Daily archive

June 24, 2021

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

//

کراچی(ویب ڈیسک)ایک بار پھر ملک بھر میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ قدر 800 روپے گھٹ گئی۔

کون سی چیز آپ کے ہاتھوں کا رنگ گورا کر سکتی ہے؟ جانیں

/

کراچی ۔ویب ڈیسک ::آج کل دھوپ گرمی اور پسینے کی وجہ سے سب ہی لڑکیاں پریشان ہیں کیونکہ یہ ان کے چہرے اور ہاتھوں کی خوبصورتی کو متاثر کرتا ہے اور ان سے قدرتی نکھار چھین لیتا ہے، اس لئے آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں گورا رنگ اور خوبصورت چہرہ اور ہاتھ حاصل کرنے کا آسان طریقہ جو سستا بھی ہے اور آسان بھی۔

اسکن وائٹننگ ٹریٹمنٹ کا طریقہ

• تین چمچ چاول کا آٹا لیں۔

• آدھا کپ تازہ دودھ لیں۔

• اب اس کو کچھ دیر بھیگا رہنے دیں۔

• اب چاول کے آٹے اور دودھ کو اچھی طرح مکس کریں اور ماسک کی طرح چہرے اور ہاتھوں پر لگائیں۔

• 15 سے 20 منٹ لگا رہنے دیں پھر اسے ہلکے ہاتھوں سے رگڑ کر دھو لیں۔

• اس کو کم از کم ہفتے میں 3 مرتبہ دہرائیں اور پائیں گوری رنگت اور خوبصورت چہرہ۔

HOW CAN DONE: Excellence Hands Feet More Whitening Beauty Tips Urdu

اسلام آباد ہائیکورٹ: نواز شریف کی اپیلیں خارج، سزائیں بحال

//

اسلام آباد ۔ویب ڈیسک : اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی  اپیلیں خارج کر کے سزائیں بحال کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق پانامہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیلیوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیلیں خارج کر دی گئیں۔ ان کی سزائیں بحال ہو گئی ہیں، نواز شریف پہلے ہی عدالتی مفرور قرار دیئے جا چکے ہیں۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈویژن بینچ میں جسٹس عامر فاروق اور محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے فیصلہ سنایا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف واپس آئیں یا پکڑے جائیں تو اپیل بحالی کی درخواست دے سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس قانونی نکتے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا کہ نواز شریف کی غیر موجودگی میں ان کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں کو کیسے آگے بڑھایا جائے؟جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی احتساب عدالت سے سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔عدالتی معاون اعظم نذیر تارڑ نے مختلف عدالتی نظیریں پیش کیں اور کہا کہ اپیل بھی ٹرائل کا ہی تسلسل ہے، جیسے ملزم کی غیر موجودگی میں ٹرائل نہیں چل سکتا اسی طرح اپیل پر بھی سماعت نہیں ہو سکتی۔ کسی غیر حاضر شخص کا کیس میرٹ پر طے کر دیا جائے تو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے۔جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ اپیل کنندہ کے وکیل نہیں، عدالتی معاون ہیں۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا میں بیلنس دلائل دوں گا اور عدالت کی معاونت کروں گا۔ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب جہانزیب بھروانہ نے کہا کہ جن عدالتی فیصلوں کے حوالہ جات پیش کیے گئے وہ غیر موجودگی میں ٹرائل سے متعلق ہیں۔ یہاں معاملہ مختلف ہے کیونکہ ٹرائل نواز شریف کی موجودگی میں ہوا اور انہوں نے خود اپیلیں فائل کیں۔

انہوں نے استدعا کی کہ نواز شریف کی سزا کے خلاف دونوں اپیلیں خارج کی جائیں تاہم جو اپیل کنندگان مفرور نہیں اور کورٹ کے سامنے ہیں، عدالت ان کی اپیلیں سن سکتی ہے۔عدالت نے ایک موقع پر اعظم نذیر تارڑ کو کیس کی نوعیت پر بات کرنے سے روک دیا اور کہا ہمیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ اپیل کنندہ کون ہے؟ ہم کورٹ آف لا ہیں اور ہم نے صرف قانون کے مطابق چلنا ہے۔

Jemima Goldsmith Reacts To Imran Khan’s Controversial Statement

Web Desk ::Jemima Marcelle Goldsmith recently spoke up regarding Imran Khan’s controversial statement on a pertaining issue, rape.

Jemima highlighted her old tweet from 8th April and tweeted a concise but meaningful message. She expressed her sentiments with a simple, ‘Sigh’.

Earlier in April, she lashed out at the Prime Minister’s comments about rape and sexual abuse being linked to ‘vulgarity’.

روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں بڑی کمی

//

کراچی : (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں حیران کن حد تک بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہی روز کے دوران امریکی کرنسی 1 روپے 30 پیسے سستی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران سے ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، محض ایک ماہ کے دوران امریکی کرنسی پانچ روپے سے زائد مہنگی ہو گئی ہے۔ تاہم رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک روپے 30 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 158 روپے پرفروخت ہو رہا ہے۔دوسری طرف سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 85 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 158 روپے 53 پیے سے کم ہو کر 157 روپے 68 پیسے ہو گئی ہے۔

مزید برآں پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 61.84 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی اور انڈیکس 47 ہزار 962.54 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.13 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 15 کروڑ 82 ہزار 134 شیئرز کا کاروبار ہوا۔

نیٹو افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد خانہ جنگی کا خطرہ ہے، روسی وزیر دفاع

ماسکو جدت ویب ڈیسک:روسی وزیر دفاع سیر گئی شوئیگو نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی اوقیانوس تنظیم (نیٹو) افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد خانہ جنگی کا خطرہ ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق نیٹو پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیٹو 20 سال تک افغانستان میں رہا لیکن نہ تو وہاں امن قائم کرسکا اورنہ ہی مضبوط ریاستی ادارے قائم کرسکا۔

روس کے وزیر دفاع سیرگئی شوئیگو نے واضح طور پر کہا کہ آنے والے دونوں میں افغانستان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔وزیر دفاع شوئیگو نے کہا کہ یہ توقع کے بڑے پیمانے پر کی جارہی ہے کہ نیٹو افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں خانہ جنگی دوبارہ شروع ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نیٹو کے بعد افغانستان میں لوگوں کے معیار زندگی کے مسلسل خراب ہونے، بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور پڑوسی ممالک میں انتہا پسندی کے پھیلاؤ کے خدشات موجود ہیں۔روس کے وزیر دفاع نے کہا کہ روس نے افغانستان میں نیٹو افواج کی موجودگی کے دوران کئی مرتبہ افغانستان میں مربوط مربوط پالیسی اپنانے کا مطالبہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیٹو اتحاد سے روسیوں کی نفرت اس سے کہیں زیادہ ہے۔روس کے وزیر دفاع سیر گئی شوئیگو نے زور دے کر کہا کہ افغانستان کے حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں ں ے اس ضمن میں پیشرفت کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صلاحیتوں کو استعمال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

موسم گرما میں دھول مٹی اور پسینے سے چہرے پر بلیک اور وائٹ ہیڈز کا آموں سے علاج

/

کراچی ۔ویب ڈیسک ::چہرے پر نکلنے والے دانے انسان کو پریشانی کی کیفیت سے دوچار کردیتے ہیں، کیونکہ اس سے آپ کسی تقریب میں جانے یا دوستوں سے میل جول میں بھی بہت محتاط رہتے ہیں۔موسم گرما میں دھول مٹی اور پسینے سے چہرے پر بلیک اور وائٹ ہیڈز بن جاتے ہیں جو چہرے کو بے رونق بنا دیتے ہیں، تاہم اس مسئلے کو نہایت آسانی سے گھر میں حل کیا جاسکتا ہے۔

اگر آپ کے چہرے پر دانے نکلتے ہیں اور ان دانوں کے نشانات داغ دھبوں کی صورت میں نظر آتے ہیں تو درج ذیل نسخے کی مدد سے آپ اس پریشانی سے چھٹکارا حاصل کر سکتی ہیں۔

اجزاء

ایک چائے کا چمچ آم کا گودا
آدھا چائے کا چمچ جائفل کا پاؤڈر
ایک چائے کا چمچ پام کے پتوں کا رس

ترکیب :

ان تمام اجزاء کو اسی ترتیب سے ایک چھوٹے سے باؤل میں مکس کریں اور اس کا پیسٹ بنا لیں،ڈاکٹر ام راحیل نے بتایا کہ یہ نسخہ چہرے کئے دانوں اور اس کے دھبوں کو ختم کرنے کیلئے بہترین دوا ہے کیونکہ اس کے استعمال سے یہ شکایت بالکل ختم ہوجاتی ہےانہوں نے کہا کہ اگر دانے زیادہ نکلتے ہیں تو اسے روز لگائیں بصورت دیگر ہفتے میں تین دن استعمال کریں اس کے لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ اسے چہرے پر اچھی طرح لائیں اور تقریبا! 20 منٹ بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔

 ڈاکٹر بتول نے اس کی نہایت آسان ترکیب بتائی۔انہوں نے بتایا کہ آموں کے موسم میں جب ہم زیادہ آم کھاتے ہیں تو جلد کی ری جنریشن ہوتی ہے جس سے بلیک اور وائٹ ہیڈز مزید نمایاں ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آم کے گودے اور دہی کو ملا لیں اور اس سے چہرے کی کلینزنگ کریں، 10 منٹ تک مساج کریں، اس سے چہرے کے چھپے ہوئے بلیک اور وائٹ ہیڈز بھی اوپر آجائیں گے۔اس کے بعد آم کا گودا لیں، اس میں جیلاٹن اور ایک چمچ میٹھا سوڈا شامل کریں، اور اسے ماسک کی طرح 10 منٹ تک لگائیں۔اس کے بعد اسے اتاریں اور صاف پانی سے چہرہ دھو لیں۔ چہرے کے تمام بلیک اور وائٹ ہیڈز غائب ہوجائیں گے۔

How to remove Blackheads and whiteheads – SassiliciousMango Face mask and its amazing benefits – Daily The Azb

امریکہ، ایران پر عائد کردہ 1040 پابندیاں ہٹانے پر رضامند

تہران جدت ویب ڈیسک:امریکہ، ایران پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں عائد کردہ 1040 پابندیاں ہٹانے پر رضامند ہو چکا ہے۔

اسرائیل کے مؤقر انگریزی اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل اور عالمی میڈیا کے مطابق اس بات کا دعویٰ ایران کے سابق صدر حسن روحانی کے چیف آف اسٹاف محمود وائزی نے کابینہ اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت میں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن تیل، شپنگ اور انشورنس سیکٹرز سمیت دیگرعائد کردہ پابندیاں اٹھانے پر رضامند ہے۔ ایران کی جانب سے ویانا میں ہونے والی بات چیت کا حصہ رہنے والے محمود وائزی کے مطابق امریکہ نے ایران کے متعدد اہم افراد پر عائد کردہ پابندیاں بھی ہٹانے پہ آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

امریکہ کی جانب سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں ایران کی کئی اہم شخصیات کو بلیک لسٹ قرار دیا گیا تھا۔

امریکی پابندیوں کا اطلاق ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای پر بھی ہوا تھا۔محمود وائزی کے مطابق طے پانے والے معاہدے کے تحت امریکہ، ایران پر سابقہ دور حکومت میں عائد کی جانے والی 1040 پابندیاں اٹھا لے گا۔

ایتھوپیا میں پْرہجوم بازار پر فضائی بمباری، 80 افراد ہلاک اور 43 زخمی

تیگرائے جدت ویب ڈیسک:افریقی ملک ایتھوپیا میں ووٹ گننے کا عمل جاری ہے تاہم اس دوران ایک مصروف بازار میں فضائی بمباری کے نتیجے میں 80 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں انتخابی عمل کے دوران ایک بڑے اور مصروف بازار پر فضائی بمباری بھی کی گئی تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا بمباری کس نے کی۔اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ فضائی بمباری میں 80 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک 30 لاشیں لائی گئی ہیں جب کہ جائے وقوعہ پر درجن سے زائد ایمبولینسیں ہلاک اور زخمی افراد کو ہسپتال لانے کے لیے انتظامیہ جنگجو گروپ سے مذاکرات میں مصروف ہے۔

اقوام متحدہ کے حکام نے بھی نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ دو گروہ کے درمیان جنگ جاری ہے اور حملے کی جگہ تک ریڈ کراس کی ایمبولینسوں کو رسائی نہیں دی جارہی ہے۔