Daily archive

June 19, 2021

کنگز نے گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کیلئے کوالیفائی کر لیا

/

کراچی : (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے ہی ایونٹ سے آؤٹ ہو چکی ہے۔ کراچی کی فتح کے بعد لاہور قلندرز ایونٹ سے آؤٹ ہونے والی دوسری ٹیم بن گئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سکواڈ:
جیک ویدر آلڈ، عثمان خان، صائم ایوب، سرفراز احمد، اعظم خان، عبد الناصر، حسان خان، جیک ویلڈر میتھ، اریش علی خان، نسیم شاہ، خرم شہزاد

کراچی کنگز سکواڈ:

عماد وسیم، بابر اعظم، شرجیل خان، نجیب اللہ زدران، نور احمد، مارٹن گپٹل، چیڈویک والٹن، ارشد اقبال، دانش عزیز، محمد عامر، محمد الیاس

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بیٹنگ:

177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے اننگز کا آغاز جیک ویدرآلڈ اور صائم ایوب نے کیا، دونوں کے درمیان 32 رنز کی شراکت داری بنی جس کا خاتمہ محمد الیاس نے کیا۔ صائم ایوب 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جیک ویدر آلڈ نے 25 سکور کی باری کھیلی، ارشد اقبال کی گیند پر بولڈ ہوئے، عثمان خان کی باری 15 تک محدود رہی، محمد الیاس کا نشانہ بن گئے۔

دیگر بیٹسمینوں میں اعظم خان 15 ، حسان خان24، عبد الناصر صفر پر آؤٹ ہوئے۔ سرفراز 51 سکور کیساتھ نمایاں رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 162 رنز بنا سکی۔ محمد الیاس نے تین جبکہ ارشد اقبال نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی کنگز بیٹنگ:

کراچی کنگز کی طرف سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور شرجیل خان نے کیا۔ دونوں نے محتاط انداز اپناتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا۔

کراچی کو پہلا نقصان 71 کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جب بابر اعظم 23 سکور بنا کر عبد الناصر کا شکار بن گئے، گپٹل 5 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے، شرجیل خان کی اننگز 45 سکور پر ہمت ہار گئی۔ دیگر بیٹسمینوں میں نجیب اللہ زدران 12، کپتان عماد وسیم 3، دانش عزیز نے 45 رنز کر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کی ٹیم مقررہ اوورز میں 176 رنز بنا سکی۔ پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے والے اریش علی خان نے 4 اوورز میں 28 رنز دیکر چار شکار کیے۔

 

راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل:انکوائری میں 16 ہاؤسنگ سوسائٹیز کو نوازنے کے ثبوت مل گئے

//

اسلام آباد: ویب ڈیسک :: راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل انکوائری میں اینٹی کرپشن تحقیقاتی ٹیم نے 16 ہاؤسنگ سوسائٹیز کو نوازنے کے ثبوت حاصل کرلیے۔
سابق کمشنر کیپٹن (ر) محمد محمود کے منع کرنے کے باوجود سابق لینڈ ایکوزیشن کمشنر (ایل اے سی) وسیم تابش نے لینڈ ایکوائر کرنے کی مد میں 16 ہاؤسنگ سوسائیٹیز کو سرکاری خزانے سے 22 کروڑ 85 لاکھ 92 ہزار 217 روپے ادا کیے اور ان سے 480 کنال زمین ایکوائر کی۔
دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ ’سستی بستی سوسائٹی‘ سے 160 کنال زمین 5 کروڑ 52 لاکھ روپے میں ایکوائر کی گئی۔ بااثر ہاؤسنگ سوسائٹیز کی زمین 30 لاکھ روپے کنال کے حساب سے ایکوائر کی گئی۔ سابق ایل اے سی نے رنگ روڈ کے لیے خود قانون میں ترمیم کی اور پروگرس ریویو کمیٹی کی ہدایت کے برعکس ادائیگیاں کیں۔ تحقیقاتی کمیٹی نے پی ایم یو اور آر ڈی اے سے تصدیقی رپورٹ بھی طلب کرلی۔
واضح رہے کہ بااثر افراد کے کہنے پر راولپنڈی رنگ روڈ کے ڈیزائن میں تبدیلی کردی گئی جس کا مقصد اس منصوبے کے ارد گرد موجود نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو فائدہ پہنچانا تھا، جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو 25 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ اس روڈ نے جہاں سے گزرنا تھا وہاں لینڈ مافیا اور سرکاری افسران کی ملی بھگت سے ہاؤسنگ سوسائٹیز کی بھرمار کر دی گئی اور پھر ان سے مہنگے داموں زمین خریدی گئی

وفاقی حکومت نے پیک دودھ پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

///

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیک دودھ پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

 پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے چیئرمین علی احمد خان کی قیادت میں وفد نے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے ملاقات کی۔ملاقات کے  بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈیری ایسوسی ایشن کے چیئرمین علی احمد خان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر خزانہ نے ڈیری سیکٹر پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے، ڈیری مصنوعات پر سیلز ٹیکس زیرو ریٹ کیا جائے گا۔علی احمد خان کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں ڈیری سیکٹر پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا تھا، دودھ پر سیلز ٹیکس عائد ہونے سے مہنگائی ہونے کا خدشہ تھا، دودھ پر ٹیکس ختم کرنے سے وزیر اعظم کی ملک میں غذائی قلت پر قابو پانے کی پالیسی میں مدد ملے گی۔

انتخابی اصلاحات پر اعتراضات، الیکشن کمیشن نے حکومت کو تحریری طور پر آگاہ کردیا

//

اسلام آباد:: الیکشن کمیشن نے حکومت کو انتخابی اصلاحات پر اعتراضات سے تحریری طور پر آگاہ کردیا۔

قومی اسمبلی سے منظور الیکشن ایکٹ کی کئی شقیں اور آبادی کے بجائے ووٹرز پر حلقہ بندیوں کی تجویز بھی آئین سے متصادم قرار دیدی۔خط کے متن کے مطابق سینیٹ الیکشنز سیکرٹ کے بجائے اوپن ووٹنگ آئین اور سپریم کورٹ کی رائے کے خلاف ہے۔ ووٹرز لسٹوں کا اختیار آئین کے مطابق الیکشن کمیشن کا ہے۔الیکشن کمیشن نے ترامیم کا معاملہ وزیر اعظم کے نوٹس میں لانے کا مطالبہ کردیا، مجوزہ الیکشن ایکٹ کی 13 شقیں آئین سے متصادم قرار دیں۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کانٹریکٹ لینے اور انتخابات تک خدمات انجام دینے سے معذرت کرلی۔

موٹاپا بڑا سیاپا۔ کم کھائیے… زیادہ وزن گھٹائیے

/

لندن: کہتے ہیں موٹاپا بڑا سیاپا ۔تحقیق کے دوران فاقہ نہ کرتے ہوئے کم کھانے والوں کے وزن میں ہونے والی کمی بھی سب سے نمایاں دیکھی گئی۔ اگر آپ اپنا وزن گھٹانا چاہتے ہیں تو پورا دن فاقہ کرنے سے بہتر ہے کہ کم کھائیے۔ یہ خلاصہ ہے برطانیہ میں ہونے والی نئی تحقیق کا، جس کے نتائج ’’سائنس ٹرانسلیشنل میڈیسن‘‘ نامی ریسرچ جرنل کے تازہ شمارے میں شائع ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق باتھ یونیورسٹی، برطانیہ میں کی گئی اس تحقیق کےلیے 36 صحت مند افراد بھرتی کیے گئے جنہیں تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔
ہر گروپ سے چار ہفتوں تک کچھ خاص غذائی معمولات کی پابندی کروائی گئی:
پہلے گروپ نے روزانہ مجموعی طور پر صرف 1500 کیلوریز والی غذا استعمال کی لیکن کسی بھی دن کھانے کا ناغہ نہیں کیا۔
دوسرے گروپ نے ’’ایک دن فاقہ، ایک دن کھانا‘‘ کے معمول پر عمل کرتے ہوئے اپنے ’’کھانے والے دن‘‘ میں 3000 کیلوریز والی غذا استعمال کی۔
اگرچہ تیسرے گروپ سے بھی ’’ایک دن فاقہ، ایک دن کھانا‘‘ پر عمل کروایا گیا لیکن انہیں کھانے والے دن میں 4000 کیلوریز والی غذا استعمال کرنے کی اجازت دی گئی۔
چار ہفتے بعد جب ان تینوں گروپوں کا موازنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ تیسرے گروپ کے (4000 کیلوریز لینے والے) رضاکاروں کا وزن جوں کا توں رہا؛ دوسرے (دو دن میں 3000 کیلوریز لینے والے) گروپ کے وزن میں اوسطاً 3.5 پونڈ کمی واقع ہوئی؛ جبکہ وزن میں سب سے نمایاں کمی پہلے (روزانہ 1500 کیلوریز لینے والے) گروپ کے وزن میں ہوئی جو اوسطاً 4.1 پونڈ تھی۔
مختلف تحقیقات سے الگ الگ نتائج سامنے آئے ہیں جن کی وجہ سے یہ سوال ابھی تک جواب طلب ہے۔ باتھ یونیورسٹی کی مذکورہ تحقیق اسی گتھی کو سلجھانے کی ایک اور کوشش ہے۔
اس مطالعے میں سب سے اہم بات یہ معلوم ہوئی کہ ’’ایک دن فاقہ، ایک دن کھانا‘‘ پر عمل کرنے والے رضاکاروں میں وزن کی 50 فیصد کمی اس لیے ہوئی تھی کیونکہ ان کے پٹھوں کا گوشت کم ہوگیا تھا۔
یہ بلاشبہ ایک تشویشناک پہلو ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ چوبیس گھنٹوں تک بھوکا رہنے کا فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہے۔واضح رہے کہ طبّی اور غذائی ماہرین میں آج تک یہ بحث جاری ہے کہ وزن کم کرنے کےلیے کم کھانا بہتر ہے یا پھر ہفتے میں دو سے تین دن فاقہ کرنا زیادہ مفید ہے۔

7 Day GM Diet Plan for Weight Loss | Indian Version Vegetarian Diet Chart

منیب بٹ ایمن خان کوبہن کیوں کہہ کر بلاتے تھے؟

/

کراچی : (ویب ڈیسک) اداکارہ ایمن خان کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر اور اداکار منیب بٹ شادی سے قبل مجھے بہن کہا کرتے تھے۔

https://youtu.be/RybDhEyY29g?t=268
https://youtu.be/RybDhEyY29g?t=296

اریبہ حبیب کا سیاستدانوں کو سیاست میں آنے سے پہلے سکول میں داخلہ دلوانے کا مشورہ

/

کراچی: آئے روز  قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے واقعے پر ماڈل واداکارہ اریبہ حبیب نے سیاستدانوں کو سیاست میں آنے سے پہلے سکول میں داخلہ دلوانے کا مشورہ دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے مشورہ دیا کہ تمام سیاستدان کسی فنشنگ سکول میں داخلہ لے لیں، جہاں انہیں تہذیب، بات چیت کا طریقہ اور صبروتحمل سکھایا جائے ، بتایا جائے کہ کس طریقے سے پیش آنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سارے سیاستدان ایک جیسے نہیں ہیں بہت سارے اچھے بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں پسند نہ پسند ایک حد تک ہے جب کہ ماڈلنگ انڈسٹری میں لابنگ ہے ۔

Model Areeba Habib is starting her own YouTube channel - Celebrity - Images

سیٹ پر اور عام زندگی میں ساتھی فنکاروں سےفاصلہ رکھتی ہوں ، یمنیٰ زیدی

/

کراچی:  اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا کہ سیٹ پر اور عام زندگی میں ساتھی فنکاروں سےفاصلہ رکھتی ہوں ان کا جتنا فاصلہ اداکاروں کے ساتھ سکرپٹ میں ہوتا ہےوہ ان کے ساتھ عام زندگی میں بھی اتنا ہی فاصلہ رکھتی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران یمنیٰ زیدی کا کہنا تھا کہ وہ ہر اداکار کے ساتھ ایک محفوظ فاصلہ رکھتی ہیں۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا ان کے اس رویے پر کوئی برا نہیں مانتا؟ جس پر یمنیٰ کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے ، کیونکہ پیشہ ورانہ امور سے متعلق ہر کوئی اس طرح کی چیزوں کو سمجھتا ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ سیٹ پر سٹارز کے ساتھ اتنا ہی فاصلہ رکھتی ہیں جتنا کہ سکرپٹ میں ہوتا ہے ۔اداکارہ نے 2012 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اب تک 3 درجن کے قریب پروڈکشنز میں فنکارانہ صلاحتوہں کے جوہر دکھا چکی ہیں، انہیں بہترین اداکارہ سمیت 2 ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے جبکہ 7 کے قریب نامزدگیاں بھی ہوئیں۔

بوٹسوانا میں دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا دریافت

/

گابورون: (ویب ڈیسک) افریقی ملک بوٹسوانا میں دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا دریافت ہوا ہے جس کا حجم 1098 قیراط ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=14EKHw9UY4k

Botswana unearths world's third largest diamond