Daily archive

June 23, 2021

.وزیراعظم نے سیکیورٹی معاملات سے متعلق خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی

//

اسلام آباد : وزیراعظم  عمران خان نےسیکیورٹی معاملات سے متعلق خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ، کمیٹی میں وزیر داخلہ شیخ رشید ،وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی شامل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نےوزیراعظم کا استقبال کیا۔

ماہرین نے خبردار کردیا,آکسیجن کی کمی کا خدشہ

/

بیجنگ : چینی محققین نے آکسیجن کی سطح میں کمی کے باعث عوام کی صحت اور پائیدار ترقی کی راہ میں رکاوٹ کا خدشہ ظاہر کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کی لانژو یونیورسٹی کی تحقیقاتی ٹیم نے دس سے زیادہ آبادی والے 391 ممالک کا جائزہ لینے کے بعد کہا ہے کہ 2001 سے 2015 کے دوران کل سطح زمین کے3.8 فیصد پرمحیط دنیا کے شہری علاقوں میں آکسیجن کی کل کھپت کا تقریباً 39 فیصد رہی۔

چینی تحقیق کاروں کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق پچاس لاکھ سے زائد آبادی والے 75 فیصد شہروں میں آکسیجن انڈیکس 100 فیصد ہے۔تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑے شہروں میں توسیع قدرتی وسائل کی کھپت میں اضافے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی نظام کو بھی غیر مستحکم کرتی ہے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل ماہرین نے ایک تحقیقاتی مطالعے میں پیش گوئی کی ہے کہ ایک ارب سال کے عرصے میں ماحولیاتی آکسیجن کی سطح میں انتہائی کمی آ جانے سے زمین کی زیادہ تر زندگی کا خاتمہ ہو جائے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آکسیجن میں شدید کمی (Deoxygenation) دراصل سورج سے بڑھتی ہوئی توانائی کے بہاؤ کے نتیجے میں ہوگا، کیوں کہ اس سے زمین مزید روشن ہو جائے گی، اس کی سطح کے درجہ حرارت میں اضافہ ہو جائے گا اور فوٹو سنتھیسز (ضیائی تالیف) میں کمی آ جائے گی۔

سعودی عرب میں حج کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں

ریاض جدت ویب ڈیسک: سعودی عرب میں حج کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، عازمین کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے بتایاکہ مقدس مساجد کی انتظامیہ نے رواں سال حج سیزن کی تیاریاں مکمل کیں، عازمین حج کو اس مرتبہ ماضی کے مقابلے میں مزید بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے منی، عرفات اور مزدلفہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وزارت حج وعمرہ مناسک حج کی ادائیگی آسان اور محفوظ بنانے کے لیے بہترین انتظامات کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ عازمین اور زائرین کو پیش آنے والے مشکلات دور کرنے کے لیے ہرممکن کوششیں کی گئی ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تمام تیاریاں مکمل ہیں اس بار زیادہ کوشش کی گئی ہے کہ کسی بھی قسم کی پریشانیاں پیش نہ آئیں، ہر حاجی کو صحت مند ماحول مہیا کیا جائے گا، تمام افراد کو ایس او پیز پر عمل لازمی کرنا ہوگا۔

فحاشی پھیلانے اور انسانی اسمگلنگ کے الزامات میں پانچ ٹک ٹاکرز کو قید

قاہرہ جدت ویب ڈیسک:مشرق وسطی ملک مصر کی عدالت نے فوجداری مقدمے میں دو معروف خاتون ٹک ٹاکرز سمیت مجموعی طور پر 5 ٹک ٹاکرز کو ملک میں فحاشی پھیلانے اور انسانی اسمگلنگ کے الزامات میں قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔

مصری ویب سائٹ کے مطابق قاہرہ کی عدالت نے نوجوان ٹک ٹاکر حنین حسام اور مواضہ العظام سمیت دیگر تین خواتین کو قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔

عدالت نے حنین حسام کو 10 سال جب کہ مواضہ العظام کو دیگر تین خواتین کے ہمراہ 6 سال قید کی سزا سنائی جب کہ تمام ملزمان کو 2 لاکھ مصری پاونڈ جرمانے کی سزا بھی دی گئی۔

اسی حوالے سے مصری ویب سائٹ نے بتایا کہ تمام ٹک ٹاکرز کو ابتدائی طور پر گزشتہ برس جولائی میں گرفتاری کے بعد جیل بھیج دیا گیا تھا اور بعد ازاں ان کے خلاف ملک میں فحاشی پھیلانے، لڑکیوں کو آن لائن جنسی لذت فراہم کرنے اور انسانی اسمگلنگ جیسے الزامات کے تحت قانون کارروائی شروع کی گئی تھی۔

دنیا بھر میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں اضافہ ہوا، اقوام متحدہ

نیویارک جدت ویب ڈیسک:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 47 ویں اجلاس کے آغاز پر دنیا بھر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے میں ایک خصوصی رپورٹ پیش کی گئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس رپورٹ میں کہاگیاکہ چین، روس، بیلاروس، ایتھوپیا اور میانمار میں صورت حال سنگین ہوتی جا رہی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق حالیہ کچھ برسوں کے دوران دنیا بھر میں انسانی حقوق کی حفاظت کے لیے کی جانے والی کوششوں کو دھچکا لگا ہے۔

رپورٹ میں انسانی حقوق کی حفاظت کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

بائیڈن سے ملاقات، سفارتی تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوا ہے، ترک صدر

انقرہ جدت ویب ڈیسک:ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن سے ان کی حالیہ ملاقات سے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں ملکوں کے مابین مختلف سیاسی اور علاقائی امور پر اختلافات کے باوجود ترک رہنما نے ملاقات کے بعد باہمی تعلقات میں بہتری کی امید ظاہر کی ہے۔

دونوں رہنماوں نے گزشتہ ہفتے برسلز میں نیٹو سربراہی کانفرنس کے دوران ملاقات کی تھی۔ تاہم مبصرین کے مطابق ایردوآن کے مثبت تبصروں کے باوجود دونوں ممالک کے مابین مختلف سیاسی اور علاقائی امور پر گہرے اختلافات اب بھی موجود ہیں۔

ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر تکنیکی لوازمات پورے کر دیئے، اب پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

//

اسلام آباد: : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ دیکھتے ہیں کہ اجلاس میں کیا فیصلہ ہوتا ہے۔ پاکستان کو مزید گرے لسٹ میں رکھنا نامناسب ہو گا، پاکستان نے عالمی رائے اور قومی مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے اہم فیصلے کیے، دیگر ممالک کو اعتماد میں لیا، جو قانون سازی درکار تھی وہ ہم نے کی۔  پاکستان نے منی لانڈرنگ روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے، ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر تکنیکی لوازمات پورے کر دیئے، اب پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہے جس کی اجازت نہیں ملنی چاہیئے۔  پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے، گرے لسٹ کا تحفہ ہمیں ورثے میں ملا، ہماری حکومت آنے سے پہلے پاکستان گرے لسٹ میں جا چکا تھا۔

ہم پناہ گزینوں کی مطلوبہ مدد نہیں کر رہے ہیں، انجلینا جولی

جدت ویب ڈیسک: انجلینا کا کہنا ہے کہ انہیں دنیا بھر میں اس وقت نقل مکانی کی صورت حال کے حوالے سے گہری تشویش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہم پناہ گزینوں کی ان کے گھروں کو واپسی کے واسطے حل یا ان کے میزبان ممالک کی سپورٹ کے لیے جو کچھ کر سکتے ہیں، اس کا آدھا بھی نہیں کر رہے۔ انجلینا نے زور دیا کہ بورکینا فاسو جیسے ممالک کی سپورٹ کی جائے جو پناہ گزینوں کی میزبانی انجام دے رہے ہیں۔

ہالی وڈ اداکارہ اتوار کی شام ہیلی کاپٹر کے ذریعے مذکورہ کیمپ پہنچی تھیں۔ ان کے ہمراہ بورکینا فاسو کے وزیر خارجہ ایلفا بیری بھی تھے۔ واضح رہے کہ ہر سال 20 جون کو پناہ گزینوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔اس کیمپ میں پناہ گزینوں کی تعداد 9000 تک پہنچ گئی تھی۔

مارچ 2020 میں کیمپ کے سیکورٹی مرکز پر نئے حملے کے بعد سابقہ حملوں سے بچے ہوئے پناہ گزین فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ اس کے نتیجے میں گوڈیبو کیمپ کو بند کر دیا گیا۔تاہم دسمبر 2020 سے بورکینا فاسو کے حکام اور اقوام متحدہ کے کمیشن نے پناہ گزینوں کو ایک بار پھر اس کیمپ میں واپس لوٹا دیا۔

اس سے قبل مزید عسکری نفری تعینات کر کے کیمپ کی سیکورٹی کو مضبوط بنایا گیا۔اقوام متحدہ کے کمیشن کے مطابق دسمبر 2020 سے جون 2021 کے درمیان 11 ہزار کے قریب افراد بورکینا فاسو کے شمال میں واقع شہروں سے گوڈیبو کیمپ میں واپس آئے۔