Daily archive

June 22, 2021

سجل علی پاکستان کی خوبصورتی میں کھو گئیں

کراچی جدت ویب ڈیسک: اداکارہ سجل علی کی جانب سے سوشل میڈیا پر پاکستان کے جنوبی علاقوں کی خوبصورتی کی تعریف کی گئی ہے۔

اداکارہ سجل علی کی جانب سے لولو سر جھیل، ناران کی تصویر اپنے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ہے۔سجل علی نے اپنے وہاں ہونے سے متعلق تو معلومات چھپائی ہیں مگر جنوبی علاقوں کے نظاروں کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکیں۔

سجل علی نے ایک خوبصورت نظارے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’میرا خوبصورت پاکستان۔‘

بشریٰ انصاری کا شائستہ لودھی کو بڑی اسکرین پر قسمت آزمائی کا مشورہ ؍

لاہور جدت ویب ڈیسک:سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ شائستہ لودھی نے اداکاری کے میدان میں جس طرح اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے وہ نا قابل یقین ہے۔

میں نے انہیں ایک اچھے میزبان اورڈاکٹر کے طو رپر دیکھا تھا لیکن ان میں اداکاری کی کس قدر صلاحیتیں موجود ہیں وہ مجھ پر اب آشکارہوئی ہیں۔

ایک انٹرویو میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ ڈرامہ سیریل ”پردیس“میں شائستہ لودھی نے جس قدر عمدہ اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تحسین ہے، انہیں بڑی اسکرین پر بھی قسمت آزمائی کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ جونیئرز کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ ان کے کام کی تعریف کی جائے تاکہ وہ مزید لگن اور محنت سے کام کریں۔

سارہ علی خان نے سشانت سنگھ راجپوت کو اپنا استاد قرار دیدیا

ممبئی جدت ویب ڈیسک:بالی ووڈ اداکارہ اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے کہا ہے کہ آنجہانی سشانت سنگھ راجپوت نے انھیں اداکاری کے ہر پہلو سے آگاہ کیا اور انھیں سکھایا۔

سارہ نے اپنے ساتھی اداکار کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے ماضی کے جھرونکو میں جھانکتے ہوئے سشانت سنگھ کو خراج تحسین پیش کیا اور انھیں اپنا استاد قرار دیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں سارہ نے کہا کہ وہ یہ بات پہلے بھی کہہ چکی ہیں اور دوبارہ کہیں گی کہ ہندی فلموں میں اداکاری کے حوالے سے میں نے جو کچھ سیکھا وہ مجھے سشانت سنگھ راجپوت نے سکھایا اور میں اسے اپنے لیے ایک اعزاز اور باعث فخر بات سمجھتی ہوں۔

سارہ علی خان نے مزید کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انھیں فلم کیدارناتھ میں کام کا موقع ملا، یہ میرے لیے نمایاں تھا۔

یاد رہے کہ سارہ نے اپنا بالی ووڈ کیریئر ابھیشک کپور کی ہدایت کاری میں 2018 میں بننے والی فلم کیدارناتھ میں کام سے کیا تھا اور اس میں ان کے ساتھ سشانت سنگھ راجپوت نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

باقاعدگی سے یوگا کرنا صحت کےلئے بہترین ہے ،ماہرین

/

ویب ڈیسک :: دنیا بھر میں یوگا کو خاص اہمیت حاسل ہے ۔۔یوگا سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب قابو پانا اور متحد کرنا ہے۔ بدھ مت اور ہندو مذہب میں یوگا جسم اور سانس کی ورزشوں اور مراقبے کا مرکب ہے۔

اس عمل کو اپنے نفس پر قابو پانے اور صحت مند رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق یوگا جسمانی اور نفسیاتی ورزش کا طریقہ ہے جو انسانی صحت پر خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے۔یوگا ایک ایسی ورزش ہے جو جسم کے تمام افعال کو بہتر بناتی ہے اور ذہنی و نفسیاتی صحت پر بہترین اثرات مرتب کرتی ہے۔

باقاعدگی سے یوگا کرنا طویل عمر تک جوان، متحرک اور صحت مند رکھتا ہے۔ایک امریکی تحقیق کے مطابق گہری سانسوں کی یوگا مشق جو گہری سانس اندر کھینچ کر آہستگی سے باہر چھوڑ کر کی جاتی ہے، سے ذہنی دباؤ سے چھٹکارہ ممکن ہے۔یہ مشق دماغ میں موجود اسٹریس ہارمون کو کم کر کے موڈ کو خوشگوار بناتی ہے اور ذہن کو پرسکون رکھتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یوگا طبیعت میں چستی، توانائی میں اضافہ اور ذہنی صحت کے ساتھ جسمانی صحت کو بہتر کرتی ہے تاہم اس کے فوائد اسے باقاعدگی سے اپنا کر ہی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ سنہ 2015 میں بھارت نے یوگا کے فوائد کو اجاگر کرنے کے لیے اس کا عالمی دن منانے کی درخواست کی تھی جسے منظور کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے 21 جون کو یوگا کا عالمی دن قرار دیا تھا

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 23 جون کو روانہ ہوگی

/

کراچی جدت ویب ڈیسک:پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 23 جون کو روانہ ہوگی۔

شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈیز کے دورے پر مجموعی طور پر 14میچز کھیلے جائیں گے، پاکستانی اسکواڈ 23 جون کو لاہور سے انٹیگا روانہ ہوگا،

ویسٹ انڈیز پہنچنے پر تمام اسکواڈ ارکان کی پانچ روز میں 2 مرتبہ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی، اس دوران یہ تمام ارکان روم آئسولیشن میں رہیں گے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مایہ ناز بلے باز یونس خان اور پی سی بی کی راہیں جدا ہوگئیں

/

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ یونس خان جیسی قد آور اور تجربہ کار شخصیت کو کھونا افسوسناک ہے، فریقین نے مشاورت کےبعد باہمی اتفاق رائے سے راہیں جداکرنےکا فیصلہ کیا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مایہ ناز بلے باز یونس خان اور پی سی بی کی راہیں جدا ہوگئیں ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پی سی بی اور یونس خان نے باہمی اتفاق رائے سے راہیں جدا کرلی ہیں، یونس خان گذشتہ سال نومبر میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے منسلک ہوئے تھے۔۔وسیم خان نے کہا کہ مختصر دورانیہ کے لیےیونس خان کی خدمات کا اعتراف کرتےہیں، امید ہے کہ یونس خان اپنے تجربے،قابلیت کےتبادلےکیلئےمستقبل میں پی سی بی کو دستیاب ہونگے۔پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں معاملے پر مزید کسی بھی تبصرے سے گریز کرنے پر اتفاق کیا گیا، اس فیصلے کے بعد دورہ انگلینڈ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کو بیٹنگ کوچ کی خدمات میسر نہیں ہونگی تاہم دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے یونس خان کے متبادل کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ 25 جون سے 20 جولائی تک شیڈول ہے، اس دورے میں تین ایک روزہ میچز اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، قومی کرکٹ ٹیم 21 جولائی کو ویسٹ انڈیز روانہ ہونگی ، جہاں اسے 24 اگست تک 5 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں۔یونس کی زیر قیادت پاکستان نے ٹی20 ورلڈ کپ 2009یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو 2022 کے ٹی20 ورلڈ کپ پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقررکیا تھا، کرکٹ کے 118 ٹیسٹ میچز میں 10 ہزار 99 رنز بنانے والے یونس خان پاکستان کی جانب سے کھیل کے سب سے طویل فارمیٹ میں 34 سنچریوں کی مدد سے 10 ہزار رنز بنانے والے واحد بلے باز ہیں جبکہ 265 ایک روزہ میچز میں 7 ہزار 249 اور 25 ٹی20 میچز میں 442 رنز اسکور کیے۔ کا چیمپیئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا جہاں فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دی تھی۔

‘سندھ کی عوام نے مینڈیٹ دیا,وفاقی حکومت سندھ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ، شہباز گل

//

کراچی :: معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا ہے وفاقی حکومت سندھ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

شہباز گل نے گورنرہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پنجاب حکومت نے اپنے ٹیکس اہداف پورے کیے لیکن سندھ  حکومت اپنا ٹیکس ہدف حاصل نہیں کر سکی۔ جوحال انہوں نے کیا ہے اس طرح تو ڈاکو چور بھی ملک کو نہیں لوٹتے۔ بلاول بھٹو سندھ میں وفاق کو مس کر رہےہیں تو پہلے اپنی نااہلی تسلیم کرتے ہوئے درخواست دیں۔ وفاق سندھ کو ٹیک اوور کر لے گا اور کام بھی کروا دے گا۔شہباز گل نے کہا کہ سندھ کے اسپتالوں میں گدھے بندھے ہوئے ہیں۔ اسکول بند ہیں۔ ایک سو پچپن ارب کی اسکیمیں دیں اور سو ارب خرچ کئے۔ ایک سو بتیس ارب ہیلتھ کے لئے رکھے گئے لیکن کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہیں ہے۔  انہوں نے سوال کیا کہ سندھ کا پیسہ سندھ کے عوام پر کیوں نہیں لگایا جاتا۔ آیان علی ایکسپریس خالی بیگ بھرے ہوئے بیگ لے جاتی تھی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ سندھ میں جاگیرداروں سے زرعی ٹیکس صرف اکسٹھ کروڑ جمع کیا جبکہ صرف کراچی میں  ٹریفک چالان کی مدد میں پچیاسی کروڑ روپے جمع ہوئے۔شہباز گل نے کہا کہ ویکسین خریدنے کی اجازت نہ دینے کی بات جھوٹ ہے۔ سندھ کو کورونا ویکسین خریدنے کی پوری اجازت ہے۔

انگلینڈ اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 27 جون کو کھیلا جائے گا

/

برسٹل جدت ویب ڈیسک:انگلینڈ اور بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 27 جون کو برسٹل میں کھیلا جائیگا۔

شیڈول کے مطابق سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 30 جون کو ٹونیٹن جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے3 جولائی کو ووسٹر میں کھیلا جائے گا۔

ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 9 جولائی سے شروع ہو گی۔

یا درہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا واحد ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا تھا، ون ڈے سیریز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کے فرائض متھالی راج انجام دیں گی جبکہ انگلینڈ کو ہیتھر وائٹ لیڈ کر رہی ہیں۔

جو کچھ بھی ہوں صرف اپنے والد کی وجہ سے ہوں،بابر اعظم

ابو ظہبی جدت ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دْنیا کے نمبر ون بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ آج صرف اپنے والد کی وجہ سے کامیابی اور شہرت کے اس مقام پر موجود ہیں۔

بابر اعظم نے فادرز ڈے کے موقع پر مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے والد کے ہمراہ اپنی پْرکشش تصویر شیئر کی جس کے ساتھ ہی اْنہوں نے اپنے والد کے لیے محبت بھرا پیغام بھی درج کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے لکھا کہ میں آج صرف اپنے والد کی وجہ سے اس مقام پر موجود ہوں۔اْنہوں نے لکھا کہ میں اپنے والد کی وہ تمام مشکلات اور کاوشیں کبھی نہیں بْھول سکوں گا جو اْنہوں نے مجھے بہتر زندگی فراہم کرنے کے لیے کیں۔

بابر اعظم نے لکھا کہ میرے والد نے ہی مجھے اپنے خوابوں کی پیروی کرنے اور اسے پورا کرنے کا راستہ دکھایا۔انہوں نے لکھا کہ میں دْنیا کی ہر شے سے بڑھ کر اپنے والد سے پیار کرتا ہوں۔