Daily archive

June 21, 2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ آذربائیجان، آذری صدر نے استقبال کیا

//

باکو : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دورہ آذربائیجان پر ہیں۔ آذری صدر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

پاکستان میں آذربائیجان کے سفارتخانے کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دورہ آذربائیجان پر ہیں۔ آذری صدر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آذربائیجان کے صدر اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔

COAS General Bajwa reaches Azerbaijan on official visit Tweet Share WhatsApp Pakistani Chief of Army Staff (COAS) General Qamar Javed Bajwa Monday reached Azerbaijan on an official visit. Ad According to international media, General Bajwa was ...

گرمی دانوں کی وجوہات اور ان سے نجات پانے کا آسان طریقہ ۔

/

کراچی ۔ویب ڈیسک :: گرمی دانوں کا تعلق شدید گرمی سے ہوتا ہے جب دھوپ کی تپش لگتی ہے تو ہمیں چبھن سے محسوس ہونے لگتی ہے بعض لوگ گرمی کی شدت کو برداشت نہیں کرپاتے ہیں ایسی صورت حال میں گرمی دانے نکلتے لگتے ہیں۔گرمی ﮐﮯ ﻣﻮﺳﻢ ﻣﯿﮟ ﻧﮑﻠﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﮔﺮﻣﯽ ﺩﺍﻧﮯ ﺑﮍﯼ ﭘﺮﯾﺸﺎﻧﯽ ﺍﻭﺭ ﺗﮑﻠﯿﻒ ﮐﺎ ﺑﺎﻋﺚ ﺑﻨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺧﺼﻮﺻﺎً ﺧﻮﺍﺗﯿﻦ اور بچے ﺍﺱ ﻣﺴﺌﻠﮯ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﻧﻈﺮ ﺁتے ہیں۔

حکیم شاہ نذٰیر کے مطابق خاص طور پر بچوں میں گرمی دانے زیادہ نکلتے ہیں، بعض لوگوں کے پسینے میں تیزابیت کی وجہ سے بھی گرمی دانے نکلنے لگتے ہیں۔

گرمی دانوں سے نجات کے لیے گھر میں پاؤڈر بنانے کا طریقہ

انہوں نے بتایا کہ گرمی دانوں سے نجات کے لیے آپ گھر میں بھی پاؤڈر بناسکتے ہیں، ایک پاؤ سفیدہ کاشگری لیں اس میں دس گرام ست پودینہ ڈال دیں اور اس کو مکس کرلیں پاؤڈر تیار ہوجائے گا۔حکیم شاہ نذیر کا کہنا تھا کہ پاؤڈربنانے کے لیے یہ دونوں چیزیں پنساری کی دکانوں پر باآسانی دستیاب ہوتی ہیں۔

گرمی دانوں سے بچاؤ کی غذائیں

انہوں نے کہا کہ گرمی دانوں سے بچاؤ کے لیے پانی کا استعمال زیادہ کیا جائے ہر آدھے گھنٹے بعد ایک گلاس پانی پئیں اور تربوز، خربوزے اور جامن بھی استعمال کرنے چاہئیں۔ایکنی سے متعلق بتاتے ہوئے حکیم شاہ نے کہا کہ جن لوگوں کو ایکنی نکل رہی ہوتی ہے وہ نیم کے تازہ پتے لے کر انہیں پانی میں ڈالیں اور اس سے نہا لیں ایکنی سے نجات مل جائے گی۔

Windows 11:Microsoft will reveal “what’s next” for Windows on June 24.

Web Desk :: Microsoft will reveal “what’s next” for Windows on June 24. The event marks the debut of the next version of Windows, which is expected to be titled Windows 11. On June 24, which is next Thursday, Microsoft will host a dedicated Windows event.

 

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے 26 قومی ویمن کھلاڑیوں کا اعلان

/

لاہور :: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے 26 قومی ویمن کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کے مطابق جویریہ خان دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمن ٹیم کی قیادت کریں گی، ویمن ٹیم دورے میں تین ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے میچ کھیلی گی۔

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 30 جون کو کھیلا جائے گا، دونوں ممالک کی اے ٹیموں میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچ بھی ہوں گئے۔

ون ڈے اے ٹیم کی قیادت رامین شمیم جبکہ سدرہ امین ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی کپتانی کریں گی۔چئیرپرسن نیشنل ویمن سلیکش کمیٹی عروج ممتاز کا کہنا ہے دورے سے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی

کیا کبھی آپ نےمہنگے ترین جاپانی آم کھائے؟

//
ویب ڈیسک ::کیا کبھی آپ نےمہنگا ترین  جاپانی آم کھایا؟
عام طور پر ہم نے پیلے یا سبز رنگ کے آم تو دیکھے ہیں ، تاہم پھلوں کی ایک مہنگی قسم بھی ہے جس کا رنگ جامنی یا ارغوانی ہے اور اسے “میازاکی آم “کہا جاتا ہے۔آم پھلوں کا بادشاہ ، جسے دنیا کے تقریبا سبھی ممالک میں بچے اوربڑے بے حد شوق سےکھاتے ہیں ، یہ تاثیر، رنگ اور ذائقے کے اعتبار سےایک منفرد پھل ہے ۔جامنی رنگ کا آم جو ” میازکی” کے نام سے معروف ہے ، جاپان کے شہر میازاکی میں کاشت کیے جانے والے مشہور پھلوں میں سے ایک ہے۔ یہ آم دنیا کے مہنگے ترین آموں میں سے ایک ہیں اور گزشتہ سال عالمی منڈی میں 4لاکھ روپے فی کلوگرام پر فروخت ہوئے تھے۔ یہ نایاب پھل جاپان میں فروخت ہونے والا سب سے مہنگا پھل ہے ، اس آم کے ایک ڈبے کی قیمت 15000 سے لیکر 40000 روپے تک ہے۔
جاپان میں ان آموں کو اسے ’تائیو نوٹو تماگو‘ یعنی “سورج کی روشنی کے انڈے” سے تعبیر کیا جاتا ہے اور اس کی ہئیت یا صورت ڈائناسور کے انڈوں کی مانند ہوتی ہے ۔ یہ پیلے یا سبز رنگ کے نہیں ہوتا بلکہ پکنے کےبعد یہ جامنی سے سرخ رنگ کے ہوجاتے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق ان آموں کا وزن 350 گرام سے زائد ہوتا ہے اور ان میں 15 فیصد یا اس سے زیادہ چینی کی مقدار ہوتی ہے۔ دیگر آموں کی طرح یہ قسم بھی اپریل سے اگست تک دستیاب ہوتی ہے۔یہ آم تھائی لینڈ ، فلپائن اور بھارت میں بھی کاشت کیے جاتے ہیں۔
Today, we focus on the king of fruit, mango. Though often thought of as a tropical fruit, they are also grown in Japan. Large, delic… | Mango, Tropical fruit, Fruit
Blue mango tree heavily loaded with ripe fruit

کپل شرما نے پہلی بار عوام کے اسرار پر بیٹے ‘تریشان’ کی تصویر شیئر کردی

/

ویب ڈیسک ::بھارت کے معروف کامیڈی پروگرام ‘دی کپل شرما شو’ کے میزبان کپل شرما نے پہلی بار عوام کے اسرار پر بیٹے ‘تریشان’ کی تصویر شیئر کردی۔

گزشتہ روز فادرز ڈے کے موقع پر کامیڈین نے انسٹاگرام پر بیٹی انائرا اور بیٹے تریشان کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کی۔

وزارت داخلہ نے محمد طارق ملک کو چیئرمین نادرا مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

//

اسلام آباد۔:وزارت داخلہ نے محمد طارق ملک کو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا چیئرمین مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

پیر کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق طارق ملک کو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نادرا آرڈیننس 2001 کی دفعہ 3 (3 )کے تحت چیئرمین نادرا کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے ۔

ان کی تعیناتی نادرا آرڈیننس 2000 کی دفعہ 3 (5) کے قواعد کے تحت 3 سال کی مدت کے لئے کی گئی ہے۔ یہ نوٹیفکیشن فوری طورپر نافذ العمل ہو گا۔ان کی تقرری کے قواعد طورپر نافذ العمل ہو گا۔ان کی تقرری کے قواعد و ضوابط اور مراعات کا تعین الگ سے کیا جائے گا۔

.مرچ فارم کا سو ایکڑ پر محیط تجرباتی منصوبہ مکمل کر لیا۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ

/

اسلام آباد :: چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے مرچ فارم کا سو ایکڑ پر محیط تجرباتی منصوبہ مکمل کر لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ اگلے مرحلے میں چلی فارم کا رقبہ 3 ہزار ایکڑ تک بڑھایا جائے گا۔ انھوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مصالحہ جات کیلئے شراکت داری تشکیل پا گئی ہے۔ چینی شراکت داروں میں سمیک اور سیچوآن لٹونگ فوڈ گروپ شامل ہیں۔اصم سلیم باجوہ کا  اپنے ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ پیداوار، بیج کا معیار، کاشت کے لیے ہنر مند افرادی قوت بڑھائی جا رہی ہے۔ پراسسنگ اور برآمدات بڑھانے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔

Angelina Jolie Visits Refugee Camp In Burkina Faso

Web Desk ::Angelina Jolie, an Oscar winner, paid a visit to a refugee camp in Burkina Faso on Sunday, which is home to thousands of Malians fleeing violence in the region.

As part of her duty as an ambassador for the UN refugee agency, the UNHCR, Jolie paid a visit to the Goudebou camp in the northeast of the landlocked west African country.

Angelina JolieUS star Angelina Jolie visits refugee camp in Burkina Faso