقامی گاڑیوں پرعائد ٹیکسوں میں کمی کر دی

//

اسلام آباد:  نئے مالی سال میں حکومت نے مقامی گاڑیوں پرعائد ٹیکسوں میں کمی کر دی۔ مقامی گاڑیاں ڈیڑھ لاکھ روپے تک سستی ہونے کا امکان ہے۔

ہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر ڈھائی فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کر دی گئی۔ اس کے علاوہ ہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر سے سیلز ٹیکس ساڑے 4 فیصد کمی کے بعد ساڑے 12 فیصد کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے ہزار سے 3 ہزار سی سی کی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ڈھائی فیصد تک کم کی ہے۔

اب ہزار سے 2 ہزار سی سی کی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ڈھائی فیصد اور 2 ہزار 3 ہزار سی سی پر سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 5 فیصد کر دی گئی۔ مقامی کار ساز کمپنیاں ایک ہفتے کے دوران قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کرسکتی ہیں۔

امتحانات منسوخی کیلئے ایچ ای سی کے باہر احتجاج کرنے والے طلبہ گرفتار

//

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک:ملک بھر سے آئے طلبا کی بڑی تعداد نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلبا کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا۔
اس موقع پر کسی بھی ناخوش گوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ تعینات رہی۔ پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے متعدد طلبا کو حراست میں لے لیا۔طلبہ کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آن لائن پڑھایا گیا جس کی وجہ سے تیاری نہیں ہوئی، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ہمارا مطالبہ تسلیم کریں یا استعفی دیں۔

انسانی جسم کےلئے پوٹاشیم کیوں ضروری ہے؟

/

لاہور: دنیا بھر میں لاکھوں عورتیں پوٹاشیم کی کمی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے باعث ہلاک ہو جاتی ہیں۔ بہت کم خواتین اس کیمیکل کی جانب توجہ دیتی ہیں۔ کسی بھی عورت (اور مرد بھی) کے خون میں پوٹاشیم کی مقدار بہت کم ہو تو اسے میڈیکل ایمرجنسی سمجھا جاتا ہے۔

اول نمبر پر کمزوری اور تھکن کو رکھا گیا ہے۔ تھکن پوٹاشیم کی کمی کی پہلی علامت بھی ہو سکتی ہے۔ پوٹاشیم کی بدولت پٹھے اپنے مناسب سائز میں رہتے ہیں۔ کمی کی صورت میں پٹھوں کی (Contraction) متاثر ہوتی ہے۔ جو درد وغیرہ کا باعث بنتی ہے۔ یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ پٹھوں کے اندر ہی ایک خاص قسم کے خلیے دماغ کو پیغامات ارسال کرتے رہتے ہیں۔

پوٹاشیم کے بغیر یہ خلیے درست کام نہیں کر سکتے جبکہ خوراک سے غذائیت حاصل کرنے کی صلاحیت بھی کم ہو جاتی ہے جو تھکن کا باعث بنتی ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ پوٹاشیم کی کمی سے انسولین کی پیداوار میں کمی آ جاتی ہے جس سے خون میں شوگر کی مقدار بڑھنے لگتی ہے۔

پوٹاشیم کی کمی سے ہاضمہ بھی خراب ہو سکتا ہے کیونکہ یہ نظام انہضام میں موجود خلیوں کی پیغام رسانی میں بھی مدد دیتا ہے۔ اس کے سگنلز میں کمی سے خوراک ہضم کرنے کے عمل میں سستی پیدا ہو جاتی ہے جو قبض یا اپھارہ کا باعث بنتی ہے۔

آپ نے دیکھا ہوگا کہ کبھی کبھی دل کی دھڑکن اچانک تیز یا آہستہ ہو جاتی ہے۔ اس کا تعلق اینگزائٹی اور ذہنی دباؤ سے بھی ہوتا ہے۔ اگرچہ اس کی کئی وجوہات ہیں لیکن پوٹاشیم کی کمی بھی ان میں سے ایک ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ یہ کیمیکل ہمارے دل کی دھڑکن کو بھی متوازن رکھنے میں معاون بنتا ہے۔

اس کی کمی لرزش کا سبب بن سکتی ہے۔ اسے ’’paresthesia‘‘ کہا جاتا ہے۔ یہ شکایت ہاتھوں، بازوؤں اور پیروں میں پیدا ہو سکتی ہے۔ چونکہ یہ کیمیکل پھیپھڑوں کیلئے پھولنے اور سکڑنے کے سگنلز کے اجرا میں مدد دیتا ہے لہٰذا اس کی کمی سے یہ سگنلز کمزور پڑ جاتے ہیں۔ پھیپھڑوں کے پھولنے اور سکڑنے کا عمل متاثر ہونے سے سانس لینے میں دشواری پیدا ہوتی ہے۔سانسیں چھوٹی بھی ہو سکتی ہیں۔

اس کی کمی موڈ کو بدل سکتی ہے۔ جب بچوں کا موڈ خراب ہو تو ان میں پوٹاشیم کی کمی بھی ہو سکتی ہے۔ 20 فیصد دماغی مریضوں میں پوٹاشیم کی کمی بھی پائی گئی ہے۔اگر آپ صحت مند رہنا چاہتی ہیں تو اپنی خوراک میں پوٹاشیم کو نظر انداز مت کیجئے۔ ذیل میں دی گئی یومیہ مقدار کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی غذائوں کو ترتیب دیجئے۔

چھ ماہ تک کے بچوں کی ضرورت (400 ملی گرام) 7 تا 12ماہ کے بچوں کی ضرورت (860 ملی گرام ) 1 تا 3 سال کے بچوں کی ضرورت (2 ہزار ملی گرام) 4 تا 8 سال کے بچوں کی ضرورت (2300 ملی گرام ) 9 تا 13 سال کے لڑکوں کی ضرورت (2.5 ہزار ملی گرام ) 9 تا 13سال کی لڑکیوں کی ضرورت (2.3 ہزار ملی گرام ) 14 تا 18 برس کے لڑکوں کی ضرورت (3 ہزار ملی گرام ) 14 تا 18 برس کی لڑکیوں کی ضرورت (2.3 ہزار ملی گرام ) 19 برس سے زائد عمر کے مردوں کی ضرورت (3.4 ہزار ملی گرام ) 19 برس سے زائد عمر کی خواتین کی ضرورت (2.6 ہزار ملی گرام ) اور دوران زچگی مائوں کی ضرورت ( 2.6 تا 2.9ملی گرام ) ہے۔ اس ضرورت کاخیال رکھیے۔

اس کیمیکل کی دنیا میں کوئی کمی نہیں ہے۔ یہ نعمت اللہ تعالیٰ نے متعدد پھلوں اور سبزیوں میں عطا کی ہے۔ پوٹاشیم کیلوں، اورنج ، اخروٹ، ٹماٹروں، آلو، ساگ، گوبھی، شکر قندی، دہی، سویابین، بعض پھلیوں، دودھ اور گوشت (گائے، بکرے ، مرغی اور مچھلی) میں بھی پایا جاتا ہے۔

جہاں تک اس کے ممکنہ نقصانات کا سوال ہے تو پوٹاشیم کی اضافی مقدار کھانے سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی شکایت نہیں ملی۔

یہ تحریر عام معلومات کے لئے ہے (خصوصی تحریر: ڈاکٹر سعدیہ اقبال)

پاکستانی عوام کے دل میں چین کیلئے خاص جذبات ہیں ,کیسا ہی دباؤ کیوں نہ ہو، پاک چین تعلقات کبھی تبدیل نہیں ہوں گے، وزیراعظم

/

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں، کیسا ہی دباؤ کیوں نہ ہو، پاک چین تعلقات کبھی تبدیل نہیں ہوں گے۔ چین کو کمیونسٹ پارٹی کی 100سالہ سالگرہ پر مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے چینی میڈیا کو انٹرویو میں کہا، کرپشن کے خلاف چین کے اقدامات سے بہت متاثر ہوں، چین نے 700 ملین عوام کو غربت سے نکالا ہے، پاکستان اور چین کے درمیان میڈیا کے رابطوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا، اگلے ایک دو ماہ میں اپنے چین کے دورے کا بھی منتظر ہوں، سی پیک منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ، مغربی جمہوریت کسی بھی معاشرے کی ترقی کا بہترین راستہ ہے، جس معاشرے میں احتساب اور میرٹ ہو وہ کامیاب ہوتا ہے۔ چین کیساتھ  تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔

عمران خان نے کہا، کمیونسٹ پارٹی کا تربیت کا نظام کسی بھی جمہوریت سے بہتر ہے، ہمارے معاشرے اور مغربی جمہوریت کے نظام میں تبدیلی بہت مشکل ہے، چین کے ساتھ تعلقات انتہائی گہرے اور قریبی ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا، پاک چین تعلقات حکومتی سطح پرنہیں، عوام کی سطح پر بھی ہیں، چین ہر مشکل میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا، پاکستانی عوام کے دل میں چین کیلئے خاص جذبات ہیں۔

BTS Singer V’s Butter Concept Photo Is Reminding Fans Of Shah Rukh Khan

Web Desk :: BTS singer V aka Kim Taehyung reminds Bollywood fans of Shah Rukh Khan in his latest photo. Here’s what they had to say about the shot.

 

https://twitter.com/jagritinarula26/status/1410102016991326213

https://twitter.com/mamua_flaneur/status/1410137257126862855

https://twitter.com/BIGHIT_MUSIC/status/1409889414487150592