Daily archive

June 20, 2021

نئی تحقیق : کرونا وائرس کو بلاک کرنے اور پھیپھڑوں کے سیل کو محفوظ رکھنے والے مرکب کا پتہ چل گیا

/

ویب ڈیسک ::سائنس دانوں نے نئی تحقیق میں کرونا وائرس کو بلاک کرنے اور پھیپھڑوں کے سیل کو محفوظ رکھنے والے مرکب کا پتہ چلالیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی سائنس دانوں کی جانب سے ایک نئی تحقیق جرنل آف سائنٹیفک رپورٹس میں شائع کی گئی ہے، جس میں کرونا کو روکنے والے کمپاؤنڈ کا پتہ لگانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سائنس دانوں کے ایک ٹیم نے ایلو وانیڈزٍ کو کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ایک 78 سالہ شخص کے پھیپھڑوں کے سیل کو ایک پیٹری ڈش کلچر میں ٹیسٹ کیا۔

لوزیانا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ہیلتھ نیو اوریلینز نیورو سائنس سینٹر آف ایکسی لینس تحقیق کے مطابق ٹیسٹ کے نتائج سے سائنس دانوں کو پتہ چلا کہ ای ایل وی کرونا وائرس کے اسپائیک پروٹین کی صلاحیتوں کو کم کردیتا ہے اور پھیپھڑوں کے سیل کو محفوظ کرتا ہے۔خیال رہے کہ کرونا وائرس انسانی جسم کے جس عضو کو سب سے زیادہ نقصان پہنچاتا ہے وہ پھیپھڑے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کے پھیپھڑے کمزوری کا شکار ہوسکتے ہیں۔

میزبان ہکابکا رہ گئے,متنازعہ سوالات پر وزیر خارجہ کا افغان اینکر کو کرارا جواب

/

کابل: گزشتہ چند سالوں سے پاکستان کہتا چلا آ رہا ہے مسئلہ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں، افغانستان سے متعلق فیصلے افغانوں نے کرنے ہیں، ہم صرف ثالثی کا کردار ادا کر سکتے ہیں، ہم امن کے لیے افغانستان کے پارٹنر ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مشکل سوالوں کے بے ساختہ جواب دیکر افغان اینکر کو لاجواب کردیا۔

خارجہ امور پر مہارت رکھنے والے شاہ محمود قریشی نے افغان ٹی وی طلوع کو انٹرویو دیا، انٹرویو میں میزبان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے طالبان لیڈروں کی موجودگی سے متعلق سوال کیا کہ طالبان لیڈر ہیبت اللہ، سراج حقانی اور ملایعقوب کہاں ہیں؟۔جس پر پاکستان کے وزیر خارجہ نے بے ساختہ جواب دیا کہ اپنی حکومت سے پوچھیں، وزیرخارجہ کےبےساختہ جواب پر میزبان لطف اللہ ہکابکا رہ گئے۔ اینکر نے کوئٹہ اور پشاور میں طالبان شوریٰ کی موجودگی سے متعلق سوال کیا تو اسے ایک بار پھر سبکی کا سامنا کرنا پڑا، وزیر خارجہ نے افغان اینکر کو جواب دیا کہ طالبان کی پاکستان میں کوئی محفوظ پناہ گا نہیں، زیادہ تر افغان طالبان کی قیادت افغانستان میں ہے، کوئٹہ اور پشاور شوریٰ کے بارے میں ایک دہائی سے سن رہے ہیں، لیکن اس میں کوئی حقیقت نہیں۔پاکستان میں طالبان کو مالی اعانت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چند برسوں سے بہت سی چیزیں چل رہی ہیں، ہم پرانے معاملات میں پھنسے ہوئے ہیں، افغانستان کو اس سے نکلنا ہوگا، اگر اس معاملات سے نہیں نکل پاتے تو امن کیلئے لمبا سفر نہیں ہو پائے گا۔ ہم چاہتے ہیں افغانستان لمبا سفر کرے ہم مفاہمت اور امن چاہتے ہیں۔افغانستان سے متعلق پالیسی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ہمسایہ ملک میں امن اوراستحکام دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں ایک مستحکم افغانستان ہمیں علاقائی رابطہ فراہم کرتا ہے جس کی ضرورت ہے۔

 

https://www.facebook.com/SMQureshi.Official/videos/237843597808769

دس بچوں کی پیدائش کا ڈرامہ رچانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

/

کیپ ٹاؤن:ویب ڈیسک :: جنوبی افریقہ میں 10 بچوں کی پیدائش کا ڈرامہ رچانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کی 37 سالہ خاتون نے بیک وقت 10 بچوں کی پیدائش کا ‏دعویٰ کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا تھا تاہم یہ معاملہ بعد میں ڈرامہ نکلا۔واضح رہے کہ 37 سالہ خاتون گوسیامے تھامارا نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے ہاں 10 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس میں 7 ‏لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں۔

واقعے کی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون نے جھوٹ بولا تھا اور ان کے گھر کسی بچے کی بھی پیدائش نہیں ہوئی اور ‏نہ ہی وہ حاملہ تھیں تاہم خاتون کو جھوٹ بولنے اور فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق خاتون نفسیاتی مریضہ ہیں اور انہیں علاج کے لیے اسپتال لایا گیا تھا۔دوسری جانب جنوبی افریقی حکام نے 10 بچوں کی پیدائش کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کسی بھی خاتون نے ‏‏10 بچوں کو جنم نہین دیا اور یہ خبر جھوٹ پر مبنی ہے۔
Woman in South Africa gives birth to 10 babies: Earlier Guinness World Record was 9, Trending News | wionews.com

کورونا ویکسین کی قلت دور کرنے کیلئے 15 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

//

اسلام آباد: : کورونا ویکسین کی قلت دور کرنے کیلئے 15 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں، پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سے ویکسین لیکر اسلام آباد پہنچا۔

نائیک نزاکت خان شہید، شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک

//

روالپنڈی ۔ویب ڈیسک  ::شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے اسپن وام میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جس میں 2 دہشت گردہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں نائیک نزاکت خان شہید ہوگئے، جن کا تعلق اٹک سے تھا۔

 شعبہ تعلقات عامہ کا بتانا ہے کہ  ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گرد شمالی وزیرستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے سرگرم رکن اور سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔